30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وادیوں میں بھٹک رہی تھی مگر جوان بھائی کے مرنے کے بعد میری آنکھوں سے غفلت کی بندھی ہوئی پٹی کھل گئی، فکرِ آخرت اور سنّتوں پر عمل پیرا ہونے کا ذہن ملا، نمازوں کی پابندی شروع کر دی سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت اور دیگرتر بیتی حلقوں میں شرکت کو حرزِ جان بنا لیا، دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے منسلک ہو کر قادری عطاری سلسلے میں بیعت ہو گئی، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا کر دوسروں کو بھی راہِ سنّت کی طرف بلانے والی بن گئی ہوں ۔ تادم تحریر عالمی مجلس مشاور ت کی رکن ہونے کی حیثیّت سے سنّتیں عام کرنے میں دل و جان سے مصروف ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آپ بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
یہ حقیقت ہے کہ صحبت اثر رکھتی ہے، انسان اپنے دوست کی عادات و اخلاق اور عقائد سے ضرور متأثر ہوتا ہے۔ حدیثِ پاک میں نیک آدمی کی مثال مشک والے کی طرح بیان کی گئی ہے کہ اگر اس سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی ہم نشینی خوشبو میں مہکنے کا سبب بنتی ہے جبکہ بُرا آدمی بھٹی والے کی طرح ہے کہ اگر بھٹی کی سیاہی نہ بھی پہنچے پھر بھی اس کا دھواں تو پہنچتا ہی ہے۔ گناہوں کی آگ میں جلتے، گمراہیت کے بادلوں میں گھرے اس معاشرے میں سنّتوں کی خوشبوئیں پھیلاتا دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کسی نعمت سے کم نہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول میں تربیت پاکر سنتیں اپنانے والا اس طرح زندگی بسر کرنے لگتا ہے کہ نہ صرف ہر آنکھ کا تارا بن جاتا ہے بلکہ اپنے سنتوں بھرے کردار سے کئی لوگوں کی اصلاح کا سبب بھی بن جاتا ہے۔ پھر زندگی کی میعاد پا کر اس شان و شوکت سے دارِ آخرت روانہ ہوتا ہے کہ دیکھنے سننے والے رشک کرنے اور ایسی ہی موت کی آرزو کرنے لگتے ہیں۔ آپ بھی تبلیغ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، راہِ خدا کے مَدَنی قافلوں میں سفر اور شیخِ طریقت امیر اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کو اپنا معمول بنالیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّدونوں جہاں کی سعادتیں نصیب ہوں گی۔
غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فیضانِ سنّت یاامیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے دیگرکُتُب و رسائل سن یاپڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار، صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفریادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا، نمازی بن گئے، داڑھی، عمامہ وغیرہ سج گیا ، آپ کو یا کسی عزیزکوحیرت انگیزطورپرصحت ملی، پریشانی دُورہوئی، یامرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قبض ہوئی، مرحوم کواچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہکے ذریعے آفات وبَلِیّات سے نَجات ملی ہوتوہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کر دیجئے اور ایک صفحے پَرواقعہ کی تفصیل لکھ کراس پتیپربھجواکراِحسان فرمائیے ’’مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ ‘‘ عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ ، محلہ سوداگران، پُرانی سبزی منڈی بابُ المدینہ کراچی۔ ‘‘
نام مع ولدیت:_________________عمْر___کِن سے مریدیاطالب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خط ملنے کاپتا______________________________ فون نمبر (مع کوڈ) ________:ای میل ایڈریس ___________________ انقلابی کیسٹ یارسالہ کانام:__________سننے، پڑھنے یاواقعہ رونما ہونے کی تاریخ مہینہ / سال:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنے دن کے مدنی قافلے میں سفرکیا:___موجودہ تنظیمی ذمہ داری________ مُنْدَرجہ بالا ذرائع سے جوبَرَکتیں حاصل ہوئیں ، فُلاں فُلاں برائی چھوٹی وہ تفصیلاًاورپہلے کے عمل کی کیفیت (اگرعبرت کے لیے لکھناچاہیں ) مثلاًفیشن پرستی، ڈکیتی وغیرہ اور امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہرہونے والی بَرَکات وکرامات کے’’ایمان افروزواقعات ‘‘ مقام وتاریخ کے ساتھ ایک صفحے پرتفصیلاًتحریرفرمادیجئے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع