دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Kamon Ki Taqseem | مدنی کاموں کی تقسیم

book_icon
مدنی کاموں کی تقسیم

(3)      جس شخص کو اللّٰہ  تعالیٰ نے کسی رَعایا کا نگران بنایا پھر اُس نے ان کی خیر خواہی کا خیال نہ رکھا تو اللّٰہ تعالیٰ اُس پر جنّت کو حرام کرے گا ۔  (صحیح بخاری، ج۲، ص ۱۰۵۸)

(4)      انصاف کرنے والے قاضی پر قیامت کے دن ایک ساعَت ایسی آئے گی کہ وہ تمنا کرے گا کہ کاش ! وہ آدمیوں کے درمیان ایک کھجور کے بارے میں بھی فیصلہ نہ کرتا ۔(مجمع الزوائد، ج۴، ص ۱۹۲)

(5)      جو شخص دس آدمیوں پر بھی نگران ہو قیامت کے دن اسے اس طرح لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن سے بندھا ہوا ہوگا ۔اب یا تو اس کا عدْل اسے چھُڑائے گا یااس کا ظُلم اسے عذاب میں مبتلا کرے گا ۔(السنن الکبرٰی للبیھقی، ج۳، ص۱۲۹)

(6)      (دعائے مصطفیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) اے اللّٰہ ! جو شخص اس اُمّت کے کسی معامَلے کا نگران ہے پس وہ ان سے نرمی برتے تو تُو بھی اس سے نرمی فرما اوران پر سختی کرے تو تُو بھی اس پر سختی فرما ۔(کنز العمّال ، ج۶، ص۸۰)

(7)      ا للہ تعالیٰ نے جس آدمی کو مسلمانوں کے اُمُور میں سے کسی مُعاملے کا نگران بنایا پھر اس نے ان مسلمانوں کی حاجت ، مجبوری اور غربت کو نظر انداز کیا تو قیامت کے دن اللّٰہ  تعالیٰ اس کی حاجت ، مجبوری اور بے بسی کو نظر انداز فرمادے گا ۔(الترغیب والترہیب ، الحدیث ۴۲، ج۳ ، ص ۱۲۴ )

(آہ !آہ! آہ! جو ماتحتوں کی حاجتوں کو ارادۃًپورا نہیں کرتا اللّٰہ تعالیٰ اس کی حاجتیں پوری نہیں کرے گا ۔)

(8)      جو شخص َرحْم نہیں کرتا ، اُس پر رحم نہیں کیا جاتا ۔ اللّٰہ  تعالیٰ اس پر رَحْم نہیں کرتا جو لوگوں پر رَحْم نہیں کرتا ۔ (مشکوٰۃ المصابیح، باب الشفعۃ و الرحمۃ علی الحلق، ج۳، ص۶۵)

(9)      بے شک تم عنقریب حکمرانی کی خواہش کرو گے لیکن قیامت کے دن وہ پَشَیمانی کا باعث ہوگی ۔ اللّٰہ کی قسم ! میں اس اَمْر (یعنی حُکمرانی) پر کسی ایسے شخص کو مقرَّر نہیں کرتا جو اس کا سُوال کرے یا اس کی حِرص رکھتا ہو ۔  (صحیح بخاری، ج۲، ص۱۰۵۸)

(جو وزارت ، عہدہ اورنگرانی وغیرہ کیلئے بھاگ دوڑ کرتا او رعہدہ سے مَعْزُولی کی صورت میں فساد کرتاہے اس کیلئے عبرت ہی عبرت ہے ۔)

(10)   انصاف کرنے والے نور کے مِنبروں پر ہوں گے یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے فیصلوں ، گھر والوں اورجن کے نگران بنتے ہیں ان کے بارے میں عَدْل سے کام لیتے ہیں ۔(سُنن نسائی ، ج۲ ، ص ۳۰۲)

کامیاب مبلغ

            یقیناً وہ مبلغ کامیاب ہے جو اونٹ کی سی اطاعت و سادگی، زمین جیسی وسعت و عاجزی، پہاڑ کی طرح استقامت و ثابت قدمی اور آسمان کی رفعت کی مثل بلند نظری رکھتے ہو ئے اپنے لئے ہر ممکن طریقے سے کثیر سرمایۂ آخرت جمع کر نے کی فکر میں رہتا ہے ۔ اس کی یہی مدنی سوچ رہتی ہے کہ اس کے نامۂ اعمال میں نیکیاں درج کر نے میں اس کی ذات اکیلی نہ رہے بلکہ کثیر اسلامی بھائی اس کے نامۂ اعمال میں نیکیوں کے اندراج کا باعث بنیں ۔

            اس کے لئے اس کے پاس بہترین ذریعہ اس کے نعم البدل ہیں جن کی تیاری کے لئے وہ اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں میں مدنی کاموں کی تقسیم کاری کے ساتھ ساتھ ان کی ایسی تربیت بھی کر تا رہتا ہے کہ وہ نہ صرف ان ذمے داریوں کے قابل ہو جائیں بلکہ مزید ذمے داریوں کی صلاحیت بھی حاصل کر لیں ۔ اس طرح وہ اپنے لئے ثوابِ جاریہ کے ایک ناختم ہو نے والے سلسلے کی بِنا ڈالتا چلا جاتا ہے ۔اے کاش کہ ہمارا ہر مبلغ یہ عقلمندانہ سوچ اپنا لے اور اپنا نعم البدل تیار کر نے کی کوشش میں لگ کر مدنی کام میں ترقی کا باعث بن کر اپنا بھلا کرے ۔

دیمک نہیں شہد کی مکھی جیسا بنیں

            بعض نادان لوگ منصب پر اس انداز سے چپک جاتے ہیں جیسے لکڑی سے دیمک چپکتی ہے اور خود نہیں ہٹتی بلکہ اس قدر نقصان پہنچاتی ہے کہ وہ لکڑی جلانے کے قابل کر چھوڑ تی ہے ۔ یہاں وہ منصب دار دین کے کثیر نقصان کا باعث بن کر گویا اپنے لئے جہنم کی آگ کا سامان کر گزرتا ہے ۔ ہمیں اسلامی بھائیوں کی وہ قِسم درکار ہے جو دیمک کی طرح کسی منصب سے چپکنے والی نہ ہو بلکہ شہد کی مکھی کی طرح ہو جو اپنے مشن پر روانہ ہو تی ، ہدف پر پہنچتی ، اسے حاصل کر تی اور چھتے تک پہنچادیتی ہے ۔ یہ مکھی پھولوں پر چپک کر نہیں بیٹھ جاتی بلکہ ان سے مطلوبہ رس حاصل کر کے لوٹ آتی اور چھتے تک پہنچادیتی ہے ۔

             شہد کی مکھی کی یہ بامقصد مصروفیت ہمارے لئے بہترین مثال ہے کہ ہم بھی ذمے داریوں اور عہدوں کے ہو کر نہ رہ جائیں بلکہ مطلوبہ مدنی فوائد حاصل کر کے اپنے عہدوں کا اختیار مدنی مرکز کے حوالے کر دیں اور ان ذمے داریوں پر دیگر اہل اسلامی بھائیوں کو مقرر ہونے دیں بلکہ کسی حکمت کے پیشِ نظر مرکز خود اگرہمیں کسی عہدے سے علیٰحد ہ ہو نے کا اشارہ دے تو کوئی بدگمانی پالے بغیر، بلا چون و چرا حکم کی تعمیل کر کے پھر سے ایک عام اسلامی بھائی کے طور پر مدنی کام میں شریک ہو جائیں ۔

فراستِ ا میرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ

            الحمد للّٰہ عزوجل ہمارے میٹھے میٹھے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی کام اپنے گرد رکھنے کے بجائے تقسیم فرمایا ۔ابتدائً ہفتہ واری اجتماع میں خود بیان فرماتے مگر آج آپ نے ہزاروں مبلغین تیار کر کے ’’د عوتِ اسلامی ‘‘کو عطا فرمادئیے جو ہزاروں مقامات پر بیان فرماتے ہیں ۔نیز ’’د عوتِ اسلامی ‘‘ کے روشن مستقبل کے پیشِ نظر ایسی ہی بصیرت افروز، عاقبت خیز اور دور اندیش سوچ کے تحت مجالس و کابینات کے قیام کا یہ پُر حکمت و خوش انجام نظامِ بدوام نافذکر وایا مرکزی مجلس شور یٰ قائم کرکے د عوتِ اسلامی کے تمام امور اسے تفویض کردیئے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن