30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
سُوال : نیتوں کے فضائل پر کچھ روشنی ڈال دیجئے۔
جواب : 4 فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم : (1) سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) (2)مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے جب کہ منافق کا عمل اس کی نیت سے بہتر ہے ۔ اور ہر ایک اپنی نیت کے مطابق عمل کرتا ہے لہٰذا مومن جب کوئی عمل کرتا ہے تو اس کا دل روشن ہوجاتا ہے۔ ([2]) (3) اللہ پاک آخرت کی نیت پر دنیا عطا فرمادیتا ہے لیکن دنیا کی نیت پر آخرت عطا فرمانے پر انکار کردیتا ہے۔ ([3]) (4)اچھی نیت بندے کو جنت میں داخل کردیتی ہے۔ ([4])
سنتوں بھرے اجتماع کے مواقع پر تو بہت ساری نیتیں ہوسکتی ہیں ، جب نام مبارک سنوں گا تو درود پاک پڑھوں گا ، کوئی بات پسند آئی تو لکھ لوں گا۔ سُبْحٰنَ اللّٰہ کہوں گا۔ مسلمانوں پر آسانی کرنے والا بنوں گا ، خود تکلیف اٹھا کر دوسرے کے لیے جگہ کشادہ رکھوں گا۔ میری ذات سے دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے اس بات کا خیال رکھوں گا۔ ( بعض لوگ خود پالتی مار کر بیٹھ جاتے ہیں اوردوسروں کیلئے جگہ کشادہ نہیں کرتے اس طرح بھی بعض لوگوں کو تکلیفیں دیتے ہیں۔ سرَک کر دوسروں کے لیے آسانی کر نی چا ہیے ) نیک بندوں کے قرب کی برکتیں حاصل کروں گا۔ نیک لوگوں کی زیارتیں کروں گا۔ اپنے آپ کو بدنگاہی سے بچاؤں گا۔ امرد کو دیکھنے سے بھی بچوں گا ۔ ( امرد کو مطلقاً دیکھنا بدنگاہی نہیں ہے لذت کے ساتھ دیکھنا بدنگاہی ہے)۔ اﷲ نصیب کرے کہ نیت وہ کی جائے جو دل میں بھی ہو ، نیت اصل میں دل کے ارادے کو کہتے ہیں صر ف زبان
[1] نوادر الاصول ، الاصل الرابع والثلاثون والمائتان ، الجزءالثانی ، ص۸۸۰ ، حدیث : ۱۱۷۳ ۔
[2] معجم کبیر ، یحیی بن قیس الکندی ، ۶ / ۱۸۵ ، ۱۸۶ ، حدیث : ۵۹۴۲ ۔
[3] الزهد لابن المبارک ، باب هوان الدنیاعلی الله ، ص۱۹۳ ، حدیث : ۵۴۹۔ فردوس الاخبار ، باب الالف ، ۱ / ۹۳ ، حدیث : ۵۴۹ ۔
[4] فردوس الاخبار ، باب النون ، ۲ / ۳۷۷ ، حدیث : ۷۱۴۶ ۔ جامع صغیر ، ص۵۵۷ ، حدیث : ۹۳۲۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع