دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Markaz ki Abad Kari Kese Ho | مدنی مرکزکی آباد کاری کیسےہو؟

book_icon
مدنی مرکزکی آباد کاری کیسےہو؟

مَـجْلِس المدینہ لائبریری کے طے شدہ مَدَنی پھولوں کے مُطابِق المدینہ لائبریری کی ترکیب بنائی جائے ۔  

(7) المدینہ لائبریری کے 4 ذیلی شُعبہ جات ہیں :  ٭شعبہ کُتُب و رسائل اَمِیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ٭شعبہ کُتُب ورسائل اَلْمدینةُ الْعِلْمِیة ٭شعبہ کُتُب و رسائل عُلَمائے اہلسنّتکَثَّرَھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی ٭ شعبہ مَدَنی مواد(ملٹی میڈیا، پی ڈی ایف کُتُب، آڈیو، ویڈیو مدنی مذاکرے ، بیانات، نعتیں، مَدَنی  چینل کے سلسلے المدینہ لائبریری ناظم کے کمپیوٹر میں رکھے جائیں گے  ۔ )

(8)المدینہ لائبریری کے لئے کُتُب و رسائل اور ملٹی میڈیا مواد (Multimedia Data)کی فہرست مَـجْلِس المدینہ لائبریری تیّار کرے گی جس کو مَـجْلِس اَلْمدینةُ الْعِلْمِیة سے پاس کروانا ضَروری ہے ۔ بغیر پاس کروائے المدینہ لائبریری میں کوئی بھی مواد رکھنے کی اِجازَت نہیں ۔ نیز المدینہ لائبریری کے لئے کتابیں یا کمپیوٹر وغیرہ لیتے وقت اس بات کی اِجازَت لے لیجئے کہ یہ اَشیا دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات میں بھی اِسْتِعمال کی جاسکتی ہیں ۔  

(9) المدینہ لائبریری کا یک ماڈل نقشہ بنا لیاجائے ، اس کی ضَروریات کو بھی مَدَنی پھولوں کی صُورَت میں مُرَتَّب کر لیا جا ئے تاکہ ملک بھر میں ممکنہ صُورَت میں ایک جیسا مُنَظَّم نظام بنایا جا سکے ۔  

Description: F:\00=OK MEP\=02.jpeg                       Description: F:\00=OK MEP\=03.jpeg

(10)المدینہ لائبریری کے لئے ناظِم المدینہ لائبریری کا تَقَرُّر کیا جائے ، بہتر ہے کہ یہ مَدَنی اِسْلَامی بھائی ہو ۔  

(11)مَـجْلِس المدینہ لائبریری کے وہ ذِمَّہ داران جو مالِ وَقْف کے امین ہیں، انہیں چاہئے کہ اپنی ذِمَّہ داری کا اِحْسَاس کرتے ہوئے شَرْعِی تقاضوں کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش فر مائیں ۔ اللہ پاک فر ما تا ہے :  وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ(۸)ترجمۂ کنزالایمان : اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عَہْد کی رعایت کرتے ہیں ۔ (پ ۱۸، المُؤمِنُوْن : ۸)صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سَیِّد محمد نعیمُ الدّین مُر اد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ تفسیر خزائن العرفان میں اس آیَت کے تحت فرماتے ہیں :  خواہ وہ امانتیں اللہ (پاک)کی ہوں یا خَلْق کی اور اسی طرح عَہْد، خدا کے ساتھ ہوں یا مخلوق کے ساتھ، سب کی وفا لازِم ہے ۔

(12) مَـجْلِس المدینہ لائبریری کے تمام ذِمَّہ دار اِسْلَامی بھائی اپنے تحت کام کرنے والے اَجیر اِسْلَامی بھائیوں کی وقتاً فوقتاً اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول‘‘کے مُطابِق مَدَنی تَرْبِیَت فرماتے رہیں، نیز انہیں مَدَنی مَرکَز کی طرف سے دیے گئے جَدْوَل پر عَمَل کرنے کا پابند کریں ۔ جو اَجیر(اُجرت پر کام کرنے والا)اپنا کام مکمل نہیں کرتا یا سُستی، کاہلی کی وجہ سے کوتاہی کرتا ہے تو جس قدر کام میں کوتاہی کی اُتنی اُجرت لینے کا مُسْتَحِق نہیں، اس پر لازِم ہے کہ اتنی رقم کی کٹوتی کروائے ۔ اگر کام میں سُستی کرنے کے باوُجُود پوری اُجرت لیتا رہا تو توبہ کے ساتھ ساتھ اتنی رقم لوٹانا بھی لازِم ہو گا لوٹائے بغیر بَریُّ الذِّمَّہ نہ ہوگا ۔ ([1])اعلی حضرت، مجدّدِدین وملت، مولانا شاہ امام احمدرضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فر ماتے ہیں :  کام کی 3حالتیں ہیں : 1 سُست 2 مُعْتَدِل3 نہایت تیز، اگر مزدوری میں سُستی کے ساتھ کام کرتاہے ، گنہگار ہے اور اس پر پوری مزدوری لینی حَرام ہے ، اتنے کام(یعنی جتنا اس نے کیا)کے لائق جتنی اُجرت ہے لے ، اُس سے جو کچھ زِیادَہ  ملا مُسْتاجِر(جس کے ساتھ اِجارہ  کا مُعَاہَدہ  کیا)کو واپس دے  ۔ ([2])

(13) المدینہ لائبریری کو آباد کرنے کے لئے مُـخْتَلِف شعبہ جات سے وَابَسْتہ افراد کو دَعْوَت دی جائے ۔  بِالْخُصُوص دِینی و دُنْیَاوِی تعلیم سے وَابَسْتہ لوگ، پروفیسرز، کالج، یونیورسٹی اور اسکول کے اسٹوڈنٹس نیز دفاتر سے تَعَلّق رکھنے والوں اور اہْلِ علاقہ کو مَدعُو کیجئے ۔ یونہی مَدَنی مَرکَز میں آنے والی اہم شخصیات کو المدینہ لائبریری کا وزٹ کروائیے اور اس سے علمی فائدہ حاصل کرنے اور مَربُوط رہنے کی دَعْوَت بھی دیجئے ۔

(14) المدینہ لائبریری کی تشہیر کے لئے مُـخْتَلِف تدابیر کیجئے ، زونل نگران سے ترکیب بنا کر وقتاً فوقتاً ہفتہ وار اجتماع میں اِعْلَان کروائیے ۔ سوشل میڈیا پر بھی تشہیر ہو اور مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ کے باہَر نمایاں بورڈ کی بھی ترکیب بنائی جا ئے ۔  

(15) مُطَالَعَہ کیلئے آنے والے اِسْلَامی بھائیوں کو ناظِم المدینہ لائبریری ویڈیو بیانات موبائل وغیرہ میں حاصِل کرنے کی بھی ترغیب دلائے ۔

(16) المدینہ لائبریری میں کسی نُمایَاں جگہ پر المدینہ لائبریری کے آداب پر مُشْتَمِل مَدَنی پھول آویزاں کئے جائیں (یہ مَدَنی پھول مَـجْلِس المدینہ لائبریری پیش کرے گی)

 



[1]   حلال طریقے سے کمانے کے 50مدنی پھول، ص۵ملخصاً

[2]   فتاویٰ رضویہ ، ۱۹ / ۴۰۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن