دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

بھائی یہ نیت کرلیں کہ اپنے اپنے ممالک میں ان تراجم والے رسائل کو بھرپور انداز میں لنگر کی صورت کریں گے۔ جن کوتقسیم کرنے میں سہولت نہ ہو کہ میں تقسیم نہیں کر پاؤں گا یا غلط جگہ تقسیم ہو جائیں گے وہ اپنے ذمہ داروں سے مشورہ کرلے ، عوام کے ہاتھوں میں رسالے جانا چاہیے ۔ ہمارے یہاں تو کئی اسلامی بھائی ہیں جو بسوں میں جا جا کر رسالے بیچتے  ہیں ان کواچھا خاصا نفع بھی ہوتا ہے اور ہمارامقصودہے کہ ہمارے رسالے عام ہوں ، گھروں میں عام ہوں اور اخبار والوں کو دے دیں کہ وہ اخبار میں میں ڈال کر ہاتھ میں دے ۔ چھوٹے بچوں کو دے دیں وہ گھروں میں پہنچا دیں۔ لیکن بہت اس میں احتیاط کی ضرورت ہے کسی صورت بے ادبی نہیں ہونی چاہیے ۔

تنظیمی معاملات کیسے حل کیے جائیں؟

سُوال : تنظیمی معاملات کے حل کے لیے مدنی مرکز یا مجلس بیرون ملک سے رابطہ کیوں ضروری ہے؟

جواب : اگران رابطہ سے نہیں کریں گے اپنی من مانی کریں گے تو یہ تحریک کما حقہ کامیاب نہیں ہوگی۔ دعوت ِ اسلامی کے مدنی مرکز کا اپناتجربہ ہے ، تجربہ کار اسلامی بھائیوں کی یہ مجلس ہے ، آپ بولیں گے کہ ہمارے یہاں اس طریقے کی ضرورت ہے تو پھر ہر ایک اپنے اپنے طریقے پر چلے گا تو بہت مشکل ہے کہ دعوتِ اسلامی کامیاب ہو۔ ایک ہی انداز ہو۔ بندہ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلا جائے تو پتا چل جائے کہ یہ دعوت اسلامی کی بولی بول رہا ہے ۔ باتوں سے اندازہ ہوجاتا ہے ، سنتوں کا ذکر کرے گا ، مدینہ کا تذکرہ کرے گا اندازہ ہوجاتا ہے کہ دعوت اسلامی والا ہے ، نیکی کی دعوت بولے گا ، انفرادی کوشش کی اصطلاح استعمال کرے گاتو معلوم ہو گا کہ ماشاء اﷲ یہ اپنا اسلامی بھائی ہے۔ اس کے علاوہ جو طریقہ کار ہے وہ بھی ایک ہی ہونا چاہیے دیکھو ہم بولیں کہ یہاں اس طرح سے کامیابی ہوگی تو اس میں ضروری ہے کہ مدنی مرکز سے مشورہ کرلیا جائے ، جب دعوت اسلامی شروع ہوئی تو مجھے بھی طرح طرح کے مشورے ملتے تھے لیکن میرے ذہن میں تھا کہ اس معاشرے کو بدلنا ہے۔

                              یہ ضروری نہیں کہ تبدیلی نہیں ہوسکتی ، وقتاً فوقتاًتبدیلی ہوسکتی ہے لیکن تبدیلی مدنی مرکز کرے گا ہر ایک نہیں ، مدنی مرکز کو زیادہ سے زیادہ مشورہ دے دیا جائے کہ ہم یوں کریں تو کیسا؟ مشورہ کرنا اچھی بات ہے ، ایک کامیاب طریقہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن