30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایسی فکر آخرت اُجاگر ہوچکی تھی کہ میں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ نیز شریعت کورس کی برکت سے درس نظامی (عالم کورس) کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ (للبنات) میں داخلہ لے لیا، اور ذوق وشوق کے ساتھ حصولِ علمِ دین میں مشغول ہوگئی۔ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنا اور دیگر مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا میرے معمولات میں شامل ہو گیا۔ مدنی ماحول میں ہونے والے سنّتوں بھرے بیانات سن کر دل میں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے اُجاگر ہو گیا، درودِ پاک پڑھنا میرا معمول بن گیا، دل میں دیدار ِمصطفٰے کا جام پینے کی تڑپ پیداہو گئی، دعوتِ اسلامی والیوں کی رَفاقت کی برکت سے مدینے کی یادوں میں گم رہنے لگی، سوچ و فکرپر اچھے اَفکار طاری رہنے لگے، میری خوش قسمتی کہ ایک دن جب سوئی تو میری قسمت کا ستارا چمک اُٹھا سر کی آنکھیں کیا بند ہوئیں دل کی آنکھیں روشن ہو گئیں ، خواب میں آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ اس مبارک و رحمت بھرے خواب کے بعد میں نے دیگر تمام مصروفیات ختم کر کے اپنے آپ کو قرآن و سنت کی خدمت کیلئے وقف کر دیا۔ تادمِ بیان عالمی مجلسِ مشاورت کی رُکن ہونے کی حیثیت سے سنّتوں کا پَرچار کر رہی ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّسے دعا ہے کہ مجھے اس ذمہ داری کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور میری بے حساب مغفرت فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیواور اسلامی بہنوں ! دیکھا آپ نے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی کیسی برکتیں ہیں ، وہ اسلامی بہن جس نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ فکرِ آخرت سے غافل ہو کر دنیوی علوم و فنون حاصل کرنے میں صرف کر دیا تھا، مگر جب انہیں مدنی ماحول ملا تو ان کے دل میں یہ احساس اُجاگر ہوا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّنے ہمیں دنیا میں اپنی عبادت کے لے پیدا کیا ہے، قبر و آخرت میں دنیاوی علوم و فنون کی ڈگریاں کام نہیں آئیں گی بلکہ وہاں تو نیک اعمال کام آئیں گے اگر نمازیں پڑھی ہوں گی، شریعت کی پابندی کی ہو گی تو رحمتِ الٰہی شامل حال ہو گی ورنہ ناراضی الٰہی کی صورت میں سخت ترین عذابات کا شکار ہونا پڑے گا۔ دعوتِ اسلامی کے فیضان سے لوگوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہو رہا ہے، وہ لوگ جوکل تک صرف دنیاکے حصول کو اپنا مقصدِ حیات سمجھ بیٹھے تھے آج سنّتوں پر عمل کر کے اپنی قبر و آخرت بہتر بناتے ہوئے نظر آتے ہیں آپ بھی ہردم اس مدنی ماحول سے وابستہ رہیے، خود بھی سنّتوں پر عمل کیجیے اور اس عظیم مقصد ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے تحت اپنی زندگی کے شب و روز بسر کر کے آخرت میں عظیم ثواب کے حقدار بن جائیے۔
{5} نمازوں کی پابندی نصیب ہوگئی
پشاور (خیبر پختونخواہ، پاکستان) میں مقیم اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ کچھ اس طرح ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں بے عملی کا شکار تھی۔ گھر میں بھی مذہبی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے فرائض اور سنّتوں پر عمل کرنے کا بالکل ذہن نہ تھا، میرے بڑے بھائی بھی بُری عادات و اخلاق میں مبتلاتھے، سب گھروالے اُن سے پریشان تھے، ہمارے گھر میں سنّتوں کی بہار آنے کا سبب کچھ یوں بنا ۱۴۰۹ ھ مطابق 1989ء میں بابُ المدینہ (کراچی ) سے ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی مدنی کاموں کی ترقی و عروج کے عظیم مقصد کے تحت ہمارے شہر پشاور میں تشریف لے آئے، قسمت سے بھائی جان کی ان سے ملاقات ہو گئی، سنّتوں کے عامل اسلامی بھائی نے ان پر شفقت فرمائی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے راہِ سنّت کا مسافر بننے کا مدنی ذہن دیا، جس کی برکت سے ان کی عملی حالت میں بہتری آنے لگی، اخلاق و کردار میں بھی تبدیلی آنے لگی، جب گھر آتے تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی بابت باتیں بتاتے کہ دعوتِ اسلامی تبلیغ قراٰن و سنّت کی غیر سیاسی تحریک ہے جو معاشرے کی بدعملی کو دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع