30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(3)اپنے ذِمَّہ دار کو ہر مَدَنی ماہ کی یکم تاریخ کو مَدَنی اِنْعَامَات کا رسالہ جَمْع کروانا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
طُلُوعِ آفتاب کا اعلان
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عَاشِقانِ رسول مُتَوجّہ ہوں : آج طُلُوعِ آفتاب کا وَقْت………… بج کر………… منٹ ہے ۔ سُورَج نکلنے والا ہے ، اِشْرَاق کے نَوَافِل اور قضا نَماز سُورَج نکلنے کے 20 منٹ بعد پڑھ سکتے ہیں ۔ (تین۳ بار کیجئے )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نوٹ : عید والے دِن یہ اعلان کیا جائے : آج طُلُوعِ آفتاب کا وَقْت………… بج کر………… منٹ ہے ۔ سُورَج نکلنے والا ہے ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
عَاشِقانِ رسول مُتَوجّہ ہوں : اللہ پاک کی رَضا کے لئے اَذان کا اِحْتِرام کرتے ہوئے گفتگو اور کام کاج روک کر اَذان کا جواب دیجئے اور ڈھیروں نیکیاں کمائیے ۔
دَعْوَتِ اسلامی کے مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ میں(فَجْر، ظہر، عَصْر ، مَغْرِب ، عشا)کی نَماز کا وَقْت………… بج کر………… منٹ ہے ۔ (یہ اعلان 3 بار کیجئے )
دَعْوَتِ اِسْلامی کے مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ میں جُمُعَہ کا خُطْبَہ تقریباً ………… بجے شروع ہو جاتا ہے اور جُمُعَہ کی نَماز………… بجے ہوتی ہے ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
اِعْتِکَاف کی نِیَّت کر لیجئے ، موبائل فون ہو تو بند کر دیجئے ۔ حُصُولِ ثواب کے لئے اِقَامَت بیٹھ کر سنئے ۔ (پھر اِقَامَت کہئے )
اپنی ایڑیاں، گردنیں اور کندھے ایک سیدھ میں کر کے صَف سیدھی کر لیجئے ، دو۲ آدمیوں کے بیچ میں جگہ چھوڑنا گناہ ہے ، کندھے سے کندھا خوب اچھی طرح ملا کر رکھنا واجِب، صَف سیدھی رکھنا واجِب اور جب تک اگلی صَف (دونوں کونوں تک) پوری نہ ہو جائے جان بوجھ کر پیچھے نَماز شروع کر دینا تَرْکِ واجِب، نا جائز اور گناہ ہے ۔ 15 سال سے چھوٹے نابالغ بچوں کو صفوں میں کھڑا نہ رکھئے ، انہیں کونے میں بھی نہ بھیجئے ، چھوٹے بچوں کی صَف سب سے آخر میں بنایئے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عَاشِقانِ رسول مُتَوجّہ ہوں : سَحَرِی کا وَقت خَتْم ہونے میں 12 منٹ باقی ہیں (دو۲ بار کیجئے ، تیسری بار یہ اِعْلَان کیجئے )آجسَحَرِی کا آخری وَقْت………… بج کر………… منٹ ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع