دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Mahol Kaisay Mila? | مَدَنی ماحول کیسے ملا؟

book_icon
مَدَنی ماحول کیسے ملا؟

کرنی ہوگی، یوں  میں  اسلامی بہنوں  کے اجتماعات میں  شریک ہونے لگی، جہاں  پُرسوز بیانات سننے کو ملتے جن کی برکت سے میرا دل نیکیوں  کی جانب مائل ہونے لگا، نیکی کی دعوت کا جذبہ دل میں  موجزن ہوگیا، اسی مقدّس جذبے کے تحت میں  درس وبیان کی سعادت پانے لگی، جس کی برکت سے میں  نے اردو پڑھنا سیکھ لیا، میری مدنی کاموں  کی کار کردگی دیکھتے ہوئے مجھے ذیلی پھر علاقائی ذمہ داری عطا کردی گئی، میں  حسبِ استطاعت مدنی کاموں  مشغول رہنے لگی، کرم بالائے کرم یہ کہ اسی دوران بڑی گیارہویں  شریف کی شب بڑے ہی اہتمام کے ساتھ اجتماع غوثیہ میں  شرکت کی، رات جب سوئی تو میری قسمت جاگ اُٹھی، سر کی آنکھیں  کیا بند ہوئیں ، دل کی آنکھیں  کھل گئیں ، کیا دیکھتی ہوں  کہ میں  ایک کمرے میں  موجود ہوں  اور کھڑکی کے پاس ایک روشن چہرے والے بزرگ کھڑے ہیں ، جوں  ہی میری نظر ان پر پڑی تو میں  تھوڑا سا سہم گئی، اتنے میں  وہ بزرگ فرمانے لگے، جس کا مفہوم کچھ اس طرح ہے : ’’بیٹی ڈرو نہیں  نمازپابندی کے ساتھ پڑھتی رہو، اور امر بالمعروف ونہی عنالمنکر  (یعنی نیکی کی دعوت دیتی اور برائی سے منع کرتی ) رہو۔ ‘‘  اتنا کہنے کہ بعدوہ بزرگ تشریف لے گئے اور میری آنکھ کھل گئی، خواب کا سہانا منظر میری آنکھوں  میں  گھوم رہاتھا اور ان بزرگ کے الفاظ میرے کانوں  میں  گونج رہے تھے، جب میں  نے اپنے بچوں  کے ابو کو یہ خواب سنایا اور خواب والے بزرگ کا حلیہ بتایا تو وہ کہنے لگے: ’’یہ تو شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں  ‘‘  یہ سن کر میں  بہت خوش ہوئی، اور مزید باپاجان امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبت و عقیدت دل میں  گھر کر گئی، یوں  میں  محنت ولگن سے سنّتوں  کی خدمت کرنے میں  مصروف ہوگئی۔ تادم تحریر اسلامی بہنوں  کی عالمی مجلسِ مشاورت کی رکنیت ملی ہوئی ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ  مجھے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی، دعوتِ اسلامی اور مدنی کاموں  پر استقامت عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نیکی کی دعوت عام کرنا ایک عظیم نیکی ہے ، انتہائی خوش بخت ہیں  وہ عاشقانِ رسول جو خود بھی سنّتوں  پر عمل کرتے ہیں  اور دوسروں  کو بھی سنّتوں  پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہیں  ، کل بروز قیامت ایسے خوش نصیبوں  پر خصوصی رحمتوں  کا نزول ہوگا ، یہ نزع کی سختیوں  اور قبر کی وحشتوں  ، حشر کیندامتوں  اور جہنم کی ہولناکیوں  سے محفوظ رہیں  گے ، اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگا ہ سے بے شمار اجروثواب پائیں  گے اور انہیں  سایۂ عرش نصیب ہوگا چنانچہ

          حضرت سیِّدُنا کعب الاحباررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں  کہ اللہ عَزَّوَجَلَّنے تورات شریف میں  حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام کی طرف وحی فرمائی :اے موسیٰ  ( عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام) جس نے نیکی کاحکم دیا، برائی سے منع کیا ا ور لوگوں  کو میری اطاعت کی طرف بلایا تو اسے دنیا اور قبر میں  میرا قرب اور قیامت کے دن میرے عرش کا سایہ نصیب ہوگا ۔  (حلیۃ الاولیاء، ۸ / ۱۵۲، حدیث :۱۱۶۸۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 {10} گانوں  کی عاشقہ

          عالمی مجلس مشاورت کی ایک رکن اسلامی بہن کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیشِ خدمت ہے کہ دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میری زندگی کے انمول ایام گناہوں  کی نذر ہورہے تھے، گانے باجے سننا اور فلمیں  ڈرامے دیکھنا اورگانے یاد کرنا وغیرہ میری عادتِ بدمیں  شامل تھا، افسوس!  یوں  ہی میں  اپنے آپ کو جہنم کی گہری کھائیوں  کی طرف دھکیل رہی تھی کہ میری قسمت کا ستارہ چمکا اور گناہوں  بھری زندگی سے نجات کی سبیل کچھ اس طرح بنی کہ میرے چھوٹے بھائی کے ایک دوست نے انفرادی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن