دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Markaz ki Abad Kari Kese Ho | مدنی مرکزکی آباد کاری کیسےہو؟

book_icon
مدنی مرکزکی آباد کاری کیسےہو؟

(24) مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ کے قریب مَکْتَبَةُ الْـمَدِینَه /  یا کسی پرائیویٹ بستے کی ترکیب بھی ہونی چاہئے ، تاکہ مختلف اوقات میں آنے والے عاشقانِ رسول مَکْتَبَةُ الْـمَدِینَه کی مَطْبُوعَہ   کُتُب و رسائل بھی خرید سکیں ۔

(25) نمازِ جمعہ میں تقسیمِ رسائل کی ترکیب کیجئے ۔

(26) ہفتے میں کم از کم ایک مَخْصُوص دن ہفتہ وار مَدَنی حلقہ اجتماع کیجئے ۔ (یاد رہے ! کہ مَسْجِد  و فنائے مَسْجِد  میں ویڈیو دیکھنے کی دارالافتاء اہلسنت کی طرف سے اِجازَت  نہیں)

(27) نمازِ عشا کے بعدروزانہ سُورہ مُلك کی تلاوت کا اِہتِمام کیجئے ۔

(28) بعدِفَجْرمَدَنی لگایا جائے ، جس میں کم از کم3آیات کی تِلاوَت، ترجمہ ٔ کنز الایمان مع تفسیر خزائنُ العرفان /  نورُالعِرفان  / صِراط الجنان کی ترکیب کی جائے نیز ترتیب وار4صفحات فیضانِ سُنّت سے ، پھر منظوم شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ اور اِشراق و چاشت پر مَدَنی حلقے کا اِخْتِتام ہو ۔

(29) مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ واراجتماع کے انتظامی مُعَامَلات کیلئے ایک مَـجْلِس بنائی جائے ، جووُضو و استنجا خانے ، پارکنگ، لائٹنگ، ساؤنڈ اور نمازوں کے اوقاتِ کار وغیرہ پر نظر رکھے اور پیشگی چیک کرے ۔

(30) ہفتہ وار اجتماع میں مَدَنی انعامات و مَدَنی قَافِلہ اور شعبہ جات کے بستوں کی ترکیب کیجئے ۔ (یادرہے !بستوں کی ترکیب شَرْعِی رَاہ نُمائی کے ساتھ کی جائے )

(31) مجلسالمدینہ لائبریری کے طے شُدہ مَدَنی پھولوں کے مطابق مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ میں”المد ینہ لائبریری“کی بھی ترکیب کی جائے ، جس میں مَکْتَبَةُ الْـمَدِینَه کی کُتُب و رسائل کے مُطَالَعَہ اورآڈیو / ویڈیو(Audio and Video)  بیانات و مَدَنی  مذاکرے سُننے ، دیکھنے کی سُہُولَت  دی جائے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’اے ربِّ علیم!مجھے ذوقِ مُطَالَعَہ عطا فرما‘‘کے اٹھائیس حُرُوف کی نِسْبَت سے مجلس المدینہ لائبریری کے 28مدنی پھول

فرامین امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ :  ٭ میرے غریب اسلامی بھائی مَکْتَبَةُ الْـمَدِینَه کی کُتُب خرید نہیں پاتے ، اس لئے ان کیلئے ’’المدینہ لائبریری‘‘کا قیام عَمَل میں لایا جائے تاکہ وہ بھی مُطَالَعَہ کر سکیں ۔ ٭المدینہ لائبریری میں کمپیوٹر بھی رکھے جائیں، جن کے ذَرِیعے اسلامی بھائی مَدَنی مذاکرے یا ویڈیو بیانات بھی سن سکیں ۔  ٭میری خواہش ہے کہ دَعوتِ اِسْلَامی کے ہر مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ میں المدینہ لائبریری ہو ۔ ([1])

(1) فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :  نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عَمَل سے بہتر ہے ۔ ([2]) اس لئے مَـجْلِس المدینہ لائبریری کا ہر ذِمَّہ دار اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ  72 مَدَنی انعامات میں سے ”مَدَنی انعام نمبر1‘‘پر عَمَل کرتے ہوئے یہ نِیَّت کرتا رہے کہ میں اللہ پاک کی رِضا اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خوشنودی کے لئے دَعْوَتِ اِسْلَامی کے شعبے المدینہ لائبریری کا مَدَنی کام، مَدَنی مَرکَز کے طَرِیْقِ کار کے مُطابِق کرتا رہوں گا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

(2)عِلْمِ دین حاصِل کرنے کا ایک اہم ذَرِیْعَہ اِسْلَامی کُتُب کا مُطَالَعَہ اور مُبَلِّغِین کے بیانات سننا اور دیکھنا بھی ہے ۔  اس لئے المدینہ لائبریری کا قِیام عَمَل میں لایا گیاہے ۔ جس میں مُطَالَعَہ کیلئے خوشگوار ماحول اور آڈیو (Audio)، ویڈیو (Video) مَدَنی مذاکرے بیانات اور مَدَنی  چینل کے مُـخْتَلِف سلسلے (Programs)دیکھنے ، سننے کے لئے کمپیوٹر وغیرہ کا اِنْتِظام بھی کیا جاتا ہے ۔ نیز اَہْلِ ذوق اِسْلَامی بھائیوں کو موبائل وغیرہ میں مَدَنی مواد (Madani Data)بھی فراہم کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے ۔

(3)المدینہ لائبریری مَـجْلِس فیضانِ مدینہ کا ما تَحْت شعبہ ہے ۔ المدینہ لائبریری ذِمَّہ دار پر نگران، نگرانِ مَـجْلِس فیضانِ مدینہ ہوں گے ۔ (جس فیضانِ مدینہ میں المدینہ لائبریری ہوگی، اس المدینہ لائبریری ذِمَّہ دار پراُسی فیضانِ مدینہ کا ناظم ُالاُمُورنگران ہو گا ۔ )

(4) المدینہ لائبریری کے قِیام کے لئے شَرْعِی رَاہ نُمائی اور تنظیمی اِجازَت لینا ضَروری ہے ۔

(5) المدینہ لائبریری کے لئے ایسی جگہ کا اِنْتِخَاب کیا جائے جس میں ہر عام و خاص کو رسائی آسان ہو ۔

(6) المدینہ لائبریری بنانے کا طریقہ  : جس مَدَنی مَرکَز میں المدینہ لائبریری کا قِیام کرنا ہو اس کی جگہ کے حوالے سے مُتَعَلِّقہ نگرانِ کابینہ  / زونل نگران سے تحریری اِجازَت لی جائے اس کے بعد رُکْنِ مَـجْلِس(صُوبائی ذِمَّہ  دار)فیضانِ مدینہ کے ذَرِیعے اِفْتا مَکْتَب سے شَرْعِی رَاہ نُمائی لی جائے گی، شَرْعِی رَاہ نُمائی ملنے کی صُورَت میں



[1]    مَدَنی مُذاکَرَہ ، ۲۷ رجب المرجب ۱۴۳۶ھ، بمطابق 16 مئی 2015ء

[2]    معجم کبیر، ۳ / ۵۲۵، حدیث : ۵۸۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن