دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

جواب :  دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں رسائل مفت تقسیم کرنے کو تقسیم رسائل کہتے ہیں۔ اب خاص کریہاں کراچی میں تو لاکھوں لاکھ روپے کے رسائل تقسیم ہوتے ہیں ، بعض دوسرے شہروں میں بھی ہوتے ہوں گے اب اس کی کچھ صورتیں ہیں ، جیسا کہ جشن ولادت کے موقع پرجلوسوں میں تقسیم ہوتے ہیں اس کے علاوہ اپنے یہاں فوتگی یا ایصال ثواب کا اجتماع ہے اس میں تقسیم کیے جائیں۔ شادی کی تقریب ہے تو وہاں تقسیم کیے جائیں ، ولیمہ کی تقریب میں تقسیم کیے جائیں۔ بستہ (یعنی اسٹال)لگالیا جائے۔ جہاں جہاں مکتبۃ المدینہ فعال ہے وہاں ان کے ذریعے بستہ لگانا زیادہ مفید ہے کراچی والے خود ہی مکتبۃ المدینہ والوں کو جہاں شادی ہورہی ہو وہاں فون کردیں یا ملاقات کر لیں ترکیب بن جاتی ہے خود ہی اپنا مکتبہ لگالیتے ہیں یہ طے ہوجاتا ہے کہ اتنی رقم کی آپ کتابیں ، رسالے اور کیسٹیں اس طرح کی چیزیں تقسیم کردیں ۔ کتابیں وہی بانٹی جائیں جو مکتبۃ المدینہ کی چھپی ہوئی ہوں لنگر رسائل کے لیے مکتبۃ المدینہ کی چھپی ہوئی کتابیں ہونا شرط ہے اگر دوسرے مکتبہ کی بانٹیں گے تو چلو آپ کو پہچان ہے اگر اس کو وسیع کریں گے تو ہر ایک کو پتا نہیں ہوتا کہ کون سی کتاب کس کی ہے ، اس لیے یہ ذہن میں رکھیں کہ تقسیم رسائل کے لیے شرط یہی ہے کہ مکتبۃ المدینہ کی چھپی ہوئی کتاب ہو اور یہ آپ تقسیم فرمائیں۔ مکتبۃ المدینہ کے رسائل تو ویسے ہی سستے بہت ہوتے ہیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مفید بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ ایک ایک رسالہ پڑھ کر بعض اوقات لوگوں کی تقدیر میں انقلاب برپا ہوجاتا ہے۔ احمد آباد شریف کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ مکتبۃ المدینہ کے وہ رسائل جن کا ترجمہ انگلش میں ہو چکا ہے ان کو یو گنڈا (افریقہ) میں تقسیم کیا تو اس کو پڑھ پڑھ کر اب تک تین کفار ان کے پاس آکر ان کے ہاتھوں پر مسلمان ہوچکے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ۔ اللہ پاک آپ کو بھی اور ہم سب کو استقامت نصیب فرمائے۔

                              (نگرانِ شوریٰ نے فرمایا : ) الحمدﷲ جیسا کہ آپ نے ابھی انگلش رسالے کی بہار سنی کہ امیر اہل سنت کے رسائل کا جو انگریزی میں ترجمہ ہوا یوگینڈا(افریقہ) ایک اسلامی بھائیوں نے وہاں لے جا کر تقسیم کیے تو تین کفار انگلش میں پڑھ کر مسلمان ہوگئے۔ اسی طرح تراجم کی جو مجلس ہے اس نے عربی ، فارسی ، فرنچ ، بنگلہ ، ہندی ، گجراتی ، سوالی ، اسپینش ، سندھی ، پشتو ، کریلو ، اور تامل۔ انگلش سمیت ان تمام زبانوں میں بھی امیر اہل سنت کے رسائل کے تراجم کرلیے ہیں۔ تمام اسلامی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن