30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(14) پانی کی ٹینکی نَمازیوں کی ضَرورت کے مُطابِق چھوٹی یا بڑی بنائی جا سکتی ہے اور یہ مَسْجِد کے طَہَارَت خانوں کے اُوْپَر یا اِمام و مُؤَذِّن کی رہائش ہونے کی صُورَت میں رہائش کے اُوْپَر بنائی جائے اور اس کی مَضْبُوطِی اور پائیداری پر خُصُوصِی تَوَجُّہ کی ضَرورت ہے ۔ اس کا اسٹائل (Style) فیضانِ مدینہ مَسْجِد کی ٹینکی جیسا ہو اور صفائی کرنے کے لِـحَاظ سے بھی آسان ہو ۔ نیز جہاں زمینی اور قدرتی پانی کی قِلَّت ہو وہاں ضَرورتاً زیرِ زمین پانی کا ٹینک (Water Tank)بھی بنایا جا سکتا ہے جو جگہ اور ضَرورت کے اِعْتِبَار سے چھوٹا بڑا ہو سکتا ہے ۔
(15) جَامِعَةُ الْـمَدِینَه اور مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه کی عِمارَت ایک جانِب عالَمی مَدَنی مَرکَز کی طَرْز پر ہو ۔

(16)مین گیٹ (Main Gate) دو۲ پَٹ والا لوہے کا بڑا اور مَضْبُوط ہو اور اس طرح نَصْب کیا گیا ہو کہ کھلنے اور بند
ہونے میں آسان اور آرام دہ ہو ۔ نیز اس میں چھوٹا دروازہ بھی ہو جو رَش (بَہُت بڑا مجمع) نہ ہونے کی صُورَت
میں عام آمَدَ و رَفْت کے لئے اِسْتِعمال کیا جائے ۔ یہ چھوٹا دروازہ مِحْرَاب نُما بنوایا جائے یعنی دونوں اَطراف سے سیدھا اور اُوْپَر
سے مِحْرَاب کی طرح گول ۔ نیز دروازے پر
باہَر کی جانِب مِحْرَاب نُما اسٹائل (Style) ویلڈنگ (Welding) کروایا جائے اور پورے مین گیٹ (Main Gate) کا رنگ ہلکا سبز (Light Green) ہو جو فیضانِ
مدینہ مَسْجِد کے مین گیٹ کا ہے ۔
(17)جوتے رکھنے کی جگہ : جُوتے رکھنے کی جگہ کے طور پر لکڑی کے خانوں والے رَیکس (Racks) بنائے جائیں جن کی کُشَادَگی آرام سے جُوتا رکھنے ، اُٹھانے کے اِعْتِبَار سے ہو ۔ اس پر کریم (off-white) کلر (Colour) ہو اور مَسْجِد کے داخِلی دروازے کے پاس نَصْب ہو تاکہ مَسْجِد گَرْد و غُبَار وغیرہ سے آلُودہ نہ ہو ۔
(18)مَدَنی مَرْکَز فیضانِ مدینہ کے نام والا بورڈ ہلکا سبز (Light Green) ہو (مین گیٹ پر جو رنگ ہو وُہی مَسْجِد کے بورڈ پر ہو) اور اس پر سُفید (White) لکھائی ہو ۔
(19)مَدَنی عطیات با کس (یعنی لوہے کے غلّے ) : ہر مَدَنی مَرکَز کے باہَر
نُمایاں مَقام پر کم از کم تین۳ مَدَنی عطیات باکس لگائے جائیں ۔ ایک مَسْجِد کے چندے کے لئے ، ایک صَدَقَاتِ
واجبہ کے لئے اور ایک نفلی صَدَقَات کے
لئے ۔
(20)مَسْجِد میں کہیں بھی گیلری (Gallery) نہیں ہوگی ۔
(21)مَسْجِد کا تہہ خانہ (Basement) بنانے کی اِجازَت نہیں ۔ ہاں اگر کہیں ضَرورت مَحْسُوس کریں تو اس کے بارے میں شَرْعِی و تنظیمی رَاہ نُمائی لے لیں ۔
(22)شرعاً اِجازَت کی صُورَت میں مین روڈ کی طرف دُکانیں بھی تعمیر کی جا سکتی ہیں ۔
(23) نقشے میں جگہ
کا تَعَیُّن کرکے اِمام ومُؤَذِّن کے حُجرے کی ترکیب ہو ۔
(24)مَسْجِد کے ہال (Hall) کے بعد ایک برآمدہ بنا دیا جائے ۔
(25) صَحْنِ مَسْجِد کے بعد مُتَّصِل وُضُو خانے اور اِسْتِنْجَا خانے نَمازیوں کی تعداد یا رَقْبہ کی پیمائش کے مُطابِق
تعمیر ہوں (یعنی نَمازی کم زِیادَہ تویہ بھی اسی حِساب سے کم زِیادَہ اور جگہ چھوٹی بڑی تو یہ بھی
چھوٹے بڑے )
۔ نیز اِسْتِنْجَا خانہ شُمال
و جُنُوب کی طرف رُخ رکھ کر بنائے جائیں، بنانے
سے قَبْل قبلہ سَمْت کا خاص
خَیال رکھا جائے ۔ وُضُو خانے کا فرش دانے دار ٹائل والا ہو اور اس کا رنگ(Colour) کریم یعنی آف وائٹ (off-white) ہو ۔
(26) وُضُو خانہشَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِاَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عَطا کردہ دَرْج ذیل مَدَنی پھولوں کے مُطابِق بنایا جائے ۔
”یا رسول اللہ‘‘کے دس حُرُوف کی نِسْبَت سے وُضُو خانے کے 10مَدَ نی پھول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع