30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کار ہے ، اللہ کے فضل و کرم سے چل ہی رہا ہے ۔ مجلس بیرون ملک سے مربوط رہیے اور اس سے پوچھے بغیر آپ پانی بھی نہ پئیں یہ ایک محاورہ ہے یعنی تنظیمی کوئی کام اپنی مرضی سے نہ کریں جب تک مجلس بیرون ملک سے منظوری حاصل نہ کرلیں۔
سُوال : مدنی کاموں کے لیے تجربات کس طرح حاصل کیے جائیں؟
جواب : ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر گھر پر بیٹھ جائیں گے تو تجربہ ہونے سے رہا۔ مدنی قافلوں میں سفر کریں گے تو تجربہ ہوجائے گا۔ میں نے تو تمام مجالس بشمول مرکزی مجلسِ شوریٰ کو بھی یہ تاکیدیں کی ہوئی ہیں کہ شوریٰ کا ہر رکن بھی ہر ماہ تین دن کے لیے مدنی قافلے میں سفر کرے ، اب کوئی عمل کرے نہ کرے وہ الگ بات ہے اور ساتھ ہی یہ بھی تاکید ہے کہ شخصیت کی حیثیت سے نہیں جدول کے مطابق ، کسی اور کو امیر قافلہ بنا کر ( خود نہ بنے) مدنی قافلے میں سفر کرے تاکہ پتا چلے کہ قافلے کیسے سفر کر رہے ہیں اور کیسے سفر کروائے جائیں ، اگر آپ شخصیت بن جائیں گے ، اعلان ہوجائے گا ، کافی اسلامی بھائی جمع ہوجائیں گے آپ بیان فرمائیں گے کام یہ بھی برا نہیں لیکن مسائل آپ کو پتا نہیں چلیں گے ، سفر کریں گے تو پتا چلے گا۔ میں نے بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اپنے آپ کو پوشیدہ رکھ کرجدول کے مطابق مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی اس میں کافی معلومات حاصل ہوئی کہ مدنی قافلوں میں کیا کیا تکلیفیں ہیں اس کودرست کرنے کی سوچ ملی ، مشورے ملے ، یہاں تک کہ نیکی کی دعوت بھی قافلے میں مرتب ہوئی ، قافلے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ذہن بنا نیکی کی دعوت کے لیے نکلتے ہیں جس کی جو مرضی آتی وہ جا کر بولتا ہے اس لئے ذہن بنا کہ واقعی کوئی ایسا مضمون ہونا چاہیے کہ سب ایک ہی بولی بولیں۔ وہیں مشورہ ہوا کسی نے بولا یوں ہونا چاہیے کسی نے بولا یوں ہونا چاہیے میں لکھتا رہا۔ یہ نکات لے کر بیٹھا اور میں نے مضمون تیار کیااور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی قافلے کی برکت ہے کہ نیکی کی دعوت مرتب ہوئی۔
ایک مرتبہ ہم مدنی قافلے میں تھے ، جمعہ کا دن تھا جب سفر کرکے پہنچے تو لوگوں نے عمامے والوں کو دیکھ کر جن میں میں خود شامل تھا کسی محبت والے نے نعرہ لگایا''الیاس قادری زندہ باد'' میں ڈرا کہ کہیں مجھے پہچان نہ لیا ہولیکن پتا چلا کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع