30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس طرح مرکزی مجلسِ شوریٰ کو بالخصوص اور تمام د عوتِ اسلامی والوں کوبالعموم یہ مدنی ذہن عطا فرمایا ہے کہ مجالس کے ذریعے مدنی کام تقسیم کر کے نعم البدل تیار کریں اور مشاورتی نظام کے ذریعے اسلامی بھائیوں کی عمدہ آراء اور قابلِ قدر مشورے حاصل کر کے مدنی کام مزید آگے بڑھائیں ۔اس نظام کی مزید پائیداری، بہتر سے بہتر کارکردگی اور خود رائی واجارہ داری کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ایک نگران مجلس، کابینہ اور مشاورت کی مدت بھی مقررکردی گئی ہے تاکہ کو ئی نگران و ذمہ دار خود کو اس عہدے کا جُزوِْ لاَ یَنْفَکْ سمجھ کر خود غرضی و من مرضی کر تا ہوا اجتماعی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچابیٹھے اور مخلص و اہل اسلامی بھائیوں کا استحصال کر کے انہیں خدمتِ اسلام سے محروم نہ کر سکے ۔
تقسیم کار و نعم البدل کی تیاری کے سلسلے میں کچھ مدنی پھول پیش خدمت ہیں ۔ اگر ہم نے یہ مدنی پھول اپنے دلوں کے مدنی گلدستوں میں سجالئے تو ان شاء اللّٰہعزوجل یہ معاملہ ہمارے لئے بہت سہل و آسان ہو جائیگا ۔
(1) اپنا یہ پختہ ذہن بنالیجئے اور اپنے دل کے گو شے گو شے میں یہ بات سَمو لیجئے کہ’’دعوتِ اسلامی میری ہے ‘‘اس کا فائدہ میرا فائدہ اور اس کا نقصان میرا نقصان ہے ۔
(2) یہ بات بھی ذہن میں بٹھا لیں کہ جو کام میں کر رہا ہوں وہ میری جگہ نہ صرف کوئی اور کر سکتا ہے بلکہ بہتر انداز میں کر سکتا ہے ۔ اللّٰہ تعالیٰ بے نیاز ہے کسی کا محتاج نہیں وہ جس سے چاہے اپنے دین کا کام لے لے ۔ ہاں ، یہ اس کا کرم ہے کہد عوتِ اسلامی کے ذریعے وہ مجھے اسلام کی خدمت کا شرف عطا فرما رہا ہے ۔
(3) مدنی کام میں کسی ممکنہ تعطُّل مثلاً آپ کی مدینے شریف حاضری ، گھریلو مجبوری، آفتِ ناگہانی یا دنیا ہی سے رخصتی وغیرہ کے پیشِ نظر د عوتِ اسلامی کے مدنی کام کو متأثر ہو نے سے بچانے کے لئے نعم البدل کے طور پر ایسے اسلامی بھائی تیار رکھیے جو فوراً آپ کی ذمہ داری سنبھال سکیں ۔حضرت سیدنا موسیٰ علیٰ نبینا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کوہِ طور پر تشریف لے جانے سے پہلے حضرت سیدنا ہارون علیٰ نبیناعلیہ الصلوٰۃ و السلام کو اپنا نائب مقرر فرمایا چنانچہ قرآن پاک میں ہے :
وَ قَالَ مُوْسٰى لِاَخِیْهِ هٰرُوْنَ اخْلُفْنِیْ فِیْ قَوْمِیْ وَ اَصْلِحْ وَ لَا تَتَّبِـعْ سَبِیْلَ الْمُفْسِدِیْنَ(۱۴۲) (پ ۹، الاعراف : ۱۴۲)
ترجمۂ کنزالایمان : اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا، میری قوم پر میرے نائب رہنا اور اصلاح کرنا اور فسادیوں کی راہ کو دخل نہ دینا ۔
(4) حتی الامکان ہر اہم کام اپنے نگران اور ماتحت اسلامی بھائیوں کو اعتماد میں لے کر ان کے مشورے سے کریں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم نے ایسا ذہن بنالیاتواس کی برکت سے جہاں ہمارا ماتحت اسلامی بھائیوں سے عدم توجُّہی اور حوصلہ شکنی پر مبنی منفی رویہ مثبت رویہ میں بدل جائیگا وہاں کسی اسلامی بھائی کے اوپر آنے کی وجہ سے اپنی شخصیت کی اہمیت مجروح ہو نیکا خوف بھی ختم ہو جائیگا بلکہ ہم خود اچھے، سلجھے ہو ئے ، مدنی قافلوں میں سفر اور مدنی انعامات پر عمل کرنے والے ، نیک سیرت اور تقویٰ و پر ہیز گاری وا لے باصلاحیت اسلامی بھائی آگے لائیں گے، انہیں مدنی کام کا موقع دیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور اس کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ ہماری د عوتِ اسلامی عروج کی بلندیوں پر اڑنے لگے گی اور ہم ثوابِ جاریہ کا عظیم ذخیرہ پائیں گے نیز اس صورت میں نہ صرف ہمارے لئے مزید مدنی کام کر نے اور آگے بڑھنے کی راہیں کشادہ، ہموارہو نگی بلکہ مدنی کام آگے بڑھانا بھی آسان ہو جائیگا کیونکہ ہمارے پاس ہر وقت نعم البدل کی ایک فوج تیار ہو گی اور ویسے بھی تجربہ ہے کہ نئے آنے والے نئے جذبے اور ولولے سے کام کر تے ہیں ۔اور بعض تو ایسے نادر کام کر گزر تے ہیں کہ عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں ۔
لہٰذا ماتحت اسلامی بھائیوں کی تربیت و تیاری بہت ضروری ہے ۔وہ اسلامی بھائی جن پرد عوتِ اسلامی کے اہم کاموں کی ذمہ داریاں ہیں انہیں خصوصی طور پر اس طرف توجُّہ دینی چاہیے کیونکہ ان کے ذمیمدنی مشورے، بیانات اور ان کی تیاری ، مکتوبات دیکھنے اور ان کے قابل اطمینان جوابات دینے، مسائل کا براہِ راست حل پیش کر نے اور دیگر بشری و معاشرتی تقاضوں و غیرہ کے ڈھیروں معاملات ہو تے ہیں ۔اگر وہ یہ خیال کریں کہ یہ سارے کام وہ اکیلے بخوبی کر لیں گے تو شاید اس کو خوش فہمی ہی کا نام دیا جاسکے کیونکہ بظاہر ایسا انتہائی مشکل امر ہے تو ایسے ذمے داروں کو خوش فہمی کے دائرے سے باہر نکل کر کام تقسیم کرنے ہونگے اور اپنے بعد بھی یہ سارے کام جاری و ساری رکھنے کے لئے اپنے نعم البدل بنانے ہو نگے ۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس مدنی مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کی توفیق عطافرمائے کہ، ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، ان شاء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ ۔‘‘
| قرآن مجید مع کنزالایمان |
|
| تفسیر قرطبی | دار الفکر بیروت |
| تفسیر درمنثور | دار الفکر بیروت |
| روح المعانی | دار احیا ء التراث العربی |
| الجامع لاحکام القرآن | دارالفکر بیروت |
| صحیح البخاری | دارالکتب العلمیہ بیروت |
| مسند امام احمد بن حنبل | دارالفکر بیروت |
| مصنف عبد الرزاق | دارالکتب العلمیہ بیروت |
| الجامع الصغیر للسیو طی | دارالکتب العلمیہ بیروت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع