دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Markaz ki Abad Kari Kese Ho | مدنی مرکزکی آباد کاری کیسےہو؟

book_icon
مدنی مرکزکی آباد کاری کیسےہو؟

قَبْر و آخِرَت کی تیاری کا ذِہْن بھی دیں، ہر بیان کا اِخْتِتام دعوتِ اِسْلَامی کے سنّتوں کی تَرْبِیَت کے مَدَنی قافلوں کی برکتوں اور ا ن میں سَفَر کی ترغیب پر ہو تو مدینہ مدینہ ۔  

(22) بیان ، خُطْبَہ، دُعا اور صلوٰۃ و سلام وغیرہ کیلئے حَسبِ ضَرُورت اسپیکر منہ کی سیدھ میں پہلے ہی سے جما لیں پھر اس کوآن کریں، ورنہ اس کی کھڑ کھڑ کا انتہائی ناپسندیدہ شور مَسْجِد میں گونجے گا ۔  

(23)عُلَمائے اَھْلِسُنّت کے مابین جن مَسائل میں اِخْتِلاف پایا جاتا ہے ان کے بیان سے اِجْتِنَاب فر مائیں ۔  

(24)بیان وغیرہ میں اپنے لئے عاجِزانہ اَلْفَاظ کہتے وَقْت دل پر غور کر لیا کریں اگر قلب عاجِزی سے خالی ہوتو اِنْـکِسَارِی کے الفاظ سے آپ خود کو جھوٹ اور ریاکاری کے گناہ سے کس طرح بچا سکیں گے ؟

(25) درس وبیان سے قَبْل تیاری کی عادَت بنائیں ۔

(26) دیگرکُتُبِ دینیہ کے ساتھ ساتھ حُسّامُ الحرمین، اِحْیاءُ العلوم، مِنْھَاجُ الْعَابِدِین، فیضانِ سُنّت جلد اوّل و دُوَم وغیرہ بھی مُطَالَعہ میں رکھیں ۔  

(27) روزانہ فیضانِ سنّت کے دَرْس میں شِرْکَت فرمایا کریں اور ضَرورتاً خود بھی درس دے دیا کریں ۔  

(28)آپ کی مَسْجِد سے ہفتہ وار مَدَنی دورہ ضَرور ہونا چاہئے ، اس میں آپ خود بھی شریک رہیں، پھر دیکھیں آپ کی مَسْجِد میں سنّتوں کی کیسی مَدَنی  بہار آتی ہے ۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ

(29) ہر ماہ کم از کم تین۳ دن مَدَنی قافلے میں سَفَر کو اپنا مَعْمُول بنائیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کی ”بیٹری چارج“ہوتی رہے گی ۔  

(30) ہر ماہ مَدَنی اِنْعَامَات کا رسالہ پُر کر کے ذِمَّہ دار اسلامی بھائی کو جَمْع کرواتے رہیں ۔  اِنْ شَآءَ اللہتقویٰ پیدا ہوگا ۔  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ناظم الامور فیضانِ مدینہ کا جَدْوَل

روزانہ کا جَدْوَل

(1) 8 تا 9 : مَدَنی مَرکَز  میں حاضِر  ہو کر حاضری رجسٹر پر خود اپنی حاضری لگانا، مَدَنی عملے کی حاضریاں چیک کر کے تصدیق کرنا، مَدَنی عملے کو کام دینا ۔  

(2) 9 تا 10 : شکایات وتجاویز والے رجسٹر کو چیک کرنا اور ان کے حل کی تدبیر کرنا، لنگرِ رضویہ کے سامان کا جائزہ لینا کمی کی صُورَت میں پورا کرنا ۔

(3) 10 تا 11 : مَدَنی  عملے کے کام کو چیک کرنا، مُتَعَدَّد  شُعْبہ جات میں حاضر ہو کر ان سے ان کی ضروریات کے بارے میں پوچھنا ۔

(4) 11 تا 12 : مَطْبَخ کا جائزہ لینا، لنگرِ رضویہ کے لئے برتنوں وغیرہ کی صفائی چیک کرنا، لنگرِ رضویہ کھانے کے مقام کی صفائی اور اِنْتِظام کا جائزہ لینا ۔  

(5) 12 تا 1 : لنگرِ رضویہ کھلانے کی ترکیب بنوانا ۔               (6) 1تا2 : نمازِ ظہر، مَدَنی دَرْس اور طعام کی ترکیب بنانا ۔  

(7) 2تا3 :  نمازِ ظہر کے بعد مَدَنی عملے کو دوبارہ کام پہ لگانا اور خود کَفَالَت  کے لئے شخصیات سے رابطے کرنا ۔  

(8) 3 تا 4 : خود کَفَالَت کے لئے کوشِش  کرنا، مَدَ نی عملے کے کام کا جائزہ لینا، شام کے کھانے کیلئے لنگرِ رضویہ کے سامان کا جائزہ لینا، رہ جانے والے کاموں کو رجسٹر پر تحریر کرنا، جانے سے قَبْل  حاضری رجسٹر پر وَقْتِ رُخْصَت دَرْ ج کر کے دستخط کرنا ۔

نوٹ : نَماز  کے اوقات اور موسم کی تبدیلی کے اِعْتِبَار سے رُ کْنِمَـجْلِس فیضانِ مدینہ اور نگرانِ کابینہ کی مُشَاوَرَت سے ضَروری ترمیم کی جاسکتی ہے ۔  

ناظمُ الاُمور کے مُتَفَرِّق کام : مَسْجِد، جَامِعَةُ الْـمَدِینَه، مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه، مَدَنی مَرکَز کی جُمْلہ عِمارَت کی ضَروری تعمیر و مَرمَّت کی بَر وَقْت ترکیب کرنا ۔ الیکٹرک کے نظام کو دیکھنا بِالْخُصُوص بجلی کے میٹروں کی ہر ماہ ریڈنگ چیک کرنا اور یوٹیلٹی بلز بروقت جَمْع کروانا (بہتر یہ ہے کہ یوٹیلٹی بلز مَـجْلِس مَالِیَات  خود ادا کرے ) ۔ یو پی ایس کی بیٹریوں اور جنریٹر کی دیکھ بھال کرنا ۔  مَدَنی  مَرکَز میں آنے والی شخصیات سے ایڈریس اور نمبر وغیرہ لے کر ریکارڈ بنانا ۔ صفائی ستھرائی کے مُعَامَلات کو دیکھنا ۔ مخزن (اسٹور) کے نظام کو نافِذ  کروانا ۔  المدینہ لائبریری کی مَدَنی پھولوں کے مُطابِق ترکیب بنانا ۔  مَدَنی مَرکَز میں آئے ہوئے مَدَنی عطیات کا ریکارڈ رکھنا اور مَـجْلِس مَالِیَات  کے مَدَنی پھولوں کے مُطابِق ان کو خَرْچ کرنا ۔  مَدَنی مَراکِز میں بڑی راتوں کے اجتماعات، مَدَنی کورسز، اِعْتِکَاف، اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جَمْع  کرنے کے حوالے سے مُتَعَلِّقہ مَجَالِس سے مُعَاوَنَت کرنا ۔ مَدَنی مشوروں اور تربیتی اجتماعات کیلئے انتظامات کرنا ۔ اپنی کارکردگی اور دیگر فائلیں بنانا ۔ فائلوں کو اَپ ڈیٹ رکھنا ۔ موسم کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن