30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میرے ساتھ کچھ نہ کچھ Gathering تھی جب سے یہ مذہبی ذہن بنا ، تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دو چار ، دو چار اسلامی بھائی میرے ساتھ ہو اکرتے تھے ۔ مذہبی ذہن یوں تھا کہ ہمار ا گھر عام لوگوں کی طرح فیشنوں اور اس طرح کے انداز سے کم وابستہ رہا ہے میں نے سادگی زیادہ دیکھی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس طر ح ہمارے گھر میں مذہبی ذہن تو بچپن سے ہی ہم کو ملا ہے ، پھر یہ کہ جب تھوڑا بہت شعور آیا تو کچھ نہ کچھ دوست میرے گرد اکٹھے رہے اور آخر کار یہ موقع بھی ملا کہ دعوت اسلامی کا کام شروع کیا ، اُس وقت تو تصور بھی نہیں تھا کہ میں کراچی سے باہر بھی جا سکتا ہوں ، بس کام شروع ہوا اللہ کے کرم سے تو مختلف علاقوں میں ، میں خود ہی Contactکرتا تھا اور وہاں کی مسجد میں بیان کی ترکیب بنتی اور اپنے گھر سےTiffin Boxلے کر اور دو چار اسلامی بھائیوں کو ساتھ لے کر نکل جاتا تھا تو کوئی طریقہ کار تو خاص تھا نہیں ، مگر مثبت انداز میں بیان کرنے کا ذہن تھا اس طرح کہ میں سنتیں وغیرہ بیان کرتا ، میں زیادہ ترموت اورقبر کے موضوع پر بیان کرتا ، یہ لوگوں کے لئے نیا انداز تھا ، شروع شروع میں تو بہت کم لوگ ہوتے تھے ، اعتراض بھی کرتے تھے اور طرح طرح کی باتیں کرتے تھے لیکن ایک دھن تھی میرے اُلٹے سیدھے نام بھی ڈالتے تھے لوگ کہ یہ یوں ہے یوں ہے اس کا یہ مفاد ہے فلاں مفاد ہے یہ چل پڑا ہے دیکھتے ہیں کب تک کام کرتا ہے وغیرہ لیکن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ایک کان سے سنتا اور دوسرے کان سے نکال دیتا ، ایک دُھن سوار ہوگئی تھی کہ مجھے یہ کام کرنا ہے اور جہاں لوگ دل دکھانے والے تھے وہاں کچھ لوگ پیٹھ تھپکنے والے بھی مل ہی جاتے تھے۔ لیکن جیسا کہ کہتے ہیں شروع میں جو بھی کام کرو ، کاروبار کرو! گھر کی کھچڑی کھانی پڑتی ہے ، تو شروع میں ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اعتماد نہیں کرتے کہ یہ بالکل نیا انداز لے کر چلا ہے پتہ نہیں اس کا مفاد کیا ہے اِس کے پیچھے کونسے ہاتھ ہیں کہیں یہ کوئی فساد برپا نہ کرے ، شُبہات لوگوں کو ہوتے اور کہیں کہیں ایسا ہوا بھی ، پورے پورے شہر میں مخالفت پھیل گئی ، پھر جا جا کر میں نے وضاحتیں پیش کیں کہ میں کون ہوں ، کیا ہوں وغیرہ اور اللہ پاک نے مدد کی او ر لوگوں کے دل میری طرف پھیرے اور اس طرح کام چلتا گیا کام کرنے والے ملتے گئے طریقے کار بھی خودہی وضع ہوتا رہا مشوروں سے اور یوں کہئے کہ
میں تو تنہا ہی چلا تھا جانب منزل مگر ایک ایک آتا گیا کارواں بنتا گیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع