30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سَلَّم سے مدد مانگی ، ربّ مُضطر(بےقرار) کی سنتا ہے میں نے سنّتوں کی نیّت باندھی دَرْد بالکل نہ تھا ۔ جب سلام پھیرا اسی شدّت سے تھا ، فورًا اُٹھ کر فرضوں کی نیّت باندھی دَرد جاتا رہا۔ جب سلام پھیراوہی حالت تھی ، بعد کی سنتیں پڑھیں ، دَرد موقوف اور سلام کے بعد پھر بدستور۔ میں نے کہا اب عصر تک ہوتا رہے۔ پلنگ پر لیٹا کروٹیں لے رہا تھا کہ دَرْدسے کسی پہلوقرار نہ تھا ، اتنے میں سامنے سے اسی گاؤں کا ایک کافر گزرا ، پھاٹک کھلا ہوا دیکھ کر اندر آیا اور میرے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر پوچھا : کیایہاں دَرْد ہے؟ مجھے اس کا نجس ہاتھ بدن کو لگنے سے اتنی کراہت ونفرت پیداہوئی کہ درد بھول گیا اور یہ تکلیف اس سے بڑ ھ کر معلوم ہوئی کہ ایک کافِر کا ہاتھ میرے پیٹ پر ہے۔ یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا : (کفّار سے) ایسی عداوت ہونی چاہیے۔ ([1])
Happy new year کہنا کیسا؟
سُوال : یہ ارشاد فرمائیے کہ یکم جنوری کو ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے Happy new year کہنا کیسا ہے؟
جواب : گناہ نہیں ہے ، مگر یہ اسلامی انداز بھی نہیں ہے۔ میرا خیال ہے یہ نصرانیوں سے چلا ہے ، انگریز لوگ زیادہ کرتے ہیں اب ہماری بدقسمتی کہ یہاں مسلمانوں میں بھی بہت پٹاخے چھوٹ رہے تھے ، میں نے تو ارادۃًکھڑکی سے دیکھا بھی نہیں اورآئندہ یہ تماشہ دیکھنا بھی نہیں۔ دل میں برا جانے اور کُڑ کُڑ کرتے رہیں کہ غلط کرتے ہیں۔ غلط کرتے ہیں اور پھرہم مزے سے دیکھ بھی رہے ہیں اگر نفرت ہے اورروک نہیں سکتے توپھر اتنا تو ہو کہ کم از کم اس کا تماشہ تو نہیں دیکھیں ، تماشہ دیکھیں تو پھر نفرت کیسی؟ مزہ تو آرہا ہے۔ کر وہ رہا ہے۔ تماشہ دیکھنے کے جرم میں ہم شریک تو ہو ہی جائیں گے۔ جیسے حدیث شریف میں یہ مضامین موجود ہیں کہ دو مسلمان لڑ رہے ہیں تو ان دونوں میں صلح کروادے اور اگر صلح نہیں ہورہی تو کمزور کا ساتھ دے اور ظالم سے مقابلہ کرے اگر یہ بھی نہیں کرسکتاتوجو ظلم ہورہا ہے ، کمزور کی پٹائی ہورہی ہے اس کوکم از کم دل میں برا جانے۔ ([2])اور ہمارا حال ہے کہ ہم تماشہ بنا کر دیکھ رہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع