دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

اس سے عمل کی مقبولیت نہیں ہوگی ثواب نہیں ملے گا اور اگر ریا کاری کے احکام پائے گئے تو ریا کاری کا گناہ بھی ملے گا۔ ہمارے یہاں تو عام طور پر یہی ہے ریا کاری ہمارا عمل ہم سے چھپتا ہی نہیں کوئی نہ کوئی دنیا کی منفعت ہوتی ہے دنیاوی منفعت کے لیے کوئی کام کیا نیکی کی توریا کا ری میں ضا ئع ہو جا ئے گی ۔ عزت بڑھانے کے لیے نیکی کی تو ریا کاری میں ضا ئع ہو جا ئے گی اس لیے بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے اپنے دوستوں پر یا مَعَاذَ اللّٰہ امردوں پر انفرادی کوشش کرتے ہیں امردوں پر تو صحیح بات ہے کہ بہت محتاط رہنا چاہیے ، شیطان یہی بولے گا کہ میں تو اس کو دعائیں سیکھا رہا ہوں اس کی تربیت کر رہا ہوں ، آخراسی کو کیوں وہ بھی تو بے چارے دو چار بیٹھے ہوئے ہیں ان پر کوشش نہیں کر رہاجو تجھ کو اچھے نہیں لگ رہے ان پر ہی کوشش کی جارہی ہے ۔ لہٰذا شیطان کے وار کو سمجھنے کی کوشش کیجئے ۔ ایک حدیث پاک ہے وہ اگر ذہن میں بیٹھ جائے تو آدمی خوف سے پانی پانی ہو جائے ، ہم یہ خوش ہوتے ہیں کہ میرے ذریعے اتنوں کی اصلاح ہوگئی میں نے بیان کیا تو اتنوں نے داڑھی بڑھالی ، اتنے مدنی قافلے میں سفر کر گئے۔ پیارے اسلامی بھائیو! اس پر اگر ہم پھول گئے تو خدا کی قسم بہت تشویش کی بات ہے۔ ایک حدیث شریف اگرآپ ذہن میں رکھ لیں اِنْ شَآءَ اللہ آپ کو بہت مدد ملے گی۔

                             سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’اِنَّ اللہَ لَیُؤَیِّدُ ہٰذَا الدِّیْنَ بِاَقْوَامٍ لَاخَلَاقَ لَہُمْ۔ یعنی اللہ پاک ایسے لوگوں سے بھی اس دین کی مدد لے لیتا ہے جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا ۔ ‘‘ ([1])  ان باتوں سے ہر گز نہ پھولیں کہ میری وجہ سے کسی کی اصلاح ہوگئی۔ ٹھیک ہے اصلاح ہوگئی ہوگی مگر یہ نہ ہو کہ اصلاح کرنے والا خود جہنم میں چلاجائے۔ جیسے کہ بخاری شریف میں ہے کہ ایک عالم صاحب گدھے کی طرح جہنم میں چکی پیس رہے ہوں گے۔ دیکھ کر بعض جنتی کہیں گے کہ آپ یہاں جہنم میں کیسے ۔ ہم آپ سے سن کر تو راہ راست پر آئے اور ہم نے عبادت کی اور جنت پائی آپ جہنم میں کیوں ؟ تو وہ حسرت سے کہیں گے کہ ہاں میں تم کو تو کہتا تھا تم نے عمل کیا جنت میں چلے گئے ، میں تو کہتا تھالیکن خود اس پر عمل نہیں کرتا تھااس لئے میں دوزخ میں آگیا ۔ ([2])  اس لیے کبھی بھی بولنا نہیں چاہیے کہ میں نے یہ کیا ، لوگ بولتے ہیں


 

 



[1]    السنن الکبری للنسائی ، کتاب السیر ، الاستعانة بالفجار فی الحرب ، ۵ / ۲۷۹ ، حدیث : ۸۸۸۵ ۔

[2]    بخاری ، کتاب بدء الخلق ، باب صفة النار وانها مخلوقة ، ۲ / ۲۹۶ ، حدیث : ۳۲۶۷ مفهوما۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن