30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(10) زون کے مُتَعَلِّقہ تمام مَخْزَن (اسٹور)کے نِطام کو مَجْلِسِ مَخْزَن برائے فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کے دَفْتَر سے کنٹرول (Control)کیا جائے گا اور اس کے لئے تمام زونز کو مَجْلِسِ مَخْزَن برائے فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کی طرف سے کوڈ جاری کئے گئے ہیں ۔
زونل کوڈ دَرْج ذیل ہیں :
عطاری زون باب المدینہ (کوڈAT) رضوی زون (کوڈ RZ) مصری زون باب المدینہ (کوڈAT)
محبوبی زون (کوڈMH) برکاتی زون (کوڈ BR) حجازی زون باب المدینہ (کوڈHJ)
اصحابی زون (کوڈAS) امجدی زون(کوڈAM) قادری زون (کوڈ QA)
جنیدی زون (کوڈJN) سیرانی زون(کوڈSE) بسطامی زون(کوڈBS)
سہروردی زون(کوڈSO) فاروقی زون(کوڈFA) چشتی زون(کوڈCH)
غزالی زون(کوڈGZ) حسنینی زون (کوڈ HS) ہجویری زون(کوڈHJ)
صدیقی زون(کوڈSD) ترمذی زون(کوڈTR) مہروی زون(کوڈMH)
محمدی زون(کوڈMU) گیلانی زون(کوڈGI) ابراہیمی زون(کوڈIB)
میلادی زون(کوڈMY)
زونل ذِمَّہ دار کابینہ کوڈ جاری کرے گا جو ہندسوں میں ہوں گے مَثَلًا ہجویری زونل ذِمَّہ دار کابینہ کوڈ اس طرح جاری کرے گا : HJ-01 to 99
(11) جن ذِمَّہ داران کی ترکیب مَخْزَن(اسٹور) میں بنائی جائے ان کی مَدَنی تَرْبِیَت ہونا بَہُت ضَروری ہے اور اس کام کے لئے وَقْت اور خُصُوصِی تَوَجُّہ دینے والے اِسْلَامی بھائیوں کی ترکیب بنائی جائے ۔
(12) شہر سَطْح پر ایسے اِسْلَامی بھائیوں کی ترکیب بھی بنائی جا سکتی ہے جو اَمِیْـراَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان کے مُطابِق کم از کم دو۲ گھنٹے روزانہ مَدَنی کاموں پر صَرف کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں ۔
(13)ہر شہر (مدنی مرکز) میں مَخْزَن(اسٹور) کی ضَرورت کے مُطابِق لمٹ(Authorization list) بنائی جائے گی اور لمٹ بڑھوانے کے لئے مَجْلِسِ مَخْزَن برائے فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کی تحریری اِجازَت ضَروری ہے اور جو سامان لمٹ سے زائد ہوگا وہ مَجْلِسِ مَخْزَن برائے فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کی تحریری اِجازَت سے کابینہ یا زون مَخْزَن (اسٹور)میں مُنْـتَقِل کر دیا جائے گا ۔
(14) ایک مَخْزَن(Store) سے دوسرے مخزن (Store) میں مُنْـتَقِل کرنے کیلئے ووچر (Voucher) کا اِسْتِعمال ہو گا اور اس کیلئے مَجْلِسِ مَخْزَن برائے فَیْضَانِ مَدِیْنَہ سے تحریری اِجازَت نامہ لینا بھی ضَروری ہے اور سامان مُنْـتَقِل کرنے پر مجلس کے مُتَعَلِّقہ آفس میں تفصیلات کے ساتھ اِطِّلَاع دی جائے تاکہ ریکارڈ (Record) دُرُسْت رکھنے میں آسانی ہو ۔
(15) ہر زونل سَطْح پر ایک اجیر اسلامی بھائی جو کہ الیکٹرونکس (Electronics)، بجلی (Electric)اور پلمبنگ (Plumbing) کا کام جانتا ہو، رکھ لیاجائے تا کہ قَابِلِ مَرمَّت سامان کو کارآمد بنایا جا سکے اور ناکارہ سامان میں سے کارآمد اَشیا نکالے اور بقیہ کو اچھے ریٹ پر فَرَوخْت کی ترکیب بنا سکے ۔
(16) ایسا سامان جو زیرِ اِسْتِعمال نہیں ہے اور آئندہ بھی اِسْتِعمال نہیں ہو گا، اسے بیچنے یا دوسری مَدْ میں اِسْتِعمال کرنے سے پہلے ضرور ضرور شَرْعِی و تنظیمی رَاہ نُمائی لے لی جائے ۔ (شَرْعِی رَاہ نُمائی لینے کا فارم آخر میں صفحہ نمبر 59 پر ملاحظہ فرمائیے )
(17) مَخْزَن (اسٹور) کے اندر مَوجُود سامان، اس کی نَوعِـیَّت کے مُطابِق رکھا جائے تاکہ بہتر طور پر حِفَاظَت ہوسکے ۔
(18)مَخْزَن(اسٹور) کا ہوادار ہونا ضَروری ہے ورنہ نَمی سے نُقْصَان ہونے کا اندیشہ ہے ، نیز بارِش کا پانی ٹپکنے سے مَخْزَن (اسٹور) کی چھت کا مَحْفُوظ ہونا ضَروری ہے ۔
(19) مَخْزَن (اسٹور) میں مَوجُود سامان کے اَعْدَاد و شُمار کا رجسٹرRegister))، نیز کمپیوٹر سافٹ وئیر Computer Software)) میں اِنْدِرَاج ہونا ضَروری ہے ۔ اس کیلئے سافٹ وئیر Software)) بنوانے کی ترکیب بنائی جائے گی ۔
ذخیرہ (اسٹور) کے سامان کو رکھنے کی ترکیب اس طرح کی جائے :
٭ چھوٹی اَشیا کو چھوٹی ٹوکریوں(Baskets) میں ڈال کر ریکس (Racks) میں رکھا جائے ۔
٭ قیمتی اَشیا لاکرز (Lockers) میں رکھی جائیں، باقی اَشیا ریکس (Racks)میں رکھی جائیں ۔
٭ وزنی اَشیا لکڑی کے پیلٹ(Wooden pallet) پر رکھی جائیں مَثَلًا کولر، فریزر، جنریٹر وغیرہ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع