دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

جواب : ہدیہ دو محبت بڑھے گی۔ ([1])ایک فائدہ یہ تو حاصل ہوگا ہی۔ اِنْ شَآءَ اللہ اور اس کتاب میں بھوک کے فضائل لکھے ہیں ، اس نیت سے بھی اگر کم کھانا کھائے اور احتیاط بھی کرے ، پزّے پراٹھوں سے اپنے آپ کو بچائے ، مرغن کھانوں سے بچائے تو صحت بہتر رہے گی دین کا کام زیادہ کرسکے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ اس کے علاوہ بھی ضمناً اس میں کافی مواد ہے ۔ مثال کے طور پر اس میں جماعت سے نماز پڑھنے کا ایسا مواد ہے کہ اس سے پہلے عین ممکن ہے کہ آپ کے مطالعہ میں نہ آیا ہو۔ ، میں پڑھ کر سنا تا ہوں ۔ چنانچہ

                             فیضانِ سنت جلد اول باب پیٹ کا قفلِ مدینہ صفحہ 776پر بھنی ہوئی بکری کی حکایت ہے : حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جن کے سامنے بھونی ہوئی بکری رکھی تھی انہوں نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کو کھانے میں شامل ہونے کی درخواست کی آپ نے یہ کھانے سے انکار کردیا کہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم اس حال میں دنیا سے رخصت ہوئے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے کبھی جو کی روٹی بھی پیٹ بھر کر نہیں کھائی۔ ([2])اب بتائیے اس میں کتنا مواد ہے ۔ اس حدیث شریف پر غور کرے تو آدمی سر دیوار سے مار دے کہ میں ایسا عاشق رسول بنتا ہوں کہ بریانی ، قورما ، پزّے ، بس جو ہاتھ آتا ہے وہ میں پیٹ میں ڈالتا ہوں اور عاشق رسول ہوں۔ میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے جو کی روٹی بھی پیٹ بھر کر نہیں کھائی۔ اورجو حقیقی عاشق ہے اس کو دیکھ لو بھنی ہوئی بکری سامنے آئی تو وہ بھی نہیں کھائی۔

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ایک طرف حضر ت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کا غم مصطفے تھا کہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی بھوک شریف کو یاد کرکے بھنی ہوئی بکری کھانے سے انکار فرمادیا۔ اور آہ دوسری طرف ہم جیسے نام کے عشاق ہیں کہ اگر تندوری بکرا بلکہ تندوری ران ہی سامنے آجائے تو عشق و مستی سب بھول کر بھوکے شیر کی طرح اس پر ٹوٹ پڑیں اور دونوں ہاتھ سے نوچ نوچ کر کھانے میں مشغول ہوجائیں کہ شاید نماز باجماعت کا بھی ہوش نہ رہے۔ آہ آج کل اکثر دعوتوں میں ایسا ہی ہوتا ہے ۔ یہاں تک کہ بزرگوں کی نیاز کی دعوت جیسا نفلی کام بھی کرتے ہیں تو مَعَاذَ اللّٰہ اکثر


 

 



[1]    المعجم الاوسط ، باب المیم ، ۴ / ۲۱۹ ، حدیث : ۵۷۷۵ ۔

[2]    بخاری ، کتاب الاطعمة ، باب ما کان النبی  واصحابه یاکلون ، ۳ / ۵۳۲ ، حدیث : ۵۴۱۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن