30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کام مشورے سے ہوتا ہے وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ برکت والا ہوتا ہے ۔ اس کے بہت فوائد ہوتے ہیں بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ میں نے جو طے کیا ہے وہ بہت ہی اچھا فیصلہ ہے لیکن جب وہ مشورہ کرتا ہے تو اس کا دل بھی تسلیم کرتا ہے کہ اس سے بہتر رائے اسے دی گئی۔ اس لیے مشوروں کے ذریعے یہ فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں کہ فیصلہ اچھا ہوتا اگر بالفرض کوئی بھول بھی ہوجاتی ہے تو کوئی ایک آدمی نشانہ نہیں بنتا بلکہ بات پوری مجلس پر آتی ہے اس لیے اس کو سہنا بھی آسان ہوتا ہے الغرض مشاورت کرنے میں بہت سارے فوائد و برکات ہیں۔
مشاورت نگران کا اپنی مرضی سے فیصلہ کرنا کیسا؟
سُوال : مشاورت کے اراکین سے مشورہ کیے بغیر مشاورت نگران صرف اپنی مرضی سے کام کرے تو کیا یہ تنظیمی طور پر درست ہے؟
جواب : نقصان دہ ہے اور اس طرح آپس میں پھوٹ پڑنے کا پورا امکان ہے اور مشاورت کے دیگر اراکین کے دل میں یہ بات بیٹھے گی کہ ہمارا نگران اپنی چلاتا ہے اس طرح پھوٹ پڑ جائے گی اور یہ کام نہیں کرسکیں گے۔ پھر ان سے مشورہ لینا چاہیے بھلا اپنی جو سمجھ میں آتا ہے وہی ان کو سمجھائیں تو بارہا ایسا ہوتا ہے کہ اگر اخلاص ہوگا ، محبت ہوگی تو وہ ان کی بات مان لیں گے اور اراکین ان کی بات مان لیں گے۔ میں خود بعض اوقات بچوں سے مشورہ کرلیتا ہوں ۔ یہ ذہن ہوتا ہے کہ بچہ مشورہ دینے کا اہل نہیں مگر یہ کم از کم حوصلہ افزائی ہوجائے گی کہ مجھ سے پوچھا یہ حکمت عملیاں اگر آجائیں دل جوئی والی کام بہتر ہوجائے گا آپ مشاورت کرتے رہیں ، چاہے کوئی بات ہماری سمجھ میں بہت اچھی آگئی ہو تب بھی ہم ان کی حوصلہ افزائی والی مشاورت کریں گے تو یہ بھی بہتر ہے۔
سُوال : بعض اسلامی بھائی مشاورت کے خلاف گروپ بنالیتے ہیں اور اپنی من مانی کرتے ہیں۔ ایسا کرنا کیسا ہے ؟
جواب : دعوت اسلامی میں گروپ بندی پر پابندی ہے۔ ویسے بھی کسی قوم کو تباہ کرنا ہو تو اس میں گروپ بندی کی نحوست داخل کردی جائے تو قوم خود ہی لڑبھڑ کر آپس میں ختم ہوجائے گی ۔ جو لوگ یہ کرتے ہیں وہ دعوت اسلامی کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع