30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بالکل اچھے نہیں لگتے ، آپ کبھی بھی ایسی غلطی مت کرنا۔ اختلاف رائے میں حرج نہیں ۔ اختلاف رائے اورچیز ہے اور تنقید اور مخالفت دوسری چیز ہے۔ یہ بہت بری چیز ہے اختلاف رائے میں کوئی مضائقہ نہیں ٹھیک ہے کوئی بات سمجھ نہیں آتی رائے دیں۔ ٹیبل ٹاک کرے۔ بازار میں جا کر سب سے کہتے پھرنا مخالفت کہلاتی ہے۔ اس میں غیبت چغلیاں ، بدگمانیاں ، جانے کیا کیا کبیرہ گناہ ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ کے یہاں ایسا ہے تو مہربانی کرکے آج ہی توبہ کرلیں اور گناہوں سے جان چھڑا لیں۔ جس جس نے مشاورت والوں کا دل دکھایا ہے ان سے بھی معافی مانگ لے ۔ دل آزاریوں کے بغیر تنقید نہیں ہوتی ، غیبت تو بہت زیادہ کرنی پڑتی ہے۔ اللہ کرم کرے۔ ہم بھلے ہماری دعوت اسلامی بھلی۔ اللہ پاک ہمیں دعوت اسلامی میں آخری سانس تک قائم رکھے ، استقامت دے۔
ذ مہ دا را ن کا آپس میں رویہ کیسا ہو؟
سُوال : ایک ذمہ دار کو اپنے ماتحت سے اور ماتحت کو اپنے ذمہ دار سے کیسا پیش آنا چاہیے؟
جواب : دونوں کوایک دوسرے سے حسن سلوک کرنا ہے ، ایک دوسرے کے معاملے میں اللہ سے ڈرنا ہے ۔ جو بڑا ہے اس کا چھوٹا ادب کرے اور بڑا چھوٹے پر شفقت کرے ، جو ماتحت ہیں وہ اپنے ذمہ دار کی شریعت کے دائرے میں رہ کراطاعت کرے ، بڑا اپنے ماتحت پر شفقت ہی کرتا رہے۔ یاد رکھیے! گھر کی باتیں اور ہوتی ہیں ، دعوت اسلامی میں بعض اوقات ذمہ دار اپنے ماتحت کو ڈانٹتے ، سختی کرتے اور جھڑکتے ہیں اس سے پھر حالات خراب ہوجاتے ہیں اور کام کی ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے اس کی دل آزاری بھی ہوتی ہے اور اگر بلا عذر شرعی ماتحت کی دل آزاری ہوئی تو یہ حرام جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ ([1]) اس لیے اپنے ماتحت کو بالکل بھی جھاڑے نہیں ، نرمی نرمی اور صرف نرمی کرے۔ حدیث پاک میں ہے : نرمی جس چیز میں ہوتی ہے اس کو زینت دیتی ہے۔ اور جس چیز سے نکال لی جاتا ہے اس کو بدنما بنادیتی ہے۔ ([2])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع