دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Mahol Kaisay Mila? | مَدَنی ماحول کیسے ملا؟

book_icon
مَدَنی ماحول کیسے ملا؟

ایک ولی کامل کی پُرتاثیر زبان سے دی گئی نیکی کی دعوت سے اہل خانہ کے اخلاق و کردار میں  نکھار آتا ہے اور گھر میں  کیسامحبتوں  بھرا مدنی ماحول قائم ہوتاہے۔

 {6} ڈائجسٹ پڑھنے کی شائقہ

          بابُ المدینہ  (کراچی) کی اسلامی بہن اپنی داستانِ عشرت کچھ اس طرح سے سناتیں  ہیں  کہ میں  غفلت میں  ڈوبی ہوئی تھی، نیکیوں  کی قدر و منزلت سے نابلد اپنی زِیست فضول کاموں  میں  ضائع کر رہی تھی، مجھے بچوں  کی کہانیاں ، اخبارات، رسائل اور ڈائجسٹ وغیرہ پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق تھا اگر کوئی ناول یا اخبار میرے ہاتھ لگ جاتا تو جب تک اسے مکمل پڑھ نہ لیتی مجھے چین نہ  آتا، اسی طرح زندگی بیت رہی تھی، افسوس!  میں  اس مدنی فکر سے عاری تھی کہ میں  دن بدن موت کے قریب ہوتی چلی جارہی ہوں ، ہر آنے والا دن میری زندگی سے کم ہوتا جا رہا ہے، کل بروزِ قیامت اپنی زندگی بھر کے معاملات کا حساب دینا ہے۔

          میری زندگی میں  عمل کی بہار کچھ یوں  آئی، میرے بڑے بھائی سنّتوں  سے کوسوں  دور فیشن کی وادیوں  میں  محصور تھے، خوش قسمتی سے انہیں  دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول میسرا ٓگیا، ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت ان کا معمول بن گیا، وہاں  ہونے والے سنّتوں  بھرے بیانات نے ان کی زندگی کی کایا ہی پلٹ دی، دن بدن اُن کے اخلاق و کردار میں  ایک نمایاں  تبدیلی آنے لگی، جب سنّتوں  بھرے اجتماع سے گھر لوٹتے تو اپنے ہمراہ امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی  ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنتوں  بھرے انقلابی بیانات کی کیسٹیں اور چند مدنی رسائل بھی لاتے، چونکہ مجھے کہانیاں  پڑھنے کا بہت شوق تھا اس لیے ان رسائل کو شوق سے پڑھتی، یوں  تو بے شمارکہانیوں  کی کتابیں  پڑھ چکی تھی مگر مدنی رسائل پڑھنے سے ایک عجب قلبی سکون ملتا، ایک ولی کامل کی عام فہم تحریر پڑھ کر بہت متأثر ہوتی، مزید بھائی جان وقتا ًفوقتاً امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیانات چلاتے، خود بھی شوق سے سنتے اور گھر والوں  کو بھی سناتے یوں  امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی پُر سوز آواز کانوں  کے راستے دل میں  اُترتی گئی جس کی برکت سے آنکھوں  سے غفلت کے پردے چاک ہوتے گئے اور یہ احساس اُجاگر ہوگیا کہ ہمیں  دنیا میں  عبادت کے لیے بھیجا گیا ہے،  آخرت کی سُرخروئی شریعت کی پاسداری میں  ہے، ہم جتنا بھی دنیا میں  جی لیں  آخر ایک دن اندھیری قبر میں  جانا ہے، اپنی کرنی کا پھل بھُگتنا ہے، قبر میں  صِرف اعمالِ صالحہ کام آئیں  گے، یوں پُرتاثیر تحریر پڑھنے اور سنّتوں  بھرے بیانات سننے کی برکت سے میرے دل میں  خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے کا چراغ روشن ہو گیا۔

          خوش قسمتی سے ہمارے علاقے میں  ایک عظیم الشان اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام ہوا، جس میں  شیخ طریقت امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سنّتوں  بھرا بیان کرنے کے لئے تشریف لائے، چونکہ اس اجتماعِ پاک میں  اسلامی بہنوں  کے لیے پردے کا انتظام کیا گیا تھا، لہٰذا میں  بھی اجتماع میں  شریک ہو گئی۔ اجتماع کے اختتام سے کچھ دیر پہلے شیخ طریقت امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت کی سعادت حاصل کر لی۔ نیز آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے بہت پیارا بیان فرمایا، بڑے ہی احسن انداز میں  نیکیوں  بھری زندگی بسرکرنے کا ذہن دیا، آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مبارک زبان سے اداہونے والے جملے میری زندگی کا رُخ ہی بدل گئے، میں  نے بے پردگی سے توبہ کی اور مدنی بُرقع سجانے، نمازوں  کی پابندی کرنے کا مدنی عزم کر لیا۔ اس مُقد س عزم کے ساتھ میں  اجتماع سے گھر واپس لوٹی، نمازوں  کی پابندی شروع کر دی اور نیکیاں  کرنے میں  مصروف ہو گئی مگر دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے سے کتراتی تھی، بھائی جان بار ہا مجھے گھر میں  درسِ فیضانِ سنّت دینے کی ترغیب دلاتے مگر میں  درس دینے سے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن