30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہاں ہاں میں اس کو جانتا ہوں ہے ہی ایسا پھر وہ اس کے عیب کھولنا شروع کردیتا ہے اس دن یہ کہا تھا اس دن یوں کہا تھا اس کے بارے میں یوں کہہ رہا تھا۔
مشاورت نگران ہمیں ایک آنکھ نہیں بھاتا یہ باتیں ہمارے یہاں بہت زیادہ معاشرے میں پائی جاتی ہیں۔ ان سب کا علاج وہی ہے کہ ہر ایک سے حسنِ ظن رکھے کہ میں سب سے برا ہوں مجھ سے سارے مسلمان اچھے ہیں یہ ذہن بنالیں تو اِنْ شَآءَ اللہ کئی مسائل حل ہوجائیں گے اس کے باوجود اگر ذہنی ہم آہنگی نہیں کسی بات میں اختلاف ہے تو سب سے پہلے اسی سے احسن طریقے پر اچھے انداز میں بڑی معافی تلافی کرکے اس سے بات شروع کرے اور اس کو سمجھائیں ، خود اگر سمجھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا یا خطرہ ہے کہ لڑائی ہوجائے گی یا سمجھایا اور بات نہیں بنی اور یوں لگتا ہے کہ میں اپنے موقف میں درست ہوں تو پھر اس سے بڑے ذمہ دار اورصرف اسی کو بتائیں اور نیت یہ ہو کہ اس کی یہ خامی دور کرنا چاہتا ہوں تو اِس طرح اُس کے ذریعہ پھر بڑھتے بڑھتے مرکزی مجلس شوریٰ کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرے اس کے نگران کے ذریعے حل کرے اور مرکزی مجلس شوریٰ کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے جب کہ وہ شریعت سے نہ ٹکراتا ہو تو وہ آخری فیصلہ ہے ، اس کے بعد آگے بڑھنے کی ضرورت نہیں ، ہاں مرکزی مجلس شوریٰ کے بارے میں کوئی مسائل ہیں تو نگران سے رجوع کریں نگران شوریٰ سے اختلاف ہے تو اس وقت بولتے وقت میں زندہ ہوں آپ مجھ سے رجوع کریں میں اِنْ شَآءَ اللہ ان کو سمجھاؤں گا۔ طریقہ کار کے مطابق ان کے ساتھ سلوک کروں گا ، اگر آپ اس طرح سلسلہ وار اسٹیپ بائے اسٹیپ چلیں گے تو علاقے میں حالات خراب نہیں ہوں گے اگر آپ نے ہر ایک کو کہنا شروع کردیا کہ یہ ایسا ہے یہ ایسا ہے تو گناہوں کا بہت بڑا پھاٹک کھل جائے گا اوردین کے کام کو بھی بہت نقصان ہوگا اور آپ کے اعمال نامے کو بھی نقصان ہوگا ، بعض نادان اس طرح جب کردیتے ہیں تو کافی نقصان ہوتا ہے بعض آپس میں صلح کر بھی لیتے ہیں لیکن جو نقصان ہے وہ ہوچکا ہوتا ہے اس کی تلافی مشکل ہوجاتی ہے۔ حکمت عملی سے کام لیں۔
(نگرانِ شوریٰ نے فرمایا : ) امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اس معاملہ میں ایک بہت ہی پیارا انقلابی رسالہ ہے ''ناچاقیوں کا علاج''بیرون ملک کے ایک شہر میں ا س طرح کے مسائل تھے رسالہ مدنی مشورے میں پڑھ کر سنایا گیا میری
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع