30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کوشش کرکے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے آگاہ کیا، ساتھ ساتھ سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اپنی اور اپنے گھروالوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا مدنی ذہن دیا، مزیددعوتِ اسلامی کے بارے میں بتایاکہ جس طرح دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کا اہتمام کیا جاتاہے اسی طرح اسلامی بہنوں کی اصلاح کے لیے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی ترکیب ہوتی ہے، جن میں تلاوت و نعت کے بعد فکرِ آخرت اور عشقِ مصطفٰے پر مشتمل بیانات، آخر میں ذکر اور دعائیں ہوتی ہیں ، جس کی برکت سے نہ صرف اسلامی بہنوں کو گناہوں سے چھٹکارہ ملتا ہے بلکہ وہ اپنے گناہوں سے تائب ہو کر راہِ سنت پر گامزن اور صلوٰۃ وسنّت کی پابند ہو کر سنّتیں عام کرنے میں مشغول ہو جاتیں ہیں ، ہمارے گھر میں بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار اجتماع ہوتا ہے، آپ بھی اپنے گھر والوں کو اس میں بھیجا کریں ، میرے بھائی پر ان کی باتوں کا اس قدرا ثر ہو کہ جب وہ گھر آئے تو ہمیں سنّتوں بھرے اجتماع کے بارے میں بتایا اور شرکت کرنے کا مدنی ذہن دیا اور وقت مقررہ پر ہمیں سنّتوں بھرے اجتماع میں لے گئے، میں زندگی میں پہلی بار ایسے سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی جہاں پر موجوداسلامی بہنیں باپردہ اور مدنی برقع پہنے ہوئے تھیں ، آج کے اس پرُفتن دور میں حیا کی عملی تصویر دیکھ کر دل کو وہ فرحت و مسرت نصیب ہوئی جسے بیان کرنا مشکل ہے، اجتماع میں تلاوت و نعت کے بعد اصلاحِ اعمال پر مشتمل ایک سنّتوں بھرا بیان ہوا، جسے میں نے ہمہ تن گوش ہوکر سننے کی سعادت حاصل کی، اس کے بعد اجتماعی ذکر ہوا اور پھر دعا شروع ہوئی تو میں نے بھی اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی مقدس بارگاہ میں توبہ کی، الغرض مجھے سنّتوں بھرا مدنی ماحول اس قدر اچھا لگاکہ رفتہ رفتہ میں نے سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی شروع کر دی، جس کی برکت یوں ظاہر ہوئی کہ میرے دل میں مدنی انقلاب برپا ہوگیا، گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے محبت دل میں محسوس کرنے لگی، بے پردگی کی نحوست مجھ پر آشکار ہوگئی ، حیاسے معمور دعوتِ اسلامی کی پُرنور فضائیں کیا ملی میری سوچ وفکر پر مدنی رنگ چڑھ گیا ، فیشن پرستی کا بھوت سر سے اترگیا، گانے باجوں اور فلموں ڈراموں سے نفرت ہوگئی اورمیں دعوتِ اسلامی کی ہوکر رہ گئی ، اچھے ماحول کی برکت سے نیکی کی دعوت کی محبت سے سرشار ہوگئی ، پہلے ڈائری میں گانے لکھ کر اپنی ہلاکت کاسامان کرتی تھی مگر اب اپنی ڈائری میں بیانات لکھ کر دیگر اسلامی بہنوں کو گناہوں کی ہلاکت خیزیوں سے آگاہ کرتی ہوں ، کرم بالائے کرم یہ ہوا کہ میں سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں داخل ہوگئی ، بس اب ایک ہی دُھن ہے کہ اپنی قبر وآخرت کے لیےزیادہ سے زیادہ نیکیاں جمع کروں اور دنیا سے اپنا ایمان سلامت لے کر جاؤں ، اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے ثابت قدمی عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے مذکورہ اسلامی بہن دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل بے پردگی کے فعلِ حرام جہنم میں لے جانے والے کام میں مبتلا تھی ، مگر جب انہیں دعوت اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول میسر آیا توان کا دل خوفِ خدا ور عشقِ مصطفٰے سے روشن ہو گیا ، بے پردگی کی ہلاکت سے آشنا ہوگئی ، لہٰذا انہوں نے پردے کا اہتما م شروع کردیا ، یادرکھیے اسلام نے خواتین کو بڑا مقام ومرتبہ عطا کیا ہے ، انہیں پردے کا حکم د یا ہے تاکہ وہ گندی نظروں سے بچ سکیں ، مگر افسوس! مسلمان خواتین کی ایک تعداد حکم ِالٰہی کی نافرمانی کرکے اپنی قبروآخرت برباد کرنے میں مگن ہے، انہیں غور کرناچاہئے کہ آخر کب تک یہ دنیا میں زندہ رہیں گی، یقینا ایک د ن مر ناہے، اندھیری قبر میں اُترنا ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں حاضرہونا ہے ، اگر بے پردگی کے فعلِ حرام کے سبب وہ ناراض ہوگیا، اس کی رحمت شاملِ حال نہ ہوئی اور جہنم کے عذاب میں جھونک دیا گیا تو غور کیجیے کہ کس طرح جہنم کی آگ برداشت کرسکیں گی ، اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں دعا ہے کہ بی بی فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاکے وسیلے سےمسلمان خواتین کو عقلِ سلیم عطا فرمائے اور انہیں حیاسے معمور زندگی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع