30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جلوہ بسانا چاہتے ہو تو خودی کے پنجرے سے نکل آؤ اپنی مَیں کو مٹاؤ ''انا'' کو فنا کردو۔ جب تک اپنے آپ کو کچھ سمجھو گے کہ میں بھی کچھ ہوں تو محبوب کے جلوے دل میں نہیں بسیں گے ، عاجزی اور انکساری اختیار کرو کہ ٹوٹا ہوا دل محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کا مسکن ہے ۔ یہ ٹوٹے ہوئے دل ہی خاص ان کی کمائی ہے۔ اس طرح آپ بھی کرو گے تو طریقہ کار رچ بس جائے گا۔ لہٰذاجتنے بھی ذمہ دار ہیں سب کے سب ذہن بنالیں کہ ہر ماہ تین دن سفرضرو کرنا ہے۔ کوئی ذمہ دار اپنے آپ کو اس سے مستثنی نہ سمجھے کہ مجھے جانے کی ضرورت نہیں ، یہ نہ سمجھیں کہ میں تو عالم ہوں ، مفتی ہوں ، کوئی بھی اگر دعوت اسلامی کا کام کرنا چاہتے ہیں تو تین دن سفر کرنا ہوگا۔ ورنہ یقین مانیں کہ دعوت اسلامی کا کام نہیں کر پائیں گے۔
ہفتہ وار اجتماع میں آپ کو ابتدا تا انتہا شرکت کرنی پڑے گی تو آپ کو ان کے مسائل پتا چلیں گے ان کی ضرورتیں پتا چلیں گی اس کام میں آپ بہتر ممدو معاون ثابت ہوں گے ورنہ آپ خوش ہوتے رہیں گے کہ میں بھی دعوت اسلامی کا کام کرتا ہوں یا میں بھی دعوتِ اسلامی والا ہوں۔ ٹھیک ہے آپ بھی دعوت اسلامی والے ہیں ۔ لیکن میں کبھی بھی ہفتہ وار اجتماع Miss نہیں کرتا تھا حالانکہ ایک مرتبہ پاؤں میں حادثے کی وجہ سے فریکچر ہوگیا تھا لیکن اسلامی بھائی مجھے اٹھا کر گلزار حبیب لے آئے ۔
پیارے اسلامی بھائیو!آپ اپنی گھٹی میں ڈال لوکہ دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو خود کریں گے تومدنی کام بڑھے گا ۔ صرف آپ یہ چاہو گے کہ میں بولتا رہوں ، آڈر کرتا رہوں تو کام ہوتا رہے تو مشکل ہے ، دیکھئے سب کو معلوم ہے کہ نمازفرض ہے ، مسلمان کا بچہ ہوش سنبھالتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ نماز پڑھی جاتی ہے ۔ آپ سب کو بھی پتا ہوگا کہ نماز فرض ہے لیکن آپ میں سے کئی ایسے اسلامی بھائی ہوں گے جوپہلے نماز نہیں پڑھتے ہوں گے مَعَاذَ اللّٰہ جمعہ بھی نہیں پڑھتے ہوں گے جب دعوت اسلامی والوں نے بتایا اور کوشش کی تو آپ نمازی بن گئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یہ تو عام مشاہدے کی بات ہے تو اس لیے کام کرنے سے ہوگا۔ صرف کڑھنے سے نہیں ہوگا کڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ کو کام بھی کرناہوگا۔ جو کام ایک عام اسلامی بھائی کرتا ہے وہی آپ کو بھی کرنا ہوگا مجھے سب کچھ آتا ہے اس لیے میں مبلغ کا بیان نہیں سنو ں یہ سوچ ہے تو آپ کام نہیں کرسکیں گے بلکہ آپ کو اپنے باطن کا علاج کرنا پڑے گا۔ اگر آپ یہ سمجھیں گے کہ آپ کچھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع