30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فیضانِ سنت یا د یگر رسائل اور کیسٹوں پر امیرِ اہل سنت کا منافع
سُوال : فیضان سنت یا دیگر رسائل اور کیسٹوں پر آپ کا کس قدر منافع ہے؟
جواب : 100%بھئی جو کتاب لکھے تو اس کو ثواب ملے یا نہ ملے؟ اگر وہ اخلاص کے ساتھ لکھے گا ، .100% اس کو ثواب ہے ۔ میں اپنے اندر اخلاص پاتا نہیں مگر اللہ کی رحمت سے امید ہے کہ وہ کرم فرمادے تو کھوٹا سکہ بھی چل جائے ۔ میرا .100% اس میں نفع ہے اور میری تمام کتب کے حقوق میرے پاس محفوظ ہیں۔ رہا دنیاوی نفع وہ تو میں نے اپنی اولاد کو بھی منع کیا ہے کہ وہ بھی ا س سے دنیا کا پیسہ نہ کمائیں کہ یہ ہماری کتابیں ، کیسٹیں ، دین کی تبلیغ کی خاطر ہیں۔ کبھی میں نے اس پر کوئی پائی پیسہ کمایا نہیں ، میں تو بہت مالدار آدمی ہوں مجھے کمانے کی ضرورت کیا ہے ۔ بہت بڑی پارٹی ہوں آپ کو پتا بھی نہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ۔
میں بڑا امیر و کبیر ہوں شہ دو سرا کا اسیر ہوں
در مصطفے کا فقیر ہوں میرا رفعتوں پہ نصیب ہے
یعنی ہر مالدار ایسا ہوگا جس کو مزید مال کی حاجت ہو اور اس کے لیے وہ بھاگ دوڑ کرتا ہوگااور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ میں وہ مالدار ہوں کہ میرا ذہن یہ بنا ہوا ہے کہ مجھے مال نہیں چاہیے اور نہ میں مال جمع کرنے کے لیے کسی قسم کی بھاگ دوڑ کرتا ہوں۔ اب بتائیے کہ مجھ سے بڑی شخصیت (امیر آدمی)کون ہے؟ مال کے لیے بھاگ دوڑہی نہیں کرتا ، مال خود آگے بڑھ کر چلا آرہا ہے ، میرا پیچھا کررہا ہے ، جس کو پیٹ بھر کر کھانے کو مل جائے ، جس کو تن ڈھا نپنے کو کپڑا مل جائے۔ اگر ہمارے اندرحرص وطمع نہ ہوتوہم ان معنوں میں ہم بہت بڑی شخصیات ہیں کہ ہمیں اللہ پاک نے ایمان جیسی دولت سے نواز دیا۔ اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کا امتی بنایا۔ تو ہم سے بڑھ کر بھی کوئی شخصیت ہے کوئی آئے تو سہی مقابلہ میں ، کرم ہے سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کا ۔ شکوہ کرنا ہی نہیں چاہیے ، اللہ کا شکر ہے کہ ہم شخصیت ہیں بہت بڑے مالدار ہیں جیسے میں نے کہا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ میں نعت شریف پڑھتا ہوں میں نعت خواں ہوں ۔ کون سنّی ایسا ہے جو نعت خواں نہیں ہے۔ نعت خوانی تو ہے ہی ہماری میراث ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نعت خوانی ہمارے حصے میں آئی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع