دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Muzakrah Kay 137 Suwalat Jawabat | مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

book_icon
مَدَنی مُذاکَروں کے۱۳۷سُوالات جوابات

تربیت کےلئے پاکستان آنے کی ترغیب

سُوال : ہمیں اپنے ملک میں مبلغ بلانے میں ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔ کیا ہم اپنے اسلامی بھائیوں کو تربیت کے لیے پاکستان بھیجنے کی ترغیب دلائیں؟

جواب : بالکل دلانی چاہیے پاکستان جب آپ تشریف لائیں گے تو یہاں کا ماحول آپ کے سامنے ہے آپ کے یہاں کوئی مبلغ آبھی گیا تو اتنا عظیم الشان ماحول تووہ فراہم نہیں کرسکتا ، جو تربیت ماحول میں ہوتی ہے وہ الگ سے نہیں ہوسکتی ، بالکل آپ اپنے اپنے ملکوں سے یہاں کے لیے تیار کریں۔ مدنی قافلہ اور مدنی کورسز کے لیے تیار کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ بہت فائدہ ہوگا۔

تنظیمی ترکیب کے مطابق مسئلے کا حل

سُوال : اگر انتظامی کابینہ کے نگران سے اختلاف رائے ہوجائے تو کیا اس صورت میں چند اسلامی بھائیوں کو اعتماد میں لے کر نگران کے خلاف گروہ بنا کر مدنی مرکز سے رابطہ کرنا اور شکایت کرنا درست ہے؟

جواب : دیکھئے اس کا جو طریقہ ہے اس پرعمل کیا جائے کہ جب اختلاف کی صورت ہو تو اس مسئلہ کو بالترتیب حل کیا جائے مثلاً کسی ذیلی حلقے میں مسئلہ ہوا ہے تو ذیلی مشاورت نگران کے ذریعے حل کیا جائے ، ذیلی مشاورت نگران سے حل نہ ہوسکا تو حلقہ مشاورت نگران کی طرف رجوع کیا جائے ، اگر یہاں بھی بات نہ بنی تو علاقہ اس کے بعد ہے ، علاقہ کی مشاورت کے نگران سے رجوع کیا جائے پھر مزیدآگے۔ اب ڈویژن کا نمبر آیا ، شہر کا نمبر آئے گا ، اس طرح بڑھتے بڑھتے ریجن کے نگران سے اس کو حل کروایا جائے ۔ پھر جا کر ملک کی انتظامی کابینہ کے نگران سے اس کو حل کروائیں۔ ملک کی انتظامی کابینہ کے نگران کے بارے میں اگر یہ ذہن بن جائے کہ یہ ہمارا مخالف ہے یہ ہمارا مسئلہ حل نہیں کرے گا ، اس لیے مدنی مرکز سے رجوع کرو کہ یہاں اتنی بڑی خرابی پیدا ہوگئی کہ اس ملک میں کام نہیں ہوسکتا ، اگر ذمہ داران کا یہ ذہن بن جائے تو پہلے نگران کو برتری دے کہ اس کو مدنی مرکز نے ہمارے اوپر نافذ کیا ہے اس کو بڑا بنایا ہے توپہلے اس سے رجوع کیا جائے اگر اس کی بعض باتیں سمجھ میں نہیں آتی اور وہ خلاف شرع نہیں ہے اس کو بھی چلا لیا جائے جب کہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن