30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بات آئے گی کہ ان میں بہت انکساری ہے اور میں خوش ہوتا رہوں گا۔ یہ بھی موقع کی مناسبت سے ہونا چاہیے ، آدمی انکساری کرے ہر وقت اپنی انکساری جھاڑتا نہ رہے ، شیطان بہرحال نیکی کروا کر بھی آدمی کو پھنسا دیتا ہے اور بندہ خوش فہمی میں ہوتا ہے کہ میں نیکی کررہا ہوں ۔ حب جاہ نے نہ جانے کتنوں کو تباہ کردیا اللہ پاک ہمیں تباہی سے بچائے ، لیکن جو آگے آیا ہمیں بدگمانی کی اجازت نہیں ، ہمیں اس کے بارے میں یہی حسن ظن رکھنا ہے کہ بے چارے کو ہوش نہیں ہوگا ، بھول میں آکر بیٹھ گیا ہوگا ، کوئی بھی صورت ایسی نکال لی جائے کہ ہم خوامخواہ اس کے بارے میں بدگمانی نہ کریں یا یہ کہ اس کو کسی نے بٹھایا ہوگا ، کسی وجہ سے بیٹھا ہوگا ، کوئی کام ہوگا ، ضرورت ہوگی تو مووی میں آگیا ہوگا اور یہ یوں یوں کرکے جو مووی بنوارہا ہے کہیں اور دیکھ رہا ہوگا۔ توجہ نہیں ہوگی ہم اس طرح اپنے طور پر حسن ظن کی صورتیں نکالیں۔ چلیں آپ نے حسن ظن بنالیا۔ اب اس کو غور تو کرنا ہے کہ ہمارا حسن ظن اس کو تو نہیں بچالے گا ، اس نے حب جاہ کی وجہ سے اپنے آپ کو نمایاں کیا اور چار آدمیوں میں کہ خواص میں سے ہے اس کو کوئی نہیں روکتا ۔ ٹکے کا کام کرنا نہیں ہے ، اجتماع میں بھی جانا ہے تو اختتام میں ، بس رسم (formality)پوری کرنا ہے کہ لوگوں کو پتا چلے کہ خاص آدمی ہے اور اس نے بیان بھی سننا نہیں ، اجتماع میں حاضری نہیں دینا۔ ایک تعداد ہے جو بے چارے اپنے آپ کو آزمائش میں ڈالے ہوئے ہیں۔ اللہ پاک ہمارے حال زار پر رحم کرے ۔ اس حدیث پر غور کرلیں کہ حبُ مال اور حب جاہ مومن کے دل میں تباہی مچا دیتے ہیں۔ ([1])
البتہ جس کی ضرورت ہے جیسا کہ دینی استاد ہے ، شاگردوں کے دل میں اس کی عزت پیدا ہو تی کہ وہ اس کی بات سنیں یا ماں باپ ہیں وہ یہ چاہتے ہیں کہ میری اولاد کے اندر میری اہمیت اجاگر ہو تاکہ میری اطاعت کریں اور گناہوں سے بچیں ان کی اصلاح ہو ، یہ اجازت کی صورتیں بھی ہیں۔ اس کی تفصیلات پڑھنے کے لیے میں آپ کو مشورہ دوں گاکہ احیاء العلوم کی تیسری جلد میں'' حب جاہ ''کے عنوان سے مضمون ہے میں نے ایک سے زیادہ بار پڑھا ہے۔ آپ کو اس مرض کی ہلاکت خیزیاں پتا چلیں گی کہ کتنا خطرناک مرض ہے اور یہ تو بچوں میں بھی بہت زیادہ عام ہے ، بچوں کواگرچہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع