30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی مدنی بہار کچھ یوں نمو دار ہوئی، میرے بھائی جان دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتے تھے ان دنوں اجتماع گلزار حبیب مسجد میں ہوتا تھا، گھر میں وہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سنّتوں سے محبت اور ان کے عشق رسول کے ایمان افروز تذکرے سنایا کرتا تھے جنہیں سن کر سنّتِ رسول اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبت وعقیدت دل میں گھرکرتی چلی گئی، ہر جمعرات کو سنّتوں بھرے اجتماع سے بھائی جان کے لوٹنے کا انتظار رہتا کہ کب وہ آئیں اور ہمیں اچھی اچھی باتیں سنائیں ، ایک دن بھائی جان نے مجھے قدیم فیضان سنت تحفے میں پیش کی، جب میں نے ایک ولی کامل کی خوفِ خدا اور عشقِ مصطفے سے بھرپور تحریر پڑھی تو بہت اچھا لگا یہاں تک کہ میں نے تقریباً 3ماہ میں مکمل فیضانِ سنّت کا مطالعہ کرنے کا شرف حاصل کرلیا، دورانِ مطالعہ بہت قلبی سکون ملااور سکون کیوں نہ ملتا کہ تحریر بھی تو ایک ولی کامل کی تھی۔ الغرض جوں جوں پرتاثیر تحریر پڑھتی گئی امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبت وعقیدت کی شمع دل میں فروزاں ہوتی گئی۔
اسی دوران ایک دن بھائی جان نے بتایا کہ کورنگی میں دعوت اسلامی کا تین روزہ عظیم الشان سنّتوں بھرا اجتماع کا انعقاد ہورہا ہے، آخری دن اسلامی بہنوں کے لیے بھی پردے کا انتظام ہے ، یہ سن کر دل میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ، بڑی بے قراری سے میں اجتماع کا انتظار کرنے لگی آخر میری انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور میں اجتماع کی پر بہار فضاؤں میں پہنچ گئی، وہاں اسلامی بہنوں کا ہجوم تھا، ایمان افروز مناظر تھے، درود وسلام اور نعتِ رسولِ مقبول کی پرکیف صدائیں سن کر بے ساختہ میری آنکھیں اشکبار ہوگئیں ، مزید امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا بیان ، تصورِمدینہ اور رقت انگیز دعا سن کر زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوگیا، یوں میں اجتماع کی برکات سے اپنا خالی دامن بھر کے گھر لوٹی اس کے بعد دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت معمول بن گئی، مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے کی سعادت ملنے لگی، ایمان کی سلامتی کی فکر دامن گیر ہوگئی، مدنی کاموں کی ترقی وعروج کے لیے مدنی کام کورس اور دیگر کورس کرنے کا موقع ملا، یوں میں مدنی کاموں میں حسب استطاعت حصہ لینے لگی، کرم بالائے کرم یہ کہ مدنی مرکز کی طرف سے مختلف ذمہ داریاں ملتی رہیں ، نیکی کی دعوت کا جذبہ پروان چڑھتا رہا۔ تادمِ بیان عالمی مجلس مشاورت کی رکن ہونے کی حیثیت سے امیراہلسنّت کے عطا کردہ مدنی مقصد’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے تحت سنّتوں کا پیغام عام کرنے میں مصروف ِعمل ہوں ، اللہ عَزَّوَجَلَّتادمِ حیات دعوتِ اسلامی میں استقامت عطا فرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
ایک اسلامی بہن کے تحریری مکتوب کا خلاصہ کچھ اس طرح سے ہے، کہ میرا تعلق ایک دین دار گھرانے سے تھا جس کی وجہ سے بچپن سے ہی قراٰنِ پاک تجوید کے ساتھ پڑھنے اور پردہ کرنے کا مجھے بے حد شوق تھا، حسنِ اتفاقسے ہماری فیملی کے ایک اسلامی بھائی دعوت اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول میں شامل ہو گئے، جہاں وہ خود فیضانِ عطار سے فیض یاب ہونے لگے وہیں انہوں نے ہم سب گھر والوں کوبھی شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن کرم سے وابستہ کر کے سلسلہ قادریہ عطاریہ میں داخل کروا دیا، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دامنِ کرم کیا تھاما ، میری زندگی میں بہار آگئی ، امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات اور ان کے خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے کے واقعات سن کر میرے دل میں آپ کی محبت وعقیدت گھر کرتی چلی گئی، آپ کے پُرسوز بیانات سن کربہت متأثر ہوئی، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع