30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے الفاظ ادا کرنے سے نیت نہیں ہوتی۔
سُوال : فیضان سنت آپ نے کتنے عرصے میں لکھی اور یہ کب لکھی گئی تھی؟
جواب : جب دعوت اسلامی کا سلسلہ شروع کیا اس وقت تو کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ کام کس طرح کریں ، کوئی آس تھی یا پاس چند اسلامی بھائی تھے ہم لوگوں کا ایک درد تھا ۔ میں بیانات کرتا تھا ، اپنے گھر سے ٹفن لے کر نکل جاتا تھا ہم کراچی کے دور دراز علاقوں میں مارے مارے پھر تے تھے مسجدوں میں کہیں گھسنے نہیں دیتے تھے ، بیان کے دوران مجھے بھگادیتے تھے ایک دفعہ جا کر میں نے اعلان کیا ۔ میں آپ کو وضو کا طریقہ بتاؤں گا؟ ایک بوڑھا آدمی تھا ، بولا تم ہمیں وضو کا طریقہ سیکھانے آئے ہو؟امام صاحب نے بٹھادیا۔ اپنا سا منہ لے کر گھر آگیا ، بس اسٹاپ تک بھی بعض اوقات چھوڑنے والا نہیں تھا۔ صدر تک سواری ملتی تھی ، کئی بار آدھی رات کو پیدل مارچ کرتے تھے ، آہستہ آہستہ کام بڑھتا گیا۔ کتاب کی بھی ضرورت تھی مکاشفۃ القلوب سے ہم نے درس شروع کیا ، مکاشفۃ القلوب بہترین کتاب تھی مگر یہ کہ ہم اپنا طریقہ کار چاہتے تھے ۔ لکھنے کا تجربہ تو تھا نہیں ، ہمت کرلی لوگوں کا ہجوم ملاقاتیوں کا ہجوم ، لوگ گھر پر آجائیں تو گھر والے پریشان آخرکار میں نے کئی لوگوں کے گھروں پر پناہ لی کبھی کسی کے گھر چلا جاتا کبھی کسی کے گھر مجھے یاد ہے کہ فیضان سنت میں تین سال کا عرصہ لگا ، پھر علما سے چیک بھی کرائی پھر یہ ٹوٹی پھوٹی کوشش زیور طبع سے آراستہ ہو کر بازار میں آگئی ، لوگوں نے اس قدر پسند کیا کہ اردو میں اس قدر ضخیم کتاب اتنی تعداد میں میرا خیال میں کسی کی نہیں بِکی ہوگی ، ہمیں نہیں پتا کہ کتنی چھپی اور کتنی بکی ، یوں کہیں تو مبالغہ نہیں ہوگا کہ اس پر سارا سال کام ہوتا رہتا ہے کبھی چھپ رہی ہے کبھی بائنڈنگ ہورہی ہے اس کا کام چلتا رہتا ہے ، فیضان سنت آنے کے بعد ہمیں کام کرنے میں کافی آسانی ہوئی ، پھر فیضان سنت آئی تو میرا خیال ہے کہ 12سال تو ہوگئے میں نے حضور سیدی اعلیٰ حضرت کی برکت حاصل کرنے کے لیے مجھے یاد پڑتا ہے کہ 25صفر کو سائن کیے ، سن بھول گیا ہوں شاید پندرہ سال ہو گئے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع