30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(7) مَجْلِس فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کے ذِمَّہ داران تعمیر کے وَقْت ہی كِفَایَت شِعَاری مَدِّ نَظَر رکھیں، مَثَلًا ایک لائٹ کئی اِسْتِنْجَا خانوں کیلئے کافی ہو، ہر لائٹ / پنکھے کیلئے الگ بٹن، جہاں حاجَت ہو دو۲ طرفہ سوئچ(2-Way Switch)کی ترکیب بنائیں (تفصیل رِسَالَہ بجلی اِسْتِعمال کرنے کے مَدَنی پھول میں مُلَاحَظہ فر مائیں)، یہ اُصُول یاد رکھیں کہ کوئی سامان (مَثَلًا پنکھے ، لائٹیں، کولر، سامانِ بجلی)وغیرہ لیں تو کسی مَدِّ مَخْصُوص میں نہیں بلکہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے نام پر لیں اور بیان کردہ ایسے اَلْفَاظ سے لیں کہ یہ اَشیا ناکارہ ہونے کے بعد بھی دَعْوَتِ اِسْلَامی کو بیچنے کا اِخْتِیار ہو ۔
(8) مَدَنی مَراکِز فیضانِ مدینہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مُتَوَلِّی رُکْنِ شُوریٰ حاجی محمد اسد مَدَنی عطاری ہیں ۔ مَدَنی مَراکِز فیضانِ مدینہ کے کسی مُعَامَلے میں نِیَّت کا اِخْتِیار صِرف اِنہیں ہے ، یا جس کو یہ اِجازَت دیں، ان کے عِلاوہ کسی کو نِیَّت کا اِخْتِیار نہیں ۔
(9) مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ میں وَقْف کی تَعْیِیْن اور نیتوں کے بعد اس کے نقشہ میں رنگوں کے ساتھ تَعْیِیْن کو واضِح کر دیا جائے اور پینا فلیکس(Panaflex)پر4x6 سائز میں نقشہ بنا کر نُمایاں جگہ پر لگا دیا جائے ٭عَیْنِ مَسْجِد کا سبز (Green) رنگ، فنائے مَسْجِد پیلے (Yellow) رنگ، مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه و جَامِعَةُ الْـمَدِینَه کا کتھی رنگ (Dark Brown)، بلا نِیَّت جگہ کے لئے نیلے (Blue) رنگ سے ترکیب کی جائے ۔
(10) ہر مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ میں المدینہ لائبریری ہو، لیکن کسی بھی مَدَنی مَرکَز میں المدینہ لائبریر ی قائم کرنے کے لئے مُتَعَلِّقہ رُکْنِ شُوریٰ کی اِجازَت اور شَرْعِی رَاہ نُمائی ضَروری ہے ۔
(11) فیضانِ مدینہ (مَدَنی مَراکِز) / دَعْوَتِ اِسْلَامی کی کسی بھی مَسْجِد کے اِمام صَاحِب کا تَقَرُّر اِجارہ مَجْلِس و تفتیش مَجْلِس کے ذَرِیعے طے شُدہ مَدَنی پھولوں کے مُطابِق ہو ۔ فیضانِ مدینہ میں خطبے کے سات۷مَدَنی پھول، فیضانِ خُطباتِ رَضوِیّہ، نیز اَذان، اِقَامَت و طُلُوعِ آفتاب، سَحَر و اِفطار کے اِعلانات اور اَوقاتِ مَکْرُوہ میں چھوٹی سُرخ بتّی کی ترکیب لازِم کریں ۔
(12) مَجْلِس فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کے ذِمَّہ داران اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیرونی اسپیکر (Speaker) کا اِسْتِعمال صِرف اَذان اور طُلُوعِ آفتاب کے اِعلان کے لئے ہو، نَمازوں کے بعد اِعلانات کی کَثْرَت سے اِجْتِنَاب، کسی بھی تربیتی اِجْتِمَاع یا مَدَنی مشورے وغیرہ میں جب تک کثیر اِزْدِحَام(یعنی مجمع 100 سے زائد)نہ ہو، اسپیکر (Speaker) سے اِحْتِراز اور اگر اِجْتِمَاع کثیر ہونے کی وجہ سے اِسْتِعمال ضَروری ہو تو نَمازیوں، مریضوں اور سونے والوں کا خَیال رکھیں اور نعت شریف، مَدَنی مَقْصَد یا دیگر نعروں میں بھی آواز کم رکھیں اور کان پھاڑ آواز تو کسی مَوْقَع پر بھی نہیں ہونی چاہئے ۔ ([1]) مزید کسی بھی غَرَضْ سے جماعتوں کا وَقْت بِلا پیشگی اِعْلَان کے تبدیل نہ کیا جائے اور نَمازِ جُمُعَہ میں بھی وَقْت کی پابندی کی جا ئے ۔
(13) مَجْلِس فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کے ذِمَّہ داران مَدَنی مَرکَز میں صَفائی کا اِہتِمام ہر مَوْقَع پر رکھیں، ہفتہ وار یا تربیتی اِجْتِمَاع میں حَتَّی الْمَقْدُور خَارِجِ مَسْجِد میں کھانا کھلایا جائے ، بَاَمْرِ مجبوری (مَثَلًا اِعْتِکَاف میں)فِنائے مَسْجِد میں دَری وغیرہ پر دستر خوان بچھا کر ترکیب کریں اور اَصْلِ مَسْجِد میں چائے پینے سے بھی گریز کیا جائے تو بہتر ہے ۔ اسی طرح ایّامِ قربانی میں مَسْجِد و فنائے مَسْجِد کو آلُودَگی، خون و بدبو، دیگوں کے کالے نِشانات سے ہر صُورَت میں بچانا ضَروری ہے ۔ (دیگ وغیرہ کے نیچے ٹاٹ کی بوری کا اِسْتِعمال کیا جائے )یاد رہے کہ مَسْجِد آلُودَہ یا بدبُو دار کر کے صَفائی کر دینا کمال نہیں بلکہ مَسْجِد کو اِبْتِدَاءً ہی بدبو اور آلُودَگی سے بچانا ہماری ذِمَّہ داری ہے ۔ (رسالہ مسجدیں خوشبودار رکھئے اور مَسْجِد کے آداب کی تفصیل فیضانِ سنّت، جلد اوّل، صفحہ1195 تا1230 سے لازِمی مُطَالَعَہ فرمائیں ۔ )
(14) مدنی مَرکَز فیضانِ مدینہ میں کسی بھی قسم کی تحریر آویزاں کرنے کیلئے المدینۃ العلمیۃ سے پاس کروانا ضَروری ہے اور مَـجْلِس کی طرف سے طے شُدہ تحریرات کے عِلاوہ کسی تحریر کا اضافہ نہ کیا جائے ۔
(15) مُعْتَکِفین ہوں یا مَدَنی قافلے کے مُسَافِرِیْن، مَدَنی کورسز کے عاشقانِ رسول ہوں یا کسی تنظیمی شعبے سے مُنْسَلِک اِسْلَامی بھائی مَسْجِد میں ضَرورتِ مَسْجِد کے سوا کوئی بھی سامان بغیر شَرْعِی رَاہ نُمائی کے نہ رکھیں کہ مَسْجِد میں نہ تو گھر کی طرح سامان رکھنے کی اِجازَت ہے نہ اس طرح کہ قَطْعِ صَف ہو ۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ فر ماتے ہیں : اگر(کوئی مَسْجِد میں) چیزیں رکھے جن سے نَماز کی جگہ رُکے تو سَخْت ناجائز و گُناہ ہے ۔ ([2])
(16) نائب مُتَولّی اُسے بنایا جائے جو اَمَانَت دار اور وَقْف کے کام کرنے پر قادِرْ ہو، خواہ خود کام کرے یا اپنے نائب سے کروائے اور مُتَولّی ہونے کیلئے عاقِل بالغ ہونا شَرْط ہے ۔ مُعْتَمَد عَلَیْہ (جس پر اِعْتِماد کیا گیاہو وہ) شخص جب فاسِق ہو جائے تو اسے مَعْزُول کر دیا جائے ۔ ([3])اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع