30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوتے ہیں۔ فقہا نے یہاں تک لکھا ہے کہ دو لڑرہے ہیں اور یہ تماشا دیکھ رہا ہے ، جیسے ایک دوسرے پر فائرنگ ہورہی ہے یاچاقو چھری چل رہی ہے اور اس تماشائی کو لگ گیا۔ تو اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے کہ اس نے گناہ کا تماشہ دیکھتے ہوئے جان دی ہے۔ ([1])
اب اندازہ لگائیے کہ تماشا دیکھناکتنا برا ہے ، جبکہ ہم لوگ تو مزہ لیتے ہیں ۔ جس چیز کو برا سمجھتے ہیں وہاں سے ہٹ تو جائیں اور ان کے لیے ہدایت کی دعا کریں ، کرا چی میں تو اس وقت اتنی زور دار فائرنگ ہوتی ہے کہ مت پوچھو ۔ لاکھوں روپے بلکہ کروڑوں روپوں کے پٹاخے پھوڑتے ہوں گے۔ کراچی میں تو ایسی ایسی خبریں بتائی گئی ہیں کہ مجھے شرم آتی ہے۔ شراب خانے میں شرابیں کم پڑ گئی تھیں۔ ہوٹلوں میں کمرے اتنے بک ہوگئے تھے کہ کمرے نہیں مل رہے تھے۔ اورکیا کیا برائیاں ہوئی ہیں 31دسمبر 12 بجے رات کو یہ کرتے ہیں تو پہلے سے ہی ہلا گلہ شروع کردیتے ہیں اور پھر ساری رات میرا خیال ہے ان پرغفلت چھائی رہتی ہوگی اور نہ جانے شیطان کتنے افراد کو گناہوں میں لگا دیتا ہو گا۔ افسوس صد افسوس! ہمارے بے شمار مسلمان یہ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ بھی سنتے رہتے ہیں کہ مسلمان کہلانے والے لوگ گرجا تک میں چلے جاتے ہیں ، اور عیسائیوں کے ساتھ ناچتے اور پتا نہیں کیا کیا کرتے ہیں۔
آہ اسلام تیرے چاہنے والے نہ رہے جن کا تو چاند تھا افسوس وہ ہالے نہ رہے
ایسا لگتا ہے کہ کفار نے دلوں پر قبضہ جمانا شروع کردیا ہے ۔ اور ہم ہیں کہ ان کی خوشامدیں کرتے ، ان کے پیچھے ہاتھ باندھ کر پھرتے نظر آتے ہیں ، ہائے افسوس ! مسلمانوں کی کیسی حالت ہوگئی ، اﷲ تعالیٰ ہم مسلمانوں پر رحم فرمائے۔ Happy new year تو انہی کا انداز ہے۔ بچپن میں تو نہیں سنا تھا ہم نے مگر اب شاید بڑھ گیا ہے۔ اے کاش! اے کاش! ہمارے یہاں یکم محرم الحرام کو ایک دوسرے کو مبارک باد دینا رواج پا جائے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یہ مدنی سال ہے۔ حضرت سیدنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے اس کو شروع کیا ہے اور اس کا تعلق ہجرت سے ہے۔([2])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع