دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

میری یہ خدمات ہیں میری وہ خدمات ہیں ، تم نے مجھے لفٹ نہیں کرائی تم کو تو میں ماحول میں لایا تھا۔ تم نگران بن گئے تو کیا ہوا مجھ سے مشورہ کیا کرو مجھ سے نہیں پوچھتے ہو۔ اس طرح مَعَاذَ اللّٰہ میری یہ خدمات میری وہ خدمات ، فقیر نے یہ تقریریں کی وہ تقریریں کی ، اتنی کتابیں لکھیں ، خدا کی قسم بہت رسک ہے بس اللہ پاک ٰ کا خوف مل جائے۔ اللہ کے خوف کی معرفت جس کو نہیں ہے وہی ایسی باتیں کرے گا۔ ورنہ آپ اپنے بزرگوں میں کبھی ایسی باتیں نہیں پائیں گے اپنے اسلاف میں اس طرح کی گفتگو کبھی بھی تحریروں میں نہیں پڑھیں گے نہ ان کے بیانات میں وہ سادگی اور عاجزی کا پیکر ہی اپ کو ملیں گے۔ ظاہر ہے کہ آدمی علم جتنا بھی حاصل کرلے اگر توفیق الٰہی شامل حال نہیں توتباہی وبربادی ہی ہے جیسا کہ شیطان کم بخت بہت بڑا علامہ تھا لیکن کیسا ڈوبا۔ کیسا غرق ہوا۔ ([1])بلعم باعور ا بھی بہت بڑا علامہ تھا اتنا صاحب کرامت ہوگیا تھا اتنی ولایت کا درجہ اسے مل گیا تھاکہ لوح محفوظ کی عبارتیں پڑھ لیتا تھا لیکن اللہ کی خفیہ تدبیر اس پر عمل میں آئی جو اس کے تقدیر تھی وہ غالب آ ئی تو کہیں کا بھی نہیں رہا بلعم بن باعورا کفر پر مرا۔ ([2])اللہ پاک کی خفیہ تدبیر ہمارے بارے میں کیا ہے ہمیں ڈرنا چاہیے۔ واﷲ۔ کیا حسن و جمال یہ آنی جانی شے ہے عمر کے ساتھ حسن ختم ہوجاتا ہے اور بعض اوقات جوانی میں ہی ختم ہوجاتا ہے۔ اس کے چہرے پرکوئی چیز ایسی گر گئی ، چیچک نکل گئی۔ بدنما ہوگیا۔ اللہ پاک اخلاص نصیب فرمائے ۔

                             100 سال کے بوڑھے پر بھی کوشش کرنی چاہیے میں نے ایک بار دیکھا تھا کہ ایک بزرگ تھے ایک سو اور کچھ اوپر سال ان کی عمر تھی اور قاعدہ پڑھنے بیٹھے تھے۔ پڑھانے والے پڑھارہے تھے۔ اب روپ بھی نہیں رنگ بھی نہیں۔ اب اس بوڑھے میں کوئی کشش نہیں تھی مگر قاعدہ اس کو پڑھا رہے تھے مزہ اسی میں ہے ، اب یہ کہ خوبصورت اور حسن و جمال اور دولت و مال کا ہر ایک خریدار موجود ہے اللہ عقل سلیم عطا فرمائے اور گناہوں سے بچائے۔

تقسیم رسائل

سُوال : تقسیم رسائل سے کیا مراد ہے اور کس طرح کے رسائل تقسیم کیے جائیں؟


 

 



[1]    فتاوی رضویہ ، ۳٠ / ۳۲۶۔

[2]    تفسیر طبری ، سورة الاعراف ، ۶ / ۱۲۳ ، تحت الآیة : ۱۷۶ ، حدیث : ۱۵۴۳۱۔ تنبیہ الغافلین مختصر منہاج العابدین (مترجم) ، ص۲۴۳ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن