30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں تو اِنْ شَآءَ اللہ بہت کچھ بن جائیں گے۔ طریقہ کار کی بہارملاحظہ ہو۔ چنانچہ
ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، میں نے یوکے میں ایک مسجد میں درس سنا اور پھر پاکستان کی ایک مسجد میں درس سنا دونوں میں ایک جیسا طریقہ اندازدیکھا ، میں اتنا متاثر ہوا کہ یہ اتنی بڑی تحریک ہے کہ یوکے میں سنا تھا ، کتنا ایڈوانس ملک ہے پاکستان میں آکر دیکھا تو اس کی مسجد میں بھی ایک ہی طریقہ تو تحریک بہت فعال اور منظم معلوم ہوتی ہے طریقہ کار نے مجھے متاثر کیا اور میں دعوت اسلامی سے منسلک ہوگیا۔ طریقہ کار سیکھنے کے لیے مدنی قافلہ کورس بھی کرلیا جائے ، مدنی قافلہ کورس کرنے میں یہ ہوتا ہے کہ آپ کو طریقہ کار بتایا بھی جائے گا اور منجھے ہوئے اسلامی بھائی کے ساتھ قافلے میں سفر بھی کروایا جائے گا ، اس طرح بہترین انداز میں آپ طریقہ کار سیکھ پائیں گے۔ رشتہ داروں کے پاس جانے کے بجائے اگر کوئی صحیح مجبوری نہ ہو تورشتہ داروں کوبھی قافلے میں بلالیں یا فلاں مسجد میں ہوں یا مدنی مرکز میں بلالیں یہاں آکر ملاقات کر لیں ، آپ کے رشتہ دار جب یہاں آئیں گے اور مدنی مرکز دیکھیں گے تو اس کا بھی فائدہ ہوگا۔ دعوت کھانے کے بجائے آپ ان کی ترکیب بنائیں بے شک ان کو جمعرات کو بلائیں ، حکمت عملی سے بڑا فائدہ ہوتا ہے ۔
دعوت اسلامی کے نام پر لیے جانے والے چند ے کا استعمال
سُوال : دعوت اسلامی کے نام پر لیا جانے والا چندہ کوئی ذمہ دار شرعی حیلہ کرکے مدنی کاموں میں استعمال کرسکتا ہے؟
جواب : چندے کا شرعی حیلہ تو نہیں ہوتا البتہ ہمارے یہاں زکوۃ ، فطرہ یا صدقات واجبہ کا شرعی حیلہ کیا جاتا ہے ، یہ شرعی حیلہ ذمہ داران کے ذریعے ہوتا ہے ، اس کے ذمہ داران مخصوص ہیں ہر ایک کو اگر اجازت دیں گے تو مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں ہر ایک کو اس کی اجازت دعوت اسلامی کے مدنی مرکز کی طرف سے نہیں ہے ، اس کے لئے مخصوص مالیات مجلس ہوتی ہے یہ اس کے حوالے کرنا ہوتا ہے ، یہ اتنی زکوۃ ہے ، اتنے فطرے ہیں اور مجلسِ مالیات کو چاہیے کہ وہ فوراً سے پیشتر حیلہ کرلیں۔ اور پہنچانے والوں کو بھی چاہیے کہ زکو ۃ فوراً مالیات کے حوالے کردیں اس کو روکے نہیں۔
روزانہ دعوتِ اسلامی کو کتنا وقت دیا جائے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع