دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

آجاتا ہے ، اپنی آنکھ کا شہتیر نظر نہیں آتا ۔ ([1])  آدمی اپنی اصلاح کی کوشش کرے اور دوسروں کو ہدف تنقید بنا کر ، غیبتیں کر کے ، چغلیاں کھا کر ، مسلمانوں میں فسادبرپا کر کے اپنی آخرت کو داؤ پر نہ لگائے۔

                             فتاویٰ رضویہ شریف میں میں نے پڑھا تھا کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے ایک شخص کو دیکھا کہ اُس نے چوری کی تو حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اُس شخص سے فرمایا کہ اے شخص کیا تُونے چوری نہیں کی تو اُس نے کہا کہ '' لا واللہ کہ خدا کی قسم میں نے چوری نہیں کی'' تو حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا کہ اچھا پھر تو میری آنکھوں نے ہی دھوکہ کھایا ہے تُو قسم کھار ہا ہے کہ تُونے چوری نہیں کی تو واقعی تُونے چوری نہیں کی ہوگی ، میری آنکھوں نے دھوکہ کھایا ہے۔  ([2])  کتنی بڑی بات ہے کہ یہ اللہ کے رسول حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اِس کے باوجود جب وہ قسم کھا رہا ہے کہ میں نے چوری نہیں کی تو آپ نے اُس کو اس طرح فرمایا کہ میری آنکھوں نے دھوکہ کھایا ہے۔

                             پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! اب ہم اپنے اوپر غور کریں کہ ہم تو مسلما ن کی عزت یوں اچھال دیتے ہیں ، حالانکہ مسلمان کی عزت اور حرمت بہت ضروری ہے۔ آپ اس کا جذبہ پانے کے لئے مہربانی کر کے “ احترام مسلم “ مختصر سا رسالہ ہے ، اس کا پابندی سے مطالعہ فرمائیں ، ہو سکے تو ماہانہ کم از کم ایک بار تو پڑھ ہی لیا کریں۔ احترام مسلم اور مزید جذبہ بڑھانے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیں۔

مشاورت کا نظام

سُوال : دعوتِ اسلامی میں مشاورت کا نظام کیوں ضروری ہے؟

جواب : مشاورت کرنا سنت بھی ہے۔ میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے بھی بعض اوقات صحابہ کرام رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُمْ سے مشورہ فرمایا۔ صحابہ کرام بھی مشورے فرماتے تھے۔ ([3])  قرآن پاک میں پوری ایک سورت ہے'' سورہ شوریٰ'' اور جو


 

 



[1]    الزهد لابن المبارک ، باب الاخلاص والنیة ، ص۷۰ ، حدیث : ۲۱۲ ۔

[2]    بخاری ، کتاب احادیث الانبیاء ، باب واذکرفی الکتاب مریم اذ انبذت من اهلها ، ۲ / ۴۵۸ ، حدیث : ۳۴۴۴۔ فتاویٰ رضویہ ، ۲۴ / ۱۱٠۔

[3]    مسلم ، کتاب الجھاد ، باب غزوة البدر ، ص۷۵۹ ، حدیث : ۴۶۲۱ ماخوذاً۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن