30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(36)بجلی کی وائرنگ Wiring))مَـحْفُوظ (Safe)ہو اور شارٹ سرکٹ Short Circuit)) کے خطرے سے مَـحْفُوظ ہو ۔
(37) مَخْزَن(اسٹور) کے لئے مَجْلِسِ مَخْزَن برائے فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کے مشورے سے موزوں عِمارَت (Building) کی ترکیب کابینہ سَطْح پر بنائی جائے ۔
(38)مَخْزَن (اسٹور) کے کمرے کا چُناؤ مخزن اَشیا کی تعداد کے لِـحَاظ سے ہو ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!اللہ پاک اپنے اس کارخانۂ قُدْرَت میں مَوجُود ہر قسم کے نِظام کو اپنی حِکْمَت سے چلا رہا ہے اور اس نے اَشْرَفُ الْـمَخْلُوْقَات کا تاج ہمارے سر پر سجا کر ہمیں اس دنیا میں بھیجا ہے ، لِہٰذا ہم پر لازِم ہے کہ ہم اس کی عَطا کردہ حِکْمَت و دانائی سے کام لیں اور اپنے ہر قسم کے اُمُور کو سر اَنْجَام دینے کے لئے مَخْصُوص قَوَاعِد و ضَوَابِط بنائیں، تاکہ ہمارا ہر کام دُرُسْت و مُنَظَّم ہو، ورنہ یاد رکھئے ! دیگر مَـخْلُوقات مَثَلًا حیوانات بھی تو ہماری طرح کھاتے پیتے ، سوتے جاگتے ، اٹھتے بیٹھتے اور چلتے پھرتے ہیں، ان کے بھی ہماری طرح ہاتھ پاؤں، ناک، کان اور دل و دماغ ہیں، اگر ہمارے کاموں میں بے ڈھنگا پن ہو گا تو ہم میں اور دیگر حیوانات وغیرہ میں کیا فَرْق باقی رہے گا ۔ لِہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے اَوقات کا جَدْوَل بنائیں اور پھر اس پر حَتَّی الْاِمْکَان کار بند ہو جائیں ۔ چُنَانْچِہ رَاہ نُمائی کے لئے نمونے کے طور پر چند ذِمَّہ داران کے جَدْوَل پیشِ خِدْمَت ہیں :
(1)صُبْح صادِق سے تقریباً 19 منٹ قَبْل نَمازِ تَـھَجُّد باجَمَاعَت ادا کرنا ۔ (لِہٰذا نَمازِ تَـھَجُّد سے اس قَدْر پہلے خود بھی اٹھیں اور مَدَنی مَرکَز میں مَوجُود دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اٹھائیں، تاکہ سب نَمازِ تَـھَجُّد کا وَقْت خَتْم ہونے سے کم از کم 19 منٹ قَبْل وُضُو وغیرہ کی ترکیب بنا کر بارگاہِ خُداوندی میں حاضِری کی سَعَادَت پاسکیں ۔ )
(2)طُلُوعِ آفتاب سے 25 یا30منٹ پہلے فَجْر کی جَمَاعَت ہو اور جَمَا عت فَجْر سے 25منٹ پہلے اَذَانِ فَجْرہو ۔
(3)فَجْر کی جَمَاعَت سے 26 منٹ قَبْل مَسْجِد فیضانِ مدینہ کے اَطراف میں صدائے مدینہ کی ترکیب بنانا ۔
(4)فَجْر کی جَمَاعَت کے بعد مَدَنی حلقہ کی ترکیب بنانا ۔ (روزانہ بعدِ فَجْرکنز الایمان شریف سے 3 آیات کا ترجمہ اور تفسیر صِراط الجنان / خزائن العرفان / نور ُالْعِرفان سے دیکھ کر سنانا، مَسْجِد درس، مَنْظوم شجرہ شریف، اوراد و وظائف کی ترکیب اور فِکْرِ مدینہ کا اجتماعی حلقہ لگانا)
(5)اِشْرَاق و چاشْت کی نَمازیں ادا کرنا ۔ (6) نَمازِ ظُہر کے بعد مَسْجِد دَرْس کی ترکیب بنانا ۔
(7) نَمازِ عَصْر کے بعد قریبی چوک میں چوک دَرْس کی ترکیب بنانا ۔
(8) نَمازِ مَغْرِب اور اَوَّابِیْن کے بعد سُورَہ مُلک کی تِلاوَت کی ترکیب کرنا ۔
(9)نَمازِ عشا کے بعد (علاقے یا موسم کی نَوعِـیَّت کے اِعْتِبَار سے وَقْت کی تبدیلی کی جا سکتی ہے )مدرَسَۃُ المدینہ بالغان کی ترکیب کرنا ۔
(1) بروز بُدھ مجلس مَدَنی قافلہ کے دئیے گئے جَدْوَل کے مُطابِق اَطرافِ مَدَنی مَرکَز فیضانِ مدینہ میں مَدَنی دورے کی ترکیب بنانا ۔
(2)شَبِ اتوار خارِجِ مَسْجِد میں شَرْعِی اِجازَت کی صُورَت میں مَدَنی مُذاکَرَہ اجتماع کی ترکیب بنانا ۔
(3)پیر شریف کو بعد عَصْر دُعائے اِفْطار کی ترکیب بنانا ۔ (4)جمعرات کو ہفتہ وار اجتماع کی ترکیب بنانا ۔
(5)جُمُعَہ میں معمولاتِ امیر اہلسنّت کی ترکیب بنانا یعنی بے شُمار فضائل و برکات کے حُصُول کے لئے یہ دُرُود شریف بعد نماز جُمُعَہ مدینہ مُنَوَّرہ کی جانِب منہ کر کے 100 مرتبہ پڑھنے کی ترکیب بنانا : صَلَّی اللهُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِهٖ صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ صَلٰوةً وَّسَلَامًا عَلَیْكَ یَارَسُوْلَ اللهِ ۔ ([1])
(1)مَـجْلِس کو آگاہ کر کے مُتَبَادِل اَہْل اِمام کی ترکیب بنا کر تین۳ دن کے مَدَنی قافلے میں سَفَر کی ترکیب بنانا ۔
(2)مُتَبَادِل اِمام کی ترکیب نہ بننے کی صُورَت میں اسی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مَدَنی قافلہ کے جَدْوَل کی ترکیب بنانا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع