دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

                             اور آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دنیا کے کم و بیش تمام ممالک میں ہمارا پیغام پہنچ گیا اور جب اخلاص کے ساتھ مل کر سب کام کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ جو دھومیں مچیں گی تو اِنْ شَآءَ اللہ لوگ رہتی دنیا تک اس سے فیض یاب ہوتے رہیں گے اِنْ شَآءَ اللہ۔ اس لیے اخلاص شرط ہے اور دُھن کے پکے ہوجائیں اور مدنی قافلوں کے خوگر ہو جائیں ، نیکی کی دعوت کی دھوم مچائیں ، شرمانا چھوڑ دیں شرماتے رہیں گے تو آپ کام نہیں کر سکیں گے ، آپ اس معاملے میں شرم اور جھجک کو ختم کریں ، کام خود آگے بڑھ کر آپ کو گلے لگا لے گا۔  اِنْ شَآءَ اللہ۔

مشاورت سے فیصلہ کیا جائے

سُوال : کسی ملک کی کابینہ یا مشاورت کا نگران خود سے کوئی فیصلہ کرسکتا ہے یا مشاورت سے کرے ؟

جواب : کسی ملک کی کابینہ یا مشاورت کا نگران جب بھی کوئی فیصلہ کرے تو مشاورت سے ہی کرے گا ۔

مجالس کی مدت مخصوص کیوں؟

سُوال : دعوت اسلامی کی تمام مجالس ایک خاص مدت کے لئے کیوں بنائی جاتی ہیں؟

جواب : اس میں کئی حکمتیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ اگر ہم نے کسی کو تاحیات بنا دیا اور پھر ضرورت ہوئی کہ وہ کام صحیح نہیں کررہا یا اُس سے کام کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اگر ہم اُس کو نکالتے ہیں اور اس نے انا کا مسئلہ بنا لیا کہ مجھے نکالا ، ذلیل ہوگیا ، فلاں ہو گیا ، پھر وہ اپنا گروپ بنائے اور مسائل کھڑے ہو جائیں اس لیے ہم نے دو سال کی مدت مقرر کی ، اس میں خودہی ہر ایک کا ذہن بنا رہتا ہے کہ مجھے تبدیل کیا جاسکتا ہے اس لیے اب اگر اُس کو تبدیل کیا اور وہ گروپ بنائے گا تو کوئی بھی اُس کا ساتھ نہیں دے گا اور یوں وہ شیطان کو کھلونا بننے سے بچ جائے گا ، میں تو مرکز ی مجلس شوریٰ کو کئی بار ڈرا چکا ہوں کہ مجھے تو شوریٰ کا نگران بھی تبدیل کرنا ہے یعنی میں کسی کا ذہن بننے نہیں دے رہا کہ میں تاحیات ہوں ، مجھے زوال ہے ہر کما ل کو زوال ہے جس کو بھی عروج ملتا ہے اُس کے لئے زوال ہے ، میں نے سب کو ڈرا کے رکھا ہے مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین بھی سب کے سب تبدیل ہو سکتے ہیں ۔ اب یہ الگ بات ہے کہ ہم تبدیل کریں یا نہ کریں لیکن سب کو یہ ذہن رکھنا چاہئے کہ میرا تبادلہ ہو سکتا ہے ۔ یہ میری آج سے نہیں میری برسہابرس سے خواہش ہوئی کہ علاقے کے نگران یہ جو


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن