30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس حدیث مبارکہ سے اشارہ ملتا ہے کہ جماعت اولیٰ کی پابندی کرنے والے کی خاتمہ بالخیر ہوگا۔ جو بلا شرعی مجبوری مسجد کی جماعت اولیٰ ترک کرتا ہے اس کا مَعَاذَ اللّٰہ کفر پر خاتمہ کا خوف ہے۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جو اقامت تک مسجد میں نہیں آجاتا بعض فقہا کرام کے نزدیک وہ گناہ گار اور مردود الشہادۃ یعنی گواہی کے لیے نالائق ہے۔ ([1])جو بلا عذر گھر میں جماعت قائم کرتا یا بغیر جماعت نماز پڑھتا ہے یا مَعَاذَ اللّٰہ نماز ہی نہیں پڑھتا اس کا حال کیاہو گا ، یا رب مصطفےٰ : ہمیں پانچوں نماز مسجد کی جماعت اولیٰ میں پہلی صف میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کرنے کی ہمیشہ سعادت عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت ہوتوفیق ایسی عطا یا الٰہی
امیرِ اہل سنت کا پسند یدہ نگران
سُوال : آپ کو کس طرح کا نگرانِ مشا ورت پسند ہے؟
جواب : جس مشاورت کا نگران اپنے ماتحتوں پر شفیق ہو مشورے سے کام کرے انتھک کوششیں کرے ، حبِ جاہ سے خالی ہو ، اخلاص کا پیکر ہو جو کہے اس پر عمل بھی کرے ، پابندی سے ہر ماہ مدنی قافلوں میں سفر کرے ، مدنی انعامات کا رسالہ ہر روزغور و فکر کے ذریعے پر کرکے جمع کرا ئے ، غور و فکر کے ذریعے جب یہ عملی نمونہ پیش کرے گا تو ماتحت اسلامی بھائی بھی ایسا ہی کریں گے ۔ اخلاقیات میں بھی اس کی شکایات نہ ہوں تقویٰ اس میں موجود ہے۔ تقویٰ فی زمانہ ایسا لگتا ہے کہ جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ، جو متقی نظر آتے ہیں وہ بھی اکثرمتقی نہیں ہوتے حالات اتنے نازک ہوچکے ہیں اللہ رحم فرمائے کسی بھی سطح کا نگران ہو متقی ہو۔ اس طرح کی خوبیاں ہوں تو ظاہر ہے ہر مسلمان کو پسند آئے گا مجھے بھی پسند آئے گا۔ تقوی اگرچہ مجھ میں نہیں مگر تقویٰ سے مجھے محبت بہت ہے اللہ مجھے تقویٰ کی محبت کے صدقے میں متقیوں کے طفیل بخش دے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع