دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Mahol Kaisay Mila? | مَدَنی ماحول کیسے ملا؟

book_icon
مَدَنی ماحول کیسے ملا؟

مزید وہ وقتاً فوقتاً امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فکرِ آخرت پر مشتمل سنّتوں  بھرے انقلابی بیانات، مدنی رسائل اپنے ہمراہ لے کر آتے اورمدنی ماحول کی بابت باتیں  سناتے، سب گھروالے ان کی زندگی میں  آنے والا مدنی انقلاب دیکھ کر حیران تھے، بھائی جان کی اس حیرت انگیز تبدیلی کو دیکھ کر ایک رات سوچا کہ بھائی جان جو بیانات کی کیسٹیں  لاتے ہیں  انہیں  سننا چاہئے کہ آخر ان میں  ایسا کیا بیان کیا گیا ہے ؟ میری خوش قسمتی کہ ایک رات میں  نے امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کیسٹ بیان بنام ’’ پُراسراربچہ ‘‘  سننے کی سعادت حاصل کی، ایک ولی کامل کی زبان سے نکلے الفاظ دل میں  اثر کر گئے، میں نے بغور اس بیان کو سننے کی سعادت حاصل کی حتی کہ پورا بیان سن لیا نجانے الفاظ میں  ایسی کیا تاثیر تھی کہ میں  نے ایک بیان سننے کے بعد دوسر ابیان ’’جہنم کی تباہ کاریاں  ‘‘  چلا دیا، جباس میں  جہنم کے شدید ترین عذابات کے بارے میں  سُنا تو خوفِ خدا کے باعث میرے جسم کا رواں  رواں  کانپ اُٹھا، میرے دل کی کیفیت بدل گئی ، اس کے بعد میں  نے تیسرابیان ’’زمین کھا گئی نوجوان کیسے کیسے ‘‘  سنا جسے سن کر یہ احساس پیدا ہوا کہ دنیا میں  دل لگانا حماقت ہے، دنیا و آخرت کی بہتری صرف عبادتِ الٰہی میں  ہے، لہٰذا میں  نے بقیہ سانسوں  کو غنیمت جانا فوراً اپنے پاک پروردگار عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں  توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئی، اسلامی بہنوں  کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کرنا میرا معمول بن گیا۔ نمازوں  کی پابندی اور سنّتوں  پر عمل کرنا شروع کردیا، یوں  امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں  بھرے بیانات  سننے کی بدولت مجھے سابقہ گناہوں  پر افسوس ہونے لگا، قبر و حشر کے متعلق میری فکر بڑھنے لگی اور میں  نے نیکیوں  بھری زندگی گزارنے کا عزم کر لیا۔ نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں  میں  حصہ لینے لگی ۔ حسنِ اتفاق سے اُسی سال ۱۴۰۹؁ ھ 1989ء ؁میں  پشاور شہر کا تاریخی سنّتوں  بھرا اجتماع ہوا، جس میں  باب المدینہ  (کراچی) سے شیخ طریقت امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تشریف لائے اور سنّتوں  بھرا بیان فرمایا۔ اس اجتماع کے اختتام پر امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ہمارے گھر پر تشریف لائے، ایک ولی کامل کی آمد پر گھر کا ہر فرد خوش تھا، گھر میں  عید کا سماں  تھا، خوش قسمتی سے اسی دن ہم نے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں  بیعت کی سعادت حاصل کی، چنانچہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور آپ کے ہمراہ آنے والے اسلامی بھائیوں  کے لیے سبز قہوہ تیار کرنے کا کہا گیا، ایک اسلامی بھائی نے گھر والوں  سے کہا کہ امیرِاہلسنّت قہوہ میں  لیموں  کا رس پسند فرماتے ہیں  یہ سن کر امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ لیموں  گھر میں  نہیں  ملیں  گے۔ واقعی جیسا فرمایا گیا ویسا ہی ہوا اس دن گھر میں  لیموں  موجود نہیں  تھے۔ تادم بیان اس واقعے کو تقریباً 25 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، ایک ولی کامل کی آمد کی برکت سے ہمارا گھرانہ سنّت کا گہوارہ بن گیا، میں  اور میرے گھروالے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے ۔تادمِ بیان میں  عالمی مجلسِ مشاورت کی رکن ہونے کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہوں۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ تادم زِیست مدنی ماحول میں  استقامت عطا فرما۔             آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اللہ عَزَّوَجَلَّنے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی تحریر اور بیان میں  ایسی تاثیر پیدافرمائی ہے جس کی برکت سے نجانے کتنے لوگ راہ ِسنّت پر گامزن ہو کر نیکیوں  بھری زندگی بسر کرنے کی سعادت پا رہے ہیں ، مزید یہ بھی پتا چلا کہ گھر کو سنّت کا گہوارہ بنانے میں  بھی امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے سنّتوں  بھرے بیانات اور آپ کے مرتب کردہ رسائل بڑے ہی مفید ہیں ، لہٰذاہمیں  بھی اپنے گھروں  میں  ان روح پرور بیانات کو سننے کا اہتمام کرنا چاہئے، اس کی برکتیں  آپ خود اپنے سر کی آنکھوں  سے دیکھ لیں  گے کہ کس طرح

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن