دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

پہچانا نہیں تھا ایسے ہی سبز عمامے دیکھ کر خوشی کی وجہ سے ہوا تھا۔ اس طرح ایک مدنی قافلے میں بڑا زبردست چٹکلا ہوا تھا میرے ساتھ اور بھی اسلامی بھائی تھے ایک نوجوان وہاں ملا شیوڈ تھا بڑا اہل محبت تھا پرتپاک طور پر ہم سے ملا اور بولا کہ مجھے بہت خواہش ہے کہ میں الیاس قادری سے ملاقات کروں۔ مجھے ٹائم ملے گا تو میں کرچی آؤں گا۔ شاید وہ بتارہا تھا کہ میں نے دور سے جھلک دیکھی ہے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ لیکن آخر تک ہماری ترکیب تھی کہ کسی کوپتہ نہ چلے ، وہ بے چارہ بھی مجھ سے ہی باتیں کررہا تھالیکن معلوم نہ ہو سکا۔

                             اراکینِ شوریٰ بھی کوشش کریں کہ اپنے آپ کو پوشیدہ رکھ کرجدول کے مطابق مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں مگر ان کا چھپنا بہت مشکل ہے۔ میرا اپنا ایک انداز تھا ، بہرحال اب بہت مشکل ہے اتنا ذہن کس طرح لائے گا کہ اپنے آپ کو چھپا کر رکھے ، بہت مشکل ہوتا ہے۔ اب پھر میرے لیے خطرات بڑھتے ہی چلے گئے اب میں آپ کی طرح قافلوں میں سفر نہیں کرسکتا ، آپ کے انداز میں کام کرنے سے محروم ہوگیا ہوں ورنہ پہلے فیضان مدینہ میں نیکی کی دعوت دینے میں بکثرت جاتا تھا ، اسلامی بھائیوں کو لے لے کر باقاعدہ ہم جاتے تھے منڈی تھی ، فروٹوں اور سبزی والوں کے پاس جا کر باقاعدہ وہی مخصوص نیکی کی دعوت دیتے تھے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کافی لوگ جمع ہوجاتے تھے ۔ لہٰذا آپ کو طریقہ کار سیکھنے کے لیے سفر ناگزیر ہے خالی شخصیت بن کر آڈر چلاتے رہیں گے تو کام نہیں ہوگا ، میں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کو یہ بھی ذہن دیاکہ میں نے کام بلا کر نہیں کیا جا کر کیا ہے ، لوگوں کے پاس جا جا کر کام کیا ہے گھروں پر جا جا کر ان کے دروازے بجا کر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کام کیا ہے یہ میرا کامیاب طریقہ ہے۔ آپ اپنے مکتب میں بیٹھے رہو۔ بھئی اس کو بلا کر لاؤ اس کو میرا پیغام دے دوکہ میں نے بلایا ہے۔ برائے کرم !شخصیت بن کر کام مت کرو کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ؎

رضا جو دل کو بنانا تھا جلوہ گاہ حبیب

                     تو پیارے قید خودی سے رہیدا ہونا تھا    (حدائقِ  بخشش)

                             یہ اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عاجزی ہے ہمیں سمجھا رہے ہیں کہ اگر اپنے دل میں محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن