30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پر واجب نہ ہو جائے ، اختلاف کرنے میں حرج نہیں ہے لیکن مخالفت جیسے دوسروں کو کہنا کہ یوں کرتے ہیں ، یوں کرتے ہیں ، یوں کرتے ہیں ، اختلاف کی ممانعت نہیں ہے اختلاف رائے ہو سکتا ہے یہ آپ کو کرنے کی اجازت ہے لیکن یہ ڈائریکٹ پھراُن کی اصلاح کرنی ہے ، سب کو کہتے پھرنا یہ اختلاف رائے نہیں یہ تو مخالفت ہے ، اس سے فتنہ شر پیدا ہوتا ہے اس لیے جو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ یا دیگر مجالس کی مخالفت کرتا ہے وہ میرے نزدیک دعوت اسلامی والا نہیں ہے ، کوئی عمامہ باندھتا ہواور دعوت اسلامی والا اپنے آپ کو بڑھ چڑھ کر کہتا بھی ہو لیکن میرے نزدیک وہ دعوت اسلامی والا نہیں ہے جو دعوت اسلامی کی کسی بھی مجلس کی مخالفت کرتا ہو۔ اختلاف رائے رکھتا ہو تو دعوت اسلامی والا ہی ہے ، مخالفت کرتا ہے یعنی دوسروں تک اس کا اظہار کرتا پھرتا ہے تو وہ دعوت اسلامی والا نہیں ہے ، ہاں اگر پکے دعوت اسلامی والے بن جاؤ اور تمام مجالس کے وفا دار بن جاؤ ، یہ میرا کہنا بھی حکمت سے خالی نہیں ہے ، اگر میں مخالفت کی اجازت دے دیتا ہوں تو یہ اُس مجلس کی مخالفت کرے گا اِس مجلس کی مخالفت کرے گا تو دعوت اسلامی چلے گی کیسے ، ہم تو سب کے سب خطا کے پتلے ہیں ، خطائیں کرتے رہے اور خطائیں کرتے ہیں اور آئندہ بھی خطائیں کرنے کا بھر پور امکان ہے تو اگر ہم نے ایک دوسرے کی مخالفت کا دھندہ بنا لیا تو یہ دین کی خدمت بہت متاثر ہو جائے گی تو دا نش مند ا را اشارہ کافی است جو دین کا درد رکھتا ہے سنتوں کو درد رکھتا ہے وہ مخالفت کی غلطی نہیں کرتا ، ان غیبتوں اور بدگمانیوں اور تہمتوں میں نہیں پڑتا ، ہاں یہ وہی کرے گا جو مدنی کام نہیں کرتا ، خالی وہی پہنا ہوگا ٹائٹ عمامہ اورہو بڑا لحیم شحیم ، بنا ٹھنا رہے گا اور کوئی کام نہیں تو یہ بھی تو کام ہے مخالفت کا کام تو تھام ہی لیا ! یوں سمجھ لو کہ شیطان نے اسے اپنا جانشین بنا لیا اور کہا کہ چل تُو دین کا کام نہیں کرتا تھا کبھی کرنا بھی مت اور چل یہ ڈیوٹی بھی سنبھال لے کہ دین کا کام کسی کو کرنے بھی مت دینا۔ اس لیے فلاں یوں کرتا ہے ، فلاں یوں کرتا ہے ، یہ دیکھنے کی بجائے آپ یہ دیکھیں کہ آپ کیا کرتے ہیں آپ ایک انگلی دوسرے کی طرف اٹھاتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ تین انگلیاں آپ کی طرف آرہی ہیں۔ آپ مٹھی بنا کے کسی طرف ایک انگلی اٹھائیں تو تین انگلیاں آپ کی طرف آرہی ہیں کہ تُو اپنے آپ کی طرف دیکھ کہ تُوکیسا ہے ، دوسرے کی آنکھ کا تنکا نظر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع