30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
4 فیضانِ مدینہ مُنْتَخَب مَدَنی مَراکِز میں مَـخْزَن(اسٹور) ذِمَّہ دار
5 12فیضانِ مدینہ رُکْنِ کابینہ
6 زون زونل ذِمَّہ دار
7 صُوبہ رُکْنِ مَـجْلِس فیضان مدینہ
8 صُوبہ رُکْنِ مَـجْلِس مَـخْزَن(اسٹور)
9 ذیلی شُعْبہ ذِمَّہ دار مَـجْلِس مَـخْزَن
10 ذیلی شُعْبہ خود کَفَالت ذِمَّہ دار
11 ذیلی شُعْبہ ذِمَّہ دار تفتیش مَـجْلِس برائے ائمّہ
12 ذیلی شُعْبہ ذِمَّہ دار شُعْبہ تسجیل(ریکارڈ) و تشہیر
13 مُلک نگرانِ مَـجْلِسفیضان مدینہ
مَدَنی مشورہ کی تاریخ و مَدَنی پھول :

کارکردگی فارم جمع کروانے کی تاریخیں : ڈویژن : 3 ۔ کابینہ : 5 ۔ زون : 6 ۔ پاکستان : 7
(25) مَدَنی مشوروں کی کَثْرَت سے بچنے کے لئے مُقَرَّر کردہ سَطْح کے عِلاوہ کسی اور سَطْح کا مَدَنی مشورہ لینے کے لئے مُتَعَلِّقہ نِگران سے اِجازَت ضَروری ہے ٭ جب بڑی سَطْح کے ذِمَّہ دار دیگر سَطْح کے ذِمَّہ داران کا مَدَنی مَشْوَرَہ کر لیں تواس ماہ ان کا ماہانہ مَدَنی مَشْوَرَہ نہیں ہو گا ٭ اسی طرح جس ماہ نِگرانِ کابینہ مَجْلِس فیضانِ مدینہ کے ذِمَّہ داران کا مَدَنی مَشْوَرَہ فرمائیں گے ، اس ماہ بھی شُعْبہ ذِمَّہ داران ماہانہ مَدَنی مَشْوَرَہ نہیں کریں گے ۔ (شعبے کے مَدَنی کام کو مَضْبُوط اور مُنَظَّم کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً اپنے نِگرانِ مُشَاوَرَت سے شعبے کے اِسْلَامی بھائیوں کا مَدَنی مَشْوَرَہ کروانا مُفِید ہے )
(26) پاکستان / بیرونِ مُلک سَطْح کے ذِمَّہ دار عیسوی ماہ کی 7 تاریخ تک کارکردگی پاکستان اِنْتِظامی کابینہ / مَـجْلِس بیرونِ مُلک مَکْتَب اور مُتَعَلِّقہ رُکْنِ شُوریٰ کو میل کر دیں ۔ (یادرہے ! کارکردگی مَدَنی مشورے سے مشروط نہیں، اگر کسی وجہ سے مَدَنی مَشْوَرَہ نہ ہو سکے تب بھی مُقَرَّرہ تاریخ پر اپنے نگران کو کارکردگی پیش کر دیں ۔ )
(27) زونل ذِمَّہ دار ہر ماہ کا پیشگی جَدْوَل عیسوی ماہ کی 19 تا 26 تاریخ تک زونل نِگران اور نگرانِ مجلس سے مَنْظُور کروائے ، پھر اسکے مُطابِق پیشگی اِطِّلَاع کے ساتھ اپنے جَدْوَل پر عَمَل کرے اور مہینا مُکَمَّل ہونے کے بعد اسے عیسوی ماہ کی 3 تاریخ تک اپنے زونل نِگراناور نگرانِ مَجْلس کو پیش کرے ۔
(28) مُتَعَلِّقہ نگران کی مُشَاوَرَت سے شُعْبہ ذِمَّہ داران منگل کے روز تحریری کام کی ترکیب بنائیں ۔
(29) مُتَعَلِّقہ نِگرانِ مُشَاوَرَت سے مَربُوط رہیں ۔ انہیں اپنی کارکردگی سے آگاہ رکھیں اور ان سے مَشْوَرَہ کرتے رہیں ۔ جو نگران سے جتنا زِیادَہ مَربُوط رہے گا وہ اتنا ہی مَضْبُوط ہوتا جائے گا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
(30) مُتَعَلِّقہ رُکْنِ شوریٰ اور نگرانِ کابینہ کی اِجازَت سے وقتاً فوقتاً اپنی مَـجْلِس کے تربیتی اِجْتِمَاع کی ترکیب کرتے رہیں تا کہ پُرانے اِسْلَامی بھائیوں کی یاد دِہانی اور نئے اِسْلَامی بھائیوں کی تَرْبِیَت کا سامان ہوتا رہے ۔ البتہ!ملکی سَطْح پر عَالَمی مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں تربیتی اِجْتِمَاع کرنے کیلئے نگرانِ پاکستان انتظامی کا بینہ کی اِجازَت ضَروری ہے ۔
(31) یاد رہے !مُتَعَلِّقہ رُکْنِ شُوریٰ / نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ ضرورتاً ان مَدَنی پھولوں میں تبدیلی کر سکتے ہیں ۔
(32) ذِمَّہ داران اپنی دنیا اور آخِرَت کی بہتری کیلئے دَرْج ذیل اُمُور اپنانے کی کوشِش فرمائیں :
٭ فَرْض عُلُوم سیکھنے کی کوشِش کرتے رہیں ۔ فَرْض عُلُوم سیکھنے کیلئے کُتُبِ اَمِیرِ اہلسنّت، بہار ِشریعت، فتاویٰ رضویہ، اِحْیاءُ العُلوم وغیرہ کے مُطَالَعَہ کی عادَت بنائیں ۔
٭ عملی طور پر مَدَنی کاموں میں شریک ہوں ۔ روزانہ کم ازکم 2 گھنٹے مَدَنی کاموں میں صَرف کیجئے ، مَثَلًا مَدَنی قافلے میں سَفَر اور مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کرتے ہوئے روزانہ فِکْرِ مدینہ کا ذِہْن دینے کیلئے کم ازکم 2 اِسْلَامی بھائیوں پر اِنْفِرادِی کوشِش، صَدائے مدینہ، بعدِ فَجْر مَدَنی حلقہ، چوک دَرْس، مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه بالِغان، پابندیِ وَقْت کے ساتھ اوّل تا آخر ہفتہ وار اور دیگر اِجْتِمَاعات، ہفتہ وار مَدَنی مذاکرے میں شِرْکَت وغیرہ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع