30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1)جس مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ میں نئی تعمیرات (یا پُرانی تعمیرات کی مَرمَّت) کی حاجَت مَحْسُوس ہوگی ۔ مُتَعَلِّقہ نَاظِمُ الْاُمُوْر حَسْبِ ضَرورت درخواست لکھ کر نگرانِ کابینہ یا نگرانِ ڈویژن مُشَاوَرَت سے تصدیق کروا کر رُکنِ مَجْلِس فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کو اِرْسَال فر مائیں گے ۔ (البتہ!مَعْمُولی مَرمَّت جیسے وُضُو خانے میں ایک دو۲ ٹونٹیوں کے ٹوٹ جانے پر نئی ٹونٹیوں کی حاجَت ہو تو نَاظِمُ الْاُمُوْر اپنے طور پر ایسے کاموں کی ترکیب خود ہی بنا سکتا ہے ۔ )
(2)رُکْنِ مَجْلِسِ فَیْضَانِ مَدِیْنَہ تعمیرات کی شَرْعِی اِجازَت لے کر رُکْنِ مَجْلِسِ تعمیرات کو اِرْسَال کریں گے ، جو تین۳ مُـخْتَلِف ٹھیکیداروں سے جائزہ کروا کر ان کی طرف سے ملنے والا تخمینہ نگرانِ مَـجْلِس تعمیرات کو مَنْظُوری کے لئے پیش کریں گے ۔
(3)جس ٹھیکیدار (Contractor)کی کوٹیشن(Quotation)فائنل ہوگی ۔ اس کے ساتھ سیمی فائنل تحریری مُعَاہَدہ (Written Agreement)کیا جائے گا ۔ جس میں تمام شرائط و جُزئیات واضِح دَرْج ہوں گی ۔
(4)اس سیمی فائنل مُعَاہَدہ کی رُکْنِ مَجْلِسِ فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کے ذریعے شَرْعِی تفتیش کروائی جائے گی اور مُعَاہَدہ فائنل(Final) ہونے کے بعد مُتَعَلِّقہ نگرانِ کابینہ کے دستخط ہونگے ۔
(5)اس اِجازَت یافتہ مُعَاہَدے کی تکمیل کیلئے چار۴ یا پانچ۵ اَفراد پر مُشْتَمِل مَـجْلِس بنے گی جو ان ذِمَّہ داران پر مُشْتَمِل ہو گی : 1نَاظِمُ الْاُمُوْر / امام2تعمیرات ذِمَّہ دار3 مَالِیَات ذِمَّہ دار 4 خود کَفَالَت کیلئے شَخْصِیَّت 5خریدار ذِمَّہ دار ۔ اس مَـجْلِس کے نگران نَاظِمُ الْاُمُوْر / امام ہوں گے ۔
(6)تعمیرات کے ذِمَّہ دار کا کام تعمیرات کو فنّی اِعْتِبَار سے دیکھنا، خریدار ذِمَّہ دار کا کام مَدَنی مَرکَز کے طریقہ کار کے مُطابِق خریداری کرنا، مَالِیَات ذِمَّہ دار کا کام مُعَاہَدوں کے مُطابِق مَدَنی عطیات جاری کرنا اور حِساب لینا، خود کَفَالَت ذِمَّہ دار کا کام مَدَنی عطیات کی فراہمی اور نَاظِمُ الْاُمُوْر / امام کا کام مَـجْلِس کے ان تمام اراکین سے رابطے میں رہنا اور تعمیرات کے کام کو بَر وَقْت پایۂ تکمیل تک پہنچانے اور دورانِ کام در پیش مسائل کے حل کے لئے ہر مُمکِن کوشِش بروئے کار لانا ہے ۔
(7)ہر منصوبے سے قَبْل مَذْکُورہ مَـجْلِس کی مَدَنی تَرْبِیَّت کی ترکیب بنائی جائے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدَنی مَرْکَز کی عِمارَت کا انداز
مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ کی تعمیرات جہاں بھی ہوں، ان کو عالَمی مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ کی طَرْز پر بنایا جائے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دیکھنے والا فوراً پہچان جائے کہ یہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کا مَدَنی مَرکَز ہے ۔ مَثَلًا مِحْرَاب، ہال کی چھت، کھڑکیاں، دَروازے ، دِیواریں، فرش، سُتُون اور مَدَنی گنبد کا ڈیزائن (Design)، رنگ و روغن، اسٹائل (Style)وغیرہ بھی عَالَمی مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ کی طَرْز پر ہی ہو ۔ البتہ! جو مَدَنی مَراکِز پہلے سے تعمیر شُدہ ہیں ان میں کسی بھی قسم کے تَغیُّر و تَبَدُّل کی اِجازَت نہیں، اس کے لئے مَـجْلِس فیضانِ مدینہ کے ذَرِیعے اِفْتا مَکْتَب سے شَرْعِی رَاہ نُمائی لینا ضَروری ہے ۔
نئے مدنی مراکز کی تعمیر کے مدنی پھول : دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَراکِز کی تعمیرات کے لئے ان مَدَنی پھولوں کا لِـحَاظ رکھا جا ئے :
(1)مَسْجِد کا مِحْرَاب عَالَمی مَدَنی مَرکَز کی طَرْز پر ہو لیکن مِحْرَاب کے اُوْپَر جس طرح عَالَمی مَدَنی مَرکَز میں مَچان(شیشے کا کیبن) بنا ہوا ہے اسکے بنانے کی اِجازَت نہیں ۔ پروفیشنل (Professional) کی نِگرانی میں مِحْرَاب کا ڈیزائن(Design)اور ٹائلز (Tiles) کا اسٹائل(Style)اور رنگ و روغن وُہی اَپنایا جائے جو عَالَمی مَدَنی مَرکَز کے مِحْرَاب میں ہے ۔
البتہ!ٹائلز پر یہ تحریر لکھی جا سکتی ہے :
یَا اللہ جَلَّ جَلَالُہٗ ﷽ یا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
لَا
اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ
٭مِحْرَاب اِتنا بڑا ہوکہ قبلہ رُو کھڑے ہونے کی صُورَت میں دائیں جانِب مِنْبَر آ سکے اور بائیں جانِب اِمام نَماز پڑھا سکے لیکن جب اِمام نَماز کے لئے کھڑا ہو تو اس کے قَدَم مِحْرَاب سے باہَر رہیں اور اس کے بعد سے ہی پہلی صَف کا آغاز کیا جائے ۔
٭ مَسْجِد کا مِنْبَر لکڑی کا ہو اور اس طرح رکھا جائے کہ پہلی صَف قَطْع نہ ہو ۔ نیز اس کا سائز (Size)ضَرورت کے مُطابِق ہو نہ کہ بَہُت چوڑا ۔
٭مِحْرَاب کی دائیں بائیں جا نِبِ(خارجِ مَسْجِد)اگرجگہ ہو تو اَذان دینے کے لئے اور مَسْجِد کے اسپیکر (Speaker)رکھنے کے لئے چھوٹے کمرے بنا دئیے جائیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع