30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭ ایسی اَشیا جو کسی وجہ سے ناکارہ ہوچکی ہوں، ان پر کَیْفِیَّت اور نَوعِـیَّت دَرْج ہونی چاہئے اور ان کے لئے سکریپ یارڈ (Scrapyard)یعنی کباڑ کی الگ جگہ ہو جس میں نَوعِـیَّت کے حِساب سے اَشیا رکھی جائیں ۔
٭ جو اَشیا قَابِلِ مُرمَّت ہوں وہ جلد از جلد مُرمَّت کروا کے مَخْزَن(اسٹور) میں رکھی جائیں تا کہ بوَقْتِ ضَرورت اِسْتِعمال میں لائی جا سکیں اور جن اَشیا کی مُرمَّت کا خَرْچہ 75% یا اس سے زائد ہو تو اس کے ماہر اِسْلَامی بھائیوں سے مَشْوَرَہ کے بعد مَجْلِسِ مَخْزَن برائے فَیْضَانِ مَدِیْنَہ سے اِجازَت لے کر ان کو ناکارہ قرار دیا جائے گا ۔
(20)نیا سامان خریدنے کی صُورَت میں خَاصِیَّت (کوالٹی)اور قیمت کا خُصُوصِی لِـحَاظ رکھا جائے ۔ کم از کم 3 مُـخْتَلِف دوکانداروں سے چیز کا ریٹ (Rate)اور قیمت(Price) مَعْلُوم کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے ، ان کی کوٹیشن(یعنی تخمینہ Quotation) لی جائے اور ان کو ریکارڈ (Record)میں رکھا جائے ، جو اَشیا وارنٹی (Warranty) پر ہوں ان کا الگ سے حِساب رکھا جائے گا ۔
(21)سامان کے لین دین کے نظام کیلئے رَسید (یعنی ووچرVoucher) اِسْتِعمال کئے جائیں گے ۔ رسید مَجْلِسِ مَخْزَن برائے فَیْضَانِ مَدِیْنَہ ہی بناکر دے گی ۔
(22)مخزن میں صفائی کا ہونا ضَروری ہے ۔ اَشیا کی صَفائی باقاعدگی سے کی جائے ۔
(23) اگر کچھ مَقامات پر ٹیوب لائٹ کی پٹّی / چوک اُتری ہوئی پڑی ہوئی ہیں، اِنرجی سَیوَر Energy Saver)) کے اِسْتِعمال کی وجہ سے ان کا اِسْتِعمال نہیں ہورہا تو ان کو مَجْلِسِ مَخْزَن برائے فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کے مشورے سے فَرَوخْت کیا جائے اور جو اَشیا جن شہروں میں قَابِلِ مَرمَّت مَوجُود ہیں ان کی مَرمَّت کی ترکیب بنائی جائے ۔ (مَثَلًا واٹر کولر، رُوم کولر، سیلنگ فین، پیڈسٹل فین اور پانی کی موٹریں وغیرہ)
(24)کسی بھی قسم کی ناکارہ مشینری (Useless Machinery)موٹر سائیکل ، ٹرالی وغیرہ کی مَرمَّت کروائی جائے اور ان کو اِسْتِعمال میں لایا جائے یا مَجْلِسِ مَخْزَن برائے فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کے مشورے سے فَرَوخْت کر دیا جائے ۔
(25) پروجیکٹر (Projector)یا اسی طرح کی دیگر اَشیا جن کا اِسْتِعمال دَعْوَتِ اِسْلَامی میں اب نہیں رہا، مَدَنی مَراکِز کے مَخْزَن (اسٹور) اور اس کے عِلاوہ دیگر شعبہ جات میں پڑے ہیں تو شَرْعِی رَاہ نُمائی کے ساتھ ان کو سیل (Sale) کرنے کی مَجْلِسِ مَخْزَن برائے فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کے مشورے سے جلد ترکیب بنائی جا ئے ۔
(26) تعمیرات کا سامان مَثَلًا پِلر فر ما(Pillar Forme)، مکسرمشین (Mixer Machine)وغیرہ کئی مَقامات پر مَوجُود ہیں، جہاں تعمیر ات مُکَمَّل ہو چکی ہیں یا ایسے اوزار کی ضَرورت نہیں تو اسے مَخْزَن(اسٹور) میں مُنْـتَقِل کردیا جائے ۔
(27) شٹرنگ (Shuttering) کا سامان، بانس، پھٹے ، بالے وغیرہ لینٹر(Lanter)کی مشینری (Machinery) اگر کسی مَقام پر بھی ہو تو صاف کر کے یہ سامان کابینہ کے مین (Main)مخزن میں مُنْـتَقِل کر دیا جائے اور جہاں تعمیر ہو رہی ہو، وہاں بھیج کر اِسْتِعمال میں لایا جائے ۔
(28)لوہے کا سامان، مِحْرَاب فَرْمَا (Arch Forme) اور گرڈر (Girder) یا اس کے عِلاوہ جو جو چیزیں جن مَقامات پر مَوجُود ہیں، ان کی صفائی کرنے کے بعد ان کو اِسْتِعمال شُدہ موبل آئل (Mobil Oil) لگا کر مَخْزَن(اسٹور) میں رکھا جائے ۔
(29) شامیانے (Tents)َ، ترپال (Tarpaulin) کو اچھی طرح جھاڑ کر تہہ کر کے رکھا جائے ، ان میں فینائل (Phenyl) کی گولیاں رکھی جائیں اور کبھی کبھی دُھوپ لگوائی جائے تاکہ خراب ہونے سے مَحْفُوظ رہ سکیں ۔
(30) بِسْتَر اور رَضَائیاں وغیرہ بھی پیٹی میں رکھیں تو فینائل (Phenyl) کی گولیاں ڈال دیں اور دھوپ وغیرہ لگائیں ۔
(31) جن مَقامات پر برتن، دیگیں وغیرہ مَوجُود ہیں مگر صاف نہیں تو اچھی طرح دھو کر کسی مَخْصُوص ریک یا پیٹی میں ترتیب سے رکھ دیں اور ان کی لسٹ (List) بنا کر باہَر چسپاں (Paste) کی جائے تاکہ اندر کا سامان باہَر سے ہی مَعْلُوم ہوسکے ۔
احتیاطی تدابیر
(32)نازک اَشیا، ڈیکوریشن لا ئٹس (Decoration Lights) وغیرہ کارٹن (Carton)میں بندہ کر کے رکھی جائیں اور تمام اَشیا پر ان کی کَیْفِیَّت کے مُطابِق ٹیگ (Tag) لگایا جائے ۔
(33) ہر مَخْزَن (اسٹور) میں آگ بجھانے والے آلات (ریت کی بالٹی، پانی کی بالٹی بھری ہوئی، فائر سلنڈر)مَوجُود ہو اور اس کا اِسْتِعمال بھی ہر مُتَعَلِّقہ اسلامی بھائی جانتا ہو ۔
(34)پانی کا قریب ترین ہونا ضَروری ہے تاکہ آگ وغیرہ کی صُورَت میں اِسْتِعمال ہو سکے ۔
(35) مَخْزَن (اسٹور) کے اردگرد کم از کم تین۳ فٹ جگہ خالی ہو، اس میں کسی قسم کی گھاس وغیرہ نہ ہو ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع