دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

اس کا نمایاں نقصان نظر نہ آتا ہو ، نمایاں نقصان نظر آتا ہو تو اس نگران کی تفہیم کی صورت براہِ راست خود ہی کرے ، اب اگر نزاعی صورت پیدا ہوگئی ملک کی انتظامی کابینہ سے بھی ان بن ہوگئی ملک کی انتظامی کابینہ کا نگران باز نہیں آرہا اب کہیں جا کر''مجلس بیرون ممالک سے رجوع کیا جائے۔ وہ بھی حل نہیں کرسکتا معاملہ بالکل پیچیدہ ہو گیا ہے اب جا کر مرکزی مجلس شوریٰ سے اس کو حل کروایا جائے۔ آپ اس ترتیب کو اگر یقینی بناؤ گے تو کام اِنْ شَآءَ اللہ بہتر ہوجائے گا۔

                             نگران جو بھی ہو آپ کے ملک کا یا آپ کی مجلس کا جس کے آپ ماتحت ہیں ہاں اس کی اطاعت میں ہی بہتری ہے اطاعت نہیں کریں گے اس کے خلاف آپ ''لابنگ'' کریں گے گروپنگ کریں گے ، زیادہ دیر کام چلے گا نہیں کام ٹوٹ پھوٹ کاشکار رہے گا ، چار اس کا ساتھ دیں گے چار آپ کا دیں گے ، اسی میں آپ کا وقت برباد ہوتا چلا جائے گالہٰذا اس میں تھوڑی لچک پیدا کرنی چاہیے نرمی کرنی چاہیے اور چھوٹے باپ کا بن کر تھوڑا جھک کر چلیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ کوئی زیادہ دیر نہیں لگے گی مسائل آپ کے حل ہوتے چلے جائیں گے ، لڑتے رہو گے تو کیا کام ہوگا۔ کام تو ٹوٹے گااتحاد میں برکت ہے ، اطاعت میں عظمت ہے ۔

جوڑی کے نقصانات

سُوال : بعض اسلامی بھائی جوڑی کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو اس سے کیا مراد ہے؟ اور اس کے کیا نقصانات ہیں؟

جواب : جب دو کی دوستی ہوجاتی ہے تو اس کو جوڑی بولتے ہیں ، میاں بیوی کو بھی جوڑی بولتے ہیں ، دو ستوں کو بھی جوڑی بولتے ہیں ، یہ دوستوں کی جوڑیاں اسلامی بہنوں میں بھی ہوتی ہیں اور اسلامی بھائیوں میں بھی ہوتی ہیں عام فرینڈ سرکل جو ہوتے ہیں بیسٹ فرینڈ بناتے ہیں تنظیمی طور پر فی زمانہ میں نے اس کا نقصان دیکھا ہے یہ بے چارے بولتے ہیں کہ ہم اللہ کی رضا کے لیے کرتے ہیں دل کی گہرائی میں بہت مشکل ہوتا ہے کہ نیت درست کی جاسکے ، اس دور میں علم نہیں ہے ، نہ جذبہ حسن عمل ہے ۔ تو اس لیے میں نے دیکھا ہے کہ جو دو دوست ہوتے ہیں وہ دین کا کام زیادہ کر نہیں پاتے۔ نہ دعوت اسلامی کا کام زیادہ کر پاتے ، نہ گھر کے کام کاج ، نہ نوکری یا کاروباروغیرہ۔ تھوڑا سا وقت دین کا کام کرنے کے لیے ملے تو جوڑی اٹکی ہوئی ہوتی ہے اس کے پاس جائے گا آئے گا۔ اس سے بات چیت کرے گا وقت اس کا پورا ہوجائے گا۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن