30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(4)اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : خطبے میں حُضُورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر دل میں دُرُود پڑھیں کہ زَبان سے سُکوت (یعنی خاموشی)فَرْض ہے ۔ ([1])
(5)’’دُرِ مختار‘‘میں ہے : خطبہ میں کھانا پینا، کلام کرنا اگرچہ سُبْحٰنَ اللہ کہنا، سَلام کا جواب دینا یا نیکی کی بات بتانا حرام ہے ۔ ([2])
(6)اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں : بحالتِ خُطبہ چلنا حرام ہے ۔ یہاں تک عُلَمائے کرام فر ماتے ہیں کہ اگر ایسے وَقْت آیا کہ خطبہ شُروع ہو گیا تو مسجِد میں جہاں تک پہنچا وہیں رُک جائے ، آگے نہ بڑھے کہ یہ عَمَل ہو گا اور حالِ خُطْبہ میں کوئی عَمَل رَوا(یعنی جائز) نہیں ۔ ([3])
(7)اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں : خطبہ میں کسی طرف گردن پھیر کر دیکھنا (بھی) حرام ہے ۔ ([4])
آدابِ مسجِد کے 41 مَدَنی پھول
عینِ مسجد کی تعریف : زمین کا وہ حصّہ جو نَماز کے لئے وَقْف کیا گیا ہو ۔ مَسْجِد کے حقیقی معنی یہی ہیں ۔ ([5])
فِنائے مَسْجِد کی تعریف : صَدْرُ الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : فنائے مَسْجِد جو جگہ مَسْجِد سے باہر اس سے مُلْحِق، ضروریاتِ مَسْجِد کے لئے ہے مَثَلًا جوتا اُتارنے کی جگہ اور غسل خانہ وغیرہ، ان میں جانے سے اِعْتِکَاف نہیں ٹوٹے گا ۔ “([6])فنائے مَسْجِد سے مُراد وہ جگہیں ہیں جو احاطۂ مَسْجِد (عُرفِ عام میں جس کو مَسْجِد کہا جاتا ہے )میں واقع ہوں اور مَسْجِد کی مصالح یعنی ضروریاتِ مَسْجِد کے لئے ہوں، جیسے مَنارہ، وُضو خانہ، اِسْتِنْجَا خانہ، غسل خانہ، مَسْجِد سے مُتَّصِل مدرسہ، مَسْجِد سے ملحق اِمام و مُؤَذِّن وغیرہ کے حُجرے ، جوتے اُتارنے کی جگہ وغیرہ ۔ ([7])
مسجِد اور فنائے مسجِد کے آداب : (1) مَسْجِد وفنائے مَسْجِد کی کوئی چیز اِسْتِعمال کرنے کیلئے گھر نہیں لے جا سکتے ۔ (2)پانی ٹھنڈا کرنے والا کولر عیْنِ مسجد میں نہیں رکھ سکتے ۔ (3) عیْنِ مَسْجِد میں ہر کسی کو کپڑے دھونا، سکھانا، لٹکانا منع ہے ۔ (4) مَسْجِد و فنائے مَسْجِد میں بِلا اِجازتِ شَرْعِی کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں کر سکتے ۔ (5) مَسْجِد میں بغیر نِیَّتِاِعْتِکَاف کھانا پینا، سونا منع ہے ۔ (6) ایسی اَشیا جن سے اِنْقِطاعِ صف ہو (مَثَلًا جوتوں کے ڈبے ، اسپیکر، ڈیسک وغیرہ) صف میں نہیں رکھ سکتے ۔ اسی طرح صف کے آخر میں بھی نہیں رکھ سکتے کہ اِتْمامِ صَف میں خلل انداز ہوں گی ۔ (7)عَیْنِ مَسْجِد میں مَسْجِد کا اسٹور نہیں بنا سکتے ۔ (8) کچا پیاز، کچا لہسن، سگریٹ وغیرہ بدبودار اَشیا مَسْجِد وفنائے مَسْجِد میں کھانا پینا یا کھانے پینے کے بعد جب تک بُو منہ میں ہو مَسْجِد وفنائے مَسْجِد میں جانا ناجائز وحرام ہے ۔ (9)مَسْجِد کے اتنا قریب اِسْتِنْجَا خانے بنانا کہ بدبو مَسْجِد میں پہنچے ناجائز وحرام ہے ۔ (10) عیْنِ مَسْجِد میں کوئی بھی مُسْتَقِل رہائش نہیں رکھ سکتا ۔ بعدِ تمام مسجدیت عیْنِ مَسْجِد میں (یا مَسْجِد کے اوپر یا نیچے )اِمام صاحب کی رہائش کیلئے بھی کمرہ نہیں بنا سکتے ۔ (11) مَسْجِد و فنائے مَسْجِد میں ان کی ضَرورت کے بغیر کوئی وائرنگ نہیں کر سکتے ۔ (12) مَسْجِد و فنائے مَسْجِد میں مدرسے (وہ مدرسہ جو مَسْجِد کا نہ ہو) کا سامان مَثَلًاڈیسک، فائلیں، فارمز وغیرہ نہیں رکھ سکتے ۔ (13) مَسْجِد و فنائے مَسْجِد میں مُسْتَقِل تعویذات، تَرْبِیَت گاہ، مَدَنی اِنْعَامَات کا بستہ نہیں رکھ سکتے ۔ (14) مَسْجِد وفنائے مَسْجِد میں تنظیمی شعبہ جات (مَثَلًامَدَنی قافلہ، مَدَنی اِنْعَامَات اور تعویذات وغیرہ) کے بورڈز مُسْتَقِل نہیں رکھ سکتے ۔ (15) مَسْجِد وفنائے مَسْجِد میں علاقے کا تنظیمی سامان مُسْتَقِل نہیں رکھ سکتے ۔ (16) اجتماع کے اِسْتِعمال کے لئے لگائے گئے ساونڈ کے اسپیکر جو مَسْجِد کے نہ ہوں، انہیں بعدِ اجتماع فوراً اُٹھانا ہوں گے ۔(17) مَسْجِد میں بدبودار ریح خارِج کرنا مُعْتَکِف وغیرِ مُعْتَکِف سب کو حرام ہے اور غیرِ مُعْتَکِف کو مَسْجِد میں غیر بدبو والی ریح خارِج کرنا مَکْرُوہ ہے ۔ (18) مَسْجِد وفنائے مَسْجِد کو بَدبُو سے بچانا واجِب ہے ۔ (19) دنیا کی مُباح باتیں بلاضرورتِ شَرعیہ کرنے کو مَسْجِد میں بیٹھنا حرام ہے ۔ (20) مَسْجِد مستحکم وپائیدار ہو تو اس کو توڑ کر نئی بنانا جائز نہیں ۔ (21) مَسْجِد کی آمدنی مدرسہ میں لگانا جائز نہیں ۔ (22) مَسْجِد کی چٹائیاں عیدگاہ وغیرہ میں نماز وغیرہ کیلئے لے کر جانا جائز نہیں ۔ (23) مَسْجِد میں ناسمجھ بچوں کو لانا، پاگلوں کو لانا، جھگڑے اور آواز بلند کرنا مَنْع ہے ۔ (24) مَسْجِد میں اپنے لئے سوال مَنْع ہے ۔ (25) بلا اجازَتِ شَرْعِی ایک مَسْجِد کا سامان دُوسْری مَسْجِد میں لگانا ناجائز ہے ۔ (26) عُلَمانے اس کُوڑے کی بھی تعظیم کا حکم دیا ہے جو مَسْجِد سے جھاڑ کر پھینکا جاتا ہے ۔ (27) مَسْجِد وفنائے مَسْجِد میں مَدَنی چینل / VCD اجتماع مُنْعَقِد کرنا منع ہے ۔ (28) مَسْجِد کے میٹرز (بجلی، گیس) کا کسی ( جامعہ ، مدرسہ، پڑوسی وغیرہ) کوکنیکشن نہیں دے سکتے ۔ (29) عیْنِ مَسْجِد میں تعمیراتی سامان (سیمنٹ، پھٹے ، مِسْتری کے اوزار وغیرہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع