30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِسْتِفْسَار(سوال)ہوا کہ مَذْہَبی خدمات کے واسطے کیسا شخص عُہدیدار یا مُنْتَظِم یا اَہْل ہو سکتا ہے ؟ تو آپ نے فرمایا : (جو)سُنیّ، ذِی عِلْم(عِلْم والا)، پرہیزگار، دَیَانَتدار، ہوشیار، کارگزار (یعنی کام کرنے والا ہو) ۔ ([1])نائب مُتَولّی بنانے کا اِخْتِیار فَقَط مذکورہ مُتَولّی رُکْنِ شُوریٰ کو ہے ۔
(17) اَراکینِمَجْلِس افتا مَکْتَب سے مَربُوط رہیں ۔ ہفتے میں ایک دن افتا مَکْتَب سے شَرْعِی رَاہ نُمائی کیلئے مُـخْتَص کر لیجئے ۔ اُصُول یاد رکھیں کہ مَسْجِد میں اگر کیل بھی لگانی ہے تو شَرْعِی رَاہ نُمائی کے ساتھ اور نکالنی ہے تو بھی شَرْعِی رَاہ نُمائی کے ساتھ ۔
(18) مَسَاجِد کی سَطْح پر حَسْبِ ضَرورت5 / 3 رُکْنی خود کَفَالَت مَـجْلِس کی ترکیب کی جائے ۔
(19) فیضانِ مدینہ (مَدَنی مَراکِز) اور مَسَاجِد کی آباد کاری کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ، مَثَلًا مَدَنی قافلوں کی مُسْتَقِل آمَدَ و رَفْت، بعدِ فَجْر مَدَنی حلقہ، مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه بالغان، مَدَنی دَورہ، مَدَنی دَرْس(دَرْسِ فیضانِ سُنّت)، سُورۂ مُلک کی تِلاوَت وغیرہ ۔ اس نِظام کی مَضْبُوطِی کیلئے ناظِمُ الاُمُور خیرخواہوں کی ترکیب بنائے جو اِنفرادی کوشش کر کے عام اِسْلَامی بھائیوں، تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے پر آنے والے مریضوں کو اس میں شِرْکَت کے لئے تیّار کر کے لائیں ۔
(20) مَجْلِس فیضانِ مدینہ کے ذِمَّہ داران، مَدَنی مَرکَز کے ماہانہ و سالانہ اَخْرَاجَات(مَثَلًا بجلی، گیس، پانی کے بِلز، جنریٹر کیلئے تیل وغیرہ)اور دَعْوَتِ اِسْلَامی کے جُمْلَہ مَدَنی کا موں پر صَرف ہونے والے لاکھوں لاکھ اَخْرَاجَات کو اَحْسَن انداز سے پورا کرنے اور خود کفیل کرنے کیلئے مُخَیَّر حضرات سے پیشگی وَقْت لیکر مُلاقَات کریں، انہیں ہر نیک اور جائز کام میں خَرْچ کی اِجازَت کے ساتھ ماہانہ مَدَنی عطیات دینے کا ذِہْن دیں، (جن اَلْفَاظ کی تاکید کی گئی ہے اسی کے مُطابق نَفلی صَدْقات حاصِل کریں بَصُورَتِ دیگر خِلافِ مَدّ خَرْچ کرنے پر گناہ و تاوان کی بھی صورتیں ہوں گی)مُمکِن ہو تو ان کے ہاں مَدَنی عطیات بکس رکھنے کی بھی ترکیب بنائیں ۔ ٭ بہتر یہ ہے کہ مُلَاقَات کیلئے 2 یا 3 اسلامی بھائی مل کر جائیں ۔ ٭ دورانِ مُلَاقَات مُخَیَّر حضرات کو دَعْوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں اور دیگر شُعْبہ جات مَثَلًامَدَنی چینل، مَدْرَسَۃُ المدینہ، جامِعَۃُ المدینہ، دارُ المَدینہ، دَعْوتِ اسلامی کی ویب سائٹ (www.dawateislami.net)، مَجْلِس خُصُوصِی اسلامی بھائی، مَجْلِس اِصْلاح برائے قیدیان وغیرہ کا تَعَارُف کروائیں٭ شیخِ طَرِیْقَت، اَمِیرِاَھْلِسُنّت، بانی دَعْوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مو لانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دِینی خدمات سے آگاہ کریں ۔ ٭ (www.ameer-e-ahlesunnat.net) کا وزٹ (Visit)کرنے کی دَعْوَت دیں اور مَوْقَع پاتے ہی اَمِیْـرِاَھْلِسُنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مُرید یا طالِب بنائیں ۔ ٭ دَورانِ مُلَاقَات اِخْتِلافی مَسَائِل، فُضُول گفتگو اور سیاسی مُعَامَلات پر کلام کرنے سے مُکَمَّل اِجْتِنَاب کریں ۔ اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے خوفِ خُدا و عِشْقِ مصطفے ٰ، اِخْلَاص و اَخْلَاقِ حَسَنہ سے مُتَعَلِّق گفتگو کریں، نیز اَنۢبِیَا و صحابہ و اولیا (عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام و عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان)کی اِسْلَام کی خاطِر قربانیاں اور اِصْلَاحِ اُمَّت کیلئے دَعْوَتِ اِسْلَامی اور بانی دَعْوَتِ اِسْلَامی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کردارِ باصَفا جیسے عُنْوانَات پر ہی گفتگوکریں ۔ ٭ حدیثِ پاک میں ہے : تَـھَادَوْا تَحَابُّوْا ۔ یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو، آپَس میں مَحبَّت بڑھے گی ۔ [2]پر عَمَل کی نِیَّت سے ذاتی طور پر حَسْبِ اِسْتِطاعَت اور مُخَیَّر اِسْلَامی بھائیوں سے ترکیب بنا کر مَدَنی عطیات دینے والی شخصیات کو مَکْتَبَةُ الْـمَدِینَه کی مَطْبُوعَہ کُتُب و رسائل وغیرہ بھی تحفۃً پیش کریں ۔
(21)جو مَدَنی عطیات جَمْع ہوں گے ان کیلئے ضَروری ہے ۔ تمام رَقَم / مَدَنی عطیات مَجْلِسِ مَالِیات کو جَمْع کروائیں، اَزْ خود خَرْچ کرنے کی اِجازَت نہیں ۔ نیز مَدَنی مَرکَز کی طرف سے طے شُدہ اَخْرَاجَات کے عِلاوہ کسی بھی قِسْم کے اِضافی اَخْرَاجَات نہ کئے جائیں ۔ اِضافی اَخْرَاجَات کی ضَرورت ہو تو مَجْلِسِ مَالِیات کے مَدَنی پھولوں کے مُطابِق ترکیب کی جائے ۔
(22)اگرفیضانِ مدینہ (مَدَنی مَراکِز) / مَسْجِد سے مُتَّصِل جَامِعَةُ الْـمَدِینَه و مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه بھی ہوں تو آنے والے مَدَنی عطیات اور اَشیا میں مَدّ کا خاص لِـحَاظ رکھا جائے ۔
(23)مَدَنی قافلہ، مَدَنی انعامات، مختلف کورسز کے ماہانہ اَہْدَاف : مَـجْلِس کے ہر سَطْح کے ذِمَّہ داران اپنے نِگرانِ مُشَاوَرَت کے مشورے سے مَدَنی قافلوں، مَدَنی اِنْعَامَات، سات۷ دن کے اصلاحِ اعمال کَورْس، سات۷ دن کے 12 مَدَنی کام کَورْس اور سات۷ دن کے فیضانِ نَماز کَورْس کے ماہانہ اَہْدَاف طے کریں اور اس کیلئے بھرپور کوشِش فرمائیں ۔
(24) ذِمَّہ داران کی تَقَرُّری کی ترکیب :
# سَطْح ذِمَّہ دار
1 فیضانِ مدینہ امام فیضانِ مدینہ
2 فیضانِ مدینہ مُتَعَدَّد شُعْبہ جات کی صُورَت میں ناظِمُ الاُمُور(فیضانِ مدینہ)
3 فیضانِ مدینہ المدینہ لائبریری کی صُورَت میں ناظم المدینہ لائبریری
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع