30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نمبر شُمار ضروریات تفصیلات
1 مَسْجِد مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ میں مَسْجِد ہونا بُنْیَادِی شَرْط ہے ۔ مَسْجِد کا نقشہ مَجْلِس فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کا تصدیق شُدہ ہوگا ۔
2 اِسْتِقْبَالِیَہ مین گیٹ کے قریب ایک اِسْتِقْبَالِیَہ مَکْتَب ہوگا، جہاں پر فیضانِ مدینہ میں آنے والے اِسلامی بھائی رابطہ کر سکیں ۔
3 جوتے رکھنے کی جگہ نَمازیوں وغیرہ کے جُوتوں کی حِفَاظَت کے لئے بہتر ہے کہ خارِجِ مَسْجِد میں جوتے رکھنے کی جگہ ہو یا الماری کی ترکیب ہو ۔
4 مَخْزَن (اسٹور) جَامِعَةُ الْـمَدِینَه، مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه، مَسْجِد، دَعْوَتِ اِسْلَامی کی اَشیا کے لئے الگ الگ مَخْزَنْ(اسٹور) ہو ۔ مَخْزَنْ (اسٹور)کاسائز حَسْبِ ضَرورت
ہو ۔
5 المدینہ لائبریری فیضانِ مدینہ میں المدینہ لائبریری مَجْلِس اَلْمَدِیْنَہ لَائبریری کے مَدَنی پھولوں کے مُطابِق ہو ۔
6 مَدَنی مُذاکَرَہ ہال مَجْلِس مَدَنی مُذاکَرَہ کے مَدَنی پھولوں کے مُطابِق خارِجِ مَسْجِد میں ایک مَدَنی مُذاکَرَہ ہال ہونا چاہئے ، جس میں مَدَنی مُذاکَرَہ کے ساتھ ساتھ مَدَنی
چینل پر ہونے والے تربیتی اِجْتِمَاعات، رمضان اِعْتِکَاف اور مَدَنی کورسز وغیرہ کا اِہتِمام کیا جاسکے ۔
7 جَامِعَةُ الْـمَدِینَه مَجْلِس جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کے مَدَنی پھولوں کے مُطابِق جَامِعَةُ الْـمَدِینَه کی ضَروریات کی ترکیب ہو ۔
8 مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه مَجْلِس مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہکے مَدَنی پھولوں کے مُطابِق مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه کی ضَروریات کی ترکیب ہو ۔
9 دیگر تنظیمی دفاتر اِمام کا حُجرہ، تعویزاتِ عطّاریہ کا دَفْتَر، مَدَنی قافلہ دَفْتَر، آرام دَفْتَر، مَدَنی عطیات باکس دَفْتَر، مَالِیَات دَفْتَر وغیرہ ۔
10 رہائش خَارِجِ مَسْجِد ( یا جہاں پر شرعاً اِجازَت ہو )میں اِمامِ فیضانِ مدینہ کی رہائش ہو ۔
11 وُضو خانے ، اِسْتِنْجَا خانے ، غسل خانے جَامِعَةُ الْـمَدِینَه، مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه کیلئے ہر 10 اَفراد کیلئے وُضو خانے کا ایک نَل اور ایک اِسْتِنْجَا خانہ اور 20 اَفراد کے لئے ایک
غسل خانہ ہو ۔ اسی طرح مَسْجِد کے لئے اِعْتِکَاف اور اِجْتِمَاع کی تعداد کو پیشِ نَظَر رکھتے ہوئے ہر 10 اَفراد کے لئے وُضُو
خانے کا ایک نل اور اِسْتِنْجَا خانہ اور 20 اَفراد کے لئے ایک غسل خانہ ہو ۔
12 تہہ خانہ فیضانِ مدینہ کے کسی بھی حِصّہ میں تہہ خانہ بنانے کی اِجازَت نہیں ۔
1 فلٹر سسٹم صاف پانی کی فراہمی کے لئے ضرورتاً فلٹر سسٹم ہو ۔
2 گیزر سردیوں میں وُضُو کے لئے گرم پانی کی ضَرورت کو پورا کرنے کے لئے گیزر ہو ۔
3 پانی کی سبیل سنّت کے مُطابِق پانی پینے کا مُناسِب اِنْتِظام ہو ۔
4 ساؤنڈ سسٹم مَسْجِداور ہفتہ وار اِجْتِمَاع وغیرہ کیلئے ساؤنڈ اور اسپیکرز کا مُناسِب اِنْتِظام ہو ۔ (اس کی بھی شَرْعِی رَاہ نُمائی لی جائے )
5 میٹرز مَسْجِد، مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه، جَامِعَةُ الْـمَدِینَه اور اِمام کی رہائش کے لئے بجلی اور گیس کے الگ الگ میٹر ز کی ترکیب ہو ۔
6 تختۂ غسل و چارپائی اَمْوَاتِ مُسْلِمین پر میّت کو غسل دینے کے لئے تختۂ غسل اور جَنازے کی چارپائی کی ترکیب ہو ۔
7 حِفَاظَتی اُمُور مَجْلِس حِفَاظَتی اُمُور کے مَدَنی پھولوں کے مُطابِق حِفَاظَت کی ضَروریات پوری ہوں ۔
8 مَسْجِد خُوشْبودار مَسْجِد کو خُوشْبُودار رکھنے کیلئے مُناسِب اِنْتِظام ہو ۔ مَثَلًا الیکٹرک لوبان کی ترکیب بنائی جا سکتی ہے ۔ (اس کے اخراجات کی شَرْعِی رَاہ نُمائی لے لی
جائے کہ کن مدنی عطیات سے ہوں)
9 خادمین فیضانِ مدینہ / مَسْجِد کے لئے حَسْبِ ضَرورت خادِمین اور اِسْتِنْجَا خانوں کے لئے بھنگی کی ترکیب کی جائے تاکہ صفائی بہتر انداز میں ہو
سکے ۔
ضروری تَوَجُّہ : مذکورہ بالا تمام ضروریات کی تعمیرات وغیرہ سے پہلے شَرْعِی رَاہ نُمائی لینا ضروری ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدَنی مَرْکَزفیضانِ مدینہ میں کسی قِسْم کی تعمیرات یا مَرمَّت کی حاجَت مَحْسُوس ہو تو مَجْلِسِ فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کی طرف سے طے کَردہ مَدَنِی مَرَاکِز فَیْضَانِ مَدِیْنَہ میں تعمیرات کے نِظام پر مُشْتَمِل دَرْج ذیل مَدَنی پھولوں کو پیشِ نَظَر رکھنا لازِم ہے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع