30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُسْتَقِل نہیں رکھ سکتے اگرچہ مَسْجِد کا ہو ۔ (30) مَسْجِد میں کسی چیز کا خریدنا، بیچنا ناجائز ہے مگر مُعْتَکِف کو اپنی ضَرورت کی چیز مول لینی وہ بھی جبکہ مبیع مَسْجِد سے باہر ہی رہے مگر ایسی خفیف و نظیف و قلیل شے جس کے سَبَب نہ مَسْجِد میں جگہ رُکے نہ اس کے اَدَب کے خلاف ہو اور اسی وَقْت اسے اپنے اِفْطار یا سَحَرِی کے لئے دَرْکار ہو اور تِجَارَت کے لئے بیع و شرا کی مُعْتَکِف کو بھی اِجازَت نہیں ۔ (31) فنائے مَسْجِد میں بھی خرید وفروخت کرنے کی اِجازَت نہیں، ہاں! جس صُورَت میں مَسْجِد میں کرنے کی اِجازَت ہے اس صُورَت میں کر سکتے ہیں ۔ (32) مَسْجِد وفنائے مَسْجِد میں (بعد تَمامِ مَسْجدیَّت) دوکان بنانا جائز نہیں ۔ (33) مَسْجِد وفنائے مَسْجِد میں شورغُل کرنے کی اِجازَت نہیں ۔ (34) فنائے مَسْجِد میں مصالح مَسْجِد کے كمرے (اِمام کا حجرہ، مَسْجِد کا اسٹور)کے علاوہ کوئی کمرہ نہیں بنا سکتے ۔ (35) فنائے مَسْجِد میں سامانِ مَسْجِد کے عِلاوہ (تنظیمی، جامعہ، مدرسہ، میلاد کی سجاوٹ وغیرہ کا)سامان نہیں رکھ سکتے ۔ عشر وغیرہ کی بوریاں نہیں رکھ سکتے ۔ (36) مَسْجِد میں واقع قرآنِ پاک رکھنے کی الماری میں بس مَسْجِد کے قرآنِ پاک ہی رکھ سکتے ہیں، اس کے عِلاوہ دیگر سامان (مَثَلًا مدرسہ کی فائلیں، تنظیمی کارکردگی فارم، رسائل وغیرہ)اس الماری کے نہ اندر رکھ سکتے ہیں اور نہ اس کے اُوْپَر ۔(37)قرآن پاک کی الماری کے اوپر کوئی چیز نہیں رکھ سکتے ۔ (38)وَقْف اَشیا پر عُرْف کے عِلاوہ تحریر نہیں کر سکتے ۔ (39) مَسْجِد کی چھت بھی مَسْجِد کے حکم میں ہے ۔ اس کے تمام آدابِ مِثْلِ فَرشِمَسْجِد ہیں، بلکہ مَسْجِد کی چھت پر تو بِلا اِجازَتِ شَرْعِی جانا بھی منع ہے ۔ (40) مَسْجِد وفنائے مَسْجِد کی چھت پر مَدَنی چینل کا ڈش انٹینا نہیں رکھ سکتے ۔ (41) فنائے مَسْجِد کا اَدَب بھی مَسْجِد ہی کی مَانِنْد ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی
اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شرعی راہ نُمائی حاصل کرنے کیلئے درکارمعلومات (برائے وقف)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع