دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Mahol Kaisay Mila? | مَدَنی ماحول کیسے ملا؟

book_icon
مَدَنی ماحول کیسے ملا؟

مائل ہوا۔

          ہمارے علاقے نیا آباد میں  اسلامی بہنوں  کا مدنی کام نہ ہونے کے برابر تھا ، ماموں  جان کی دلی تمنا تھی کہ کسی طرح ہمارے علاقے میں  بھی دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں  کا سنّتوں  بھرے اجتماع کا آغاز ہوجائے، آخر ان کی کڑھن رنگ لائی۔ ۲۹شوال ۱۴۲۱؁ ھ مطابق 2 مئی 1992؁ء کو ماموں  جان کی انفرادی کوشش سے اپنے علاقے میں  تنظیمی ترکیب کے مطابق اسلامی بہنوں  کا اجتماع شروع کروایا جس میں  مجھے امیر اہلسنت کی مایہ ناز تصنیف ’’ فیضانِ سنت ‘‘سے درس دینے کی سعادت ملنے لگی ۔ رفتہ رفتہ اجتماع کے بارے میں  علاقے کی اسلامی بہنوں  کو علم ہونے لگا، اسلامی بہنوں  کی تعداد بڑھنے لگی۔ بہرحال میں  بھی اس اجتماع سےفیض پانے لگی ۔ کچھ دنوں  بعد دعوتِ اسلامی کے تحت کورنگی میں سالانہ سنتوں  بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ، جس میں مجھے بھی شریک ہونے کا موقع ملا، اس اجتماع میں جب امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اصلاحِ اعمال پر مشتمل اور دلوں  میں  خوف خدا پیدا کرنے والا بیان شروع ہوا تو میں  نے بغور سنا، ایک ولی کامل کی پرتاثیر زبان سے ادا ہونے والے جملے کانوں  کے راستے دل میں  اتر گئے، اس کے بعدرقت انگیز دعا ہوئی، میں  اپنے گناہوں  کو یاد کرکے اشکبار ہوگئی ، مجھے شدت سے اپنی بدعملی پر افسوس ہونے لگا، بس اس اجتماع میں  میرے دل میں  گناہوں  سے بچنے کا حقیقی جذبہ بیدار ہوگیا اور میں  نے اپنے سابقہ تمام گناہوں  سے سچے دل سے توبہ کرلی، شرعی پردہ کرتے ہوئے مدنی برقع پہن لیا۔اپنی قبر وآخرت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر اسلامی بہنوں  میں  فکر آخرت اُجاگر کرنے کی مدنی دھن سر پر سوار ہوگئی ، اسلامی بہنوں  پر انفرادی کوشش کرکے انہیں  سنّتوں  بھرے اجتماعات کی دعوت پیش کرنے لگی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم تحریر عالمی مجلسِ مشاورت کی خادمہ  (ذمہ دار ) کی حیثیت سے مدنی کام کرنے میں  مصروف ہوں۔

 {16} خوش بخت گھرانہ

          باب المدینہ  (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ اس طرح ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کاسبب اس طرح بنا کہ مدینۃُ الاولیاء  (ملتان) میں  دعوت اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی اجتماع کی آمد آمد تھی ہر طرف نیکی کی دعوت کا دور دورہ تھا اسلامی بھائی بڑے ہی ذوق و شوق کے ساتھ شہر بہ شہر اور قریہ بہ قریہ اس کی دعوت کی دھومیں  مچا رہے تھے اور زورو شور کے ساتھ اس کی تیاریوں  میں  مشغول تھے ۔ وقتِ مقررہ پر میرے بڑے بھائی نے بھی اس اجتماعِ پاک میں  شرکت کی اور اس کی برکتیں  لوٹنے کی سعادت سے بہرہ ور ہوئے، اجتماع کے بعد جب وہ واپس گھر آ رہے تھے تو راستے میں  ان کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جان جانِ آفریں  کے سپرد کر گئے، خوش قسمتی سے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے جنازے میں  شرکت کی اور بذات خود ان کی نمازجنازہ پڑھائی کرم بالائے کر م یہ کہ آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے جنازے کو کندھا بھی دیا مزید شفقت فرماتے ہوئے تما م گھر والوں  کو صبر کی تلقین کی، نماز، روز ہ کی پابندی اور دیگر نیک کام کرنے کی ترغیب دلائی اور زیادہ سے زیادہ مرحوم بھائی کے لیے ایصالِ ثواب کرنے کا مدنی ذہن دیا۔ابھی کچھ ہی دن گزرے تھے کہ سہروردی کابینات کے اہم ذمہ دار اسلامی نے خواب میں  دیکھا کہ میرے مرحوم بھائی ان سے کہہ رہے ہیں : ’’میرے چھوٹے بھائی سے کہو کہ فکر نہ کرےاور نہ روئے  (چونکہ میرے چھوٹے بھائی ان کی وفات کے بعد بہت زیادہ روتے تھے) اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں قبر کے امتحان میں  پاس ہو چکا ہوں  ‘‘ مزید فرماتے ہیں : جب میری آنکھ کھلی تو کیا دیکھتا ہوں  کہ جو خوشبوئیں ہم نے غسل کے بعد ان کے چہرے اور داڑھی شریف پر لگائی تھیں  پورا کمرہ انھیں  خوشبو ؤں  سے مہک رہا ہے ہم سب گھر والے یہ سن کر بہت متاثر ہوئے۔ اللہ کے فضل و کرم سے ہم سارے گھر والے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے اس سے قبل میں  بہت فیشن ایبل تھی اور گناہوں  کی تاریک

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن